غزل: ہاں، ملاقات ہو گئی صاحب! (مہدی نقوی حجازؔ)

مہدی نقوی حجاز — فروری 22، 2014 3:54 شام
غزل
ہاں، ملاقات ہو گئی صاحب
اور پھر رات ہو گئی صاحب!
وقت کی بات چھیڑ دی تم نے
وقت کی بات ہو گئی صاحب
اپنا گھوڑا وہیں پہ رکھ دیجے
دیکھیے، مات ہو گئی صاحب
یاد میں یاد تھا مجھے نام اک
اور بارات ہو گئی صاحب!!!
میری چھوٹی سی زندگی رہنِ
احتمالات ہو گئی صاحب
پہلے بےعزتی ہوئی میری
پھر مدارات ہو گئی صاحب
پہلے نامرد کم تھے اور اب تو
خوب بہتات ہو گئی صاحب
پہلے بےذات تھا حجازؔ اور اب
شاعری ذات ہو گئی صاحب
مہدی نقوی حجازؔ
ماہی احمد — فروری 22، 2014 3:57 شام
زبردست :)
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 22، 2014 4:03 شام
اچھی غزل ہے ماشاءاللہ۔۔۔۔
نایاب — فروری 22، 2014 4:06 شام
بہت خوب صاحب
بہت دعائیں
مہدی نقوی حجاز — فروری 22، 2014 4:09 شام
شکریہ :)
مہدی نقوی حجاز — فروری 22، 2014 4:10 شام
اچھی غزل ہے ماشاءاللہ۔۔۔ ۔
بہت شکریہ!
مہدی نقوی حجاز — فروری 22، 2014 4:10 شام
بہت خوب صاحب
بہت دعائیں
شکریہ نایاب صاحب۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%81%D8%A7%DA%BA%D8%8C-%D9%85%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%AA-%DB%81%D9%88-%DA%AF%D8%A6%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8-%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2%D8%94.72337/