غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

محمد احسن سمیع راحلؔ — نومبر 30، 2020 8:49 شام
عزیزانِ گرامی، آداب.
ایک پرانی غزل آپ سب کے ذوق کی نذر. امید ہے کہ احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے.
دعاگو،
راحلؔ.
.........................................................................
یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا
گدا ہی رہتا جو رب کا کرم نہیں ہوتا
نہ شورِ نوحہ گری میں سکوں، نہ ماتم میں
یہ کیسا غم ہے جو بٹ کر بھی کم نہیں ہوتا!
خدا کے واسطے مجھ کو اب اپنی جاں نہ کہو
تمہارا ہوتا، تو زیرِ ستم نہیں ہوتا!
یہ دلبری، یہ لگاوٹ، یہ سب دکھاوا ہے
زباں پہ سچ ہو تو لہجوں میں خم نہیں ہوتا
صلیب و دار تو رستہ ہیں میری منزل کا
ڈریں وہ، جن کے ارادوں میں دم نہیں ہوتا
زمانوں پہلے اٹھایا تھا ماں نے دستِ دعا
اسی کا فیض ہے جو اب بھی کم نہیں ہوتا
جو ہوتا واقعی مایوس میں اگر راحلؔ
سنان ہاتھ میں ہوتی، قلم نہیں ہوتا
ریحان احمد ریحانؔ — دسمبر 1، 2020 1:40 صبح
راحل بھائی بہت خوب
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 1، 2020 1:56 صبح
عزیزانِ گرامی، آداب.
ایک پرانی غزل آپ سب کے ذوق کی نذر. امید ہے کہ احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے.
دعاگو،
راحلؔ.
.........................................................................
یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا
گدا ہی رہتا جو رب کا کرم نہیں ہوتا
نہ شورِ نوحہ گری میں سکوں، نہ ماتم میں
یہ کیسا غم ہے جو بٹ کر بھی کم نہیں ہوتا!
خدا کے واسطے مجھ کو اب اپنی جاں نہ کہو
تمہارا ہوتا، تو زیرِ ستم نہیں ہوتا!
یہ دلبری، یہ لگاوٹ، یہ سب دکھاوا ہے
زباں پہ سچ ہو تو لہجوں میں خم نہیں ہوتا
صلیب و دار تو رستہ ہیں میری منزل کا
ڈریں وہ، جن کے ارادوں میں دم نہیں ہوتا
زمانوں پہلے اٹھایا تھا ماں نے دستِ دعا
اسی کا فیض ہے جو اب بھی کم نہیں ہوتا
جو ہوتا واقعی مایوس میں اگر راحلؔ
سنان ہاتھ میں ہوتی، قلم نہیں ہوتا
خوبصورت خوبصورت!!!
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 1، 2020 3:30 صبح
واہ واہ! بہت خوب راحل بھائی!
اچھی غزل ہے ! بہت داد و تحسین آپ کے لئے!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 1، 2020 7:19 صبح
راحل بھائی بہت خوب
بہت شکریہ ریحانؔ ۔۔۔ جزاک اللہ :)
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 1، 2020 7:19 صبح
جزاک اللہ خلیلؔ بھائی ۔۔۔ داد و پذیرائی کے لیے ممنون ہوں :)
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 1، 2020 7:20 صبح
واہ واہ! بہت خوب راحل بھائی!
اچھی غزل ہے ! بہت داد و تحسین آپ کے لئے!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
بہت شکریہ ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی جانب سے بھرپور داد میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے
جزاک اللہ :)
الف عین — دسمبر 1، 2020 7:40 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 1، 2020 7:42 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
جزاک اللہ استادِ محترم ۔۔۔ پذیرائی کے لیے ممنون و متشکر ہوں۔
شکیل احمد خان23 — دسمبر 1، 2020 9:08 صبح
خدا کے واسطے مجھ کو اب اپنی جاں نہ کہو
تمہارا ہوتا، تو زیرِ ستم نہیں ہوتا!
یہ دلبری، یہ لگاوٹ، یہ سب دکھاوا ہے
زباں پہ سچ ہو تو لہجوں میں خم نہیں ہوتا
حالات کی سچی مصوری ، واقعات کی سچی محاکات ، واہ!
بہت خوبصورت ،بہت ہی خوبصورت،سبحان اللہ!
نالوں سے اگر میں نے کبھی کام لیا ہے
خود۔ ہی ۔اثرِ نالہ سے دل تھام لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔(وحشت کلکتوی)
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 1، 2020 2:01 شام
حالات کی سچی مصوری ، واقعات کی سچی محاکات ، واہ!
بہت خوبصورت ،بہت ہی خوبصورت،سبحان اللہ!
نالوں سے اگر میں نے کبھی کام لیا ہے
خود۔ ہی ۔اثرِ نالہ سے دل تھام لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔(وحشت کلکتوی)
بہت شکریہ شکیلؔ بھائی، جزاک اللہ :)
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 1، 2020 2:58 شام
ماشاءاللہ، بہترین طرز بیان اور نہایت عمدہ خیالات
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 2، 2020 7:25 صبح
ماشاءاللہ، بہترین طرز بیان اور نہایت عمدہ خیالات
جزاک اللہ بھائی عبدالرؤف ۔۔۔ داد و پذیرائی کے لیے سپاس گزار ہوں :)
سید عاطف علی — دسمبر 2، 2020 7:29 صبح
یہ کیسا غم ہے جو بٹ کر بھی کم نہیں ہوتا!
خوب غزل کہی ہے ۔ واہ
واہ راحل بھائی کیا خوب کہا ہے ۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 2، 2020 7:34 صبح
خوب غزل کہی ہے ۔ واہ
واہ راحل بھائی کیا خوب کہا ہے ۔
بہت شکریہ عاطفؔ بھائی ۔۔۔ بھرپور داد و تحسین کے لیے سراپا سپاس ہوں۔
جس شعر کا آپ نے اقتباس لیا ۔۔۔ وہ سقوطِ ڈھاکہ کی کسی برسی پر کہا تھا ۔۔۔ ایسا غم جو کسی برچھی کی مانند آج تک ہمارے سینوں گھپا ہوا ہے ۔۔۔ یا گھپا ہونا چاہیے تھا ۔۔۔ مگر ہم اپنی روایتی بے حسی کے طفیل اس کو بھلا کر پھر انہیں غلطیوں پر مصر ہیں جن کے سبب آدھا ملک گنوا چکے :(
ایس ایس ساگر — دسمبر 2، 2020 7:37 صبح
یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا
گدا ہی رہتا جو رب کا کرم نہیں ہوتا
نہ شورِ نوحہ گری میں سکوں، نہ ماتم میں
یہ کیسا غم ہے جو بٹ کر بھی کم نہیں ہوتا!
خدا کے واسطے مجھ کو اب اپنی جاں نہ کہو
تمہارا ہوتا، تو زیرِ ستم نہیں ہوتا!
یہ دلبری، یہ لگاوٹ، یہ سب دکھاوا ہے
زباں پہ سچ ہو تو لہجوں میں خم نہیں ہوتا
صلیب و دار تو رستہ ہیں میری منزل کا
ڈریں وہ، جن کے ارادوں میں دم نہیں ہوتا
زمانوں پہلے اٹھایا تھا ماں نے دستِ دعا
اسی کا فیض ہے جو اب بھی کم نہیں ہوتا
جو ہوتا واقعی مایوس میں اگر راحلؔ
سنان ہاتھ میں ہوتی، قلم نہیں ہوتا
غزل کا ہر شعر بہت ہی خوبصورت ۔ بہت خوب۔ عمدہ غزل۔بہت سی داد قبول فرمائیے راحل بھائی۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 2، 2020 7:46 صبح
غزل کا ہر شعر بہت ہی خوبصورت ۔ بہت خوب۔ عمدہ غزل۔بہت سی داد قبول فرمائیے راحل بھائی۔
بہت شکریہ ساگرؔ بھائی ۔۔۔ داد و تحسین سے نوازنے پر ممنونِ احسان ہوں۔ جزاک اللہ :)
عرفان علوی — دسمبر 4، 2020 2:05 صبح
عزیزانِ گرامی، آداب.
ایک پرانی غزل آپ سب کے ذوق کی نذر. امید ہے کہ احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے.
دعاگو،
راحلؔ.
.........................................................................
یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا
گدا ہی رہتا جو رب کا کرم نہیں ہوتا
نہ شورِ نوحہ گری میں سکوں، نہ ماتم میں
یہ کیسا غم ہے جو بٹ کر بھی کم نہیں ہوتا!
خدا کے واسطے مجھ کو اب اپنی جاں نہ کہو
تمہارا ہوتا، تو زیرِ ستم نہیں ہوتا!
یہ دلبری، یہ لگاوٹ، یہ سب دکھاوا ہے
زباں پہ سچ ہو تو لہجوں میں خم نہیں ہوتا
صلیب و دار تو رستہ ہیں میری منزل کا
ڈریں وہ، جن کے ارادوں میں دم نہیں ہوتا
زمانوں پہلے اٹھایا تھا ماں نے دستِ دعا
اسی کا فیض ہے جو اب بھی کم نہیں ہوتا
جو ہوتا واقعی مایوس میں اگر راحلؔ
سنان ہاتھ میں ہوتی، قلم نہیں ہوتا

راحل صاحب ، آداب عرض ہے!
بہت عمدہ غزل ہے . مبارک ہو! ’لہجوں میں خم‘ کی ترکیب پسند آئی . مقطع کا خیال بہت اعلیٰ ہے . مقطع اور نکھر سکتا تھا اگر آپ ’جو‘ اور ’اگر‘ کی تکرار ختم کر دیتے . دونوں الفاظ كے معنی ایک ہی ہیں .
نیازمند ،
عرفان عؔابد
جاسمن — دسمبر 4، 2020 7:15 صبح
یہ دلبری، یہ لگاوٹ، یہ سب دکھاوا ہے
زباں پہ سچ ہو تو لہجوں میں خم نہیں ہوتا
بہت خوب!
نہ شورِ نوحہ گری میں سکوں، نہ ماتم میں
یہ کیسا غم ہے جو بٹ کر بھی کم نہیں ہوتا!
واہ واہ!
خوبصورت غزل
عاطف ملک — دسمبر 4، 2020 3:36 شام
یہاں ہم زبردست کہیں گے:notworthy:
بہت ہی زبردست قسم کی غزل ہے بھائی۔۔۔۔۔۔داد قبول کیجیے:)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%8C%DB%81-%D8%AC%D8%A7%DB%81-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%DB%81-%D8%AD%D8%B4%D9%85-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7.114099/