غزل : یہ ناممکن نہیں ہے یار ایسا ہو رہا ہے

مانی عباسی — اگست 24، 2020 9:42 شام
یہ ناممکن نہیں ہے یار ایسا ہو رہا ہے...
تڑپ کر درد سےاک مرد سچ میں رو رہا ہے.
کسی کی لوٹ کر منزل کسی کا توڑ کردل..
خدا کے بندے تو کیسے سکوں سے سو رہا ہے؟
کرا دی بند جس کی بولتی اے ہجر توُ نے..
وہ اپنے دور کا مشہور قصہ گو رہا ہے..
اک آفس میں مہینوں جاب اکھٹے کی ہے ہم نے
بھلے توُ دفتری کہہ, پر تعلق تو رہا ہے....
اسی کے مستحق ہو, اور کرو مانی محبت...
جو ہووے ہے تمہارے ساتھ اچھا ہو رہاہے....
مانی
محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 24، 2020 10:08 شام
اچھی غزل ہے ... ماشاء اللہ
اک آفس میں مہینوں جاب اکھٹے کی ہے ہم نے
بھلے توُ دفتری کہہ, پر تعلق تو رہا ہے....
جیسا وہ کہہ رہے ہیں، مان لیں ورنہ فی زمانہ ہراسمنٹ کا کیس بن سکتا ہے :)
مانی عباسی — اگست 24، 2020 10:10 شام
اچھی غزل ہے ... ماشاء اللہ
جیسا وہ کہہ رہے ہیں، مان لیں ورنہ فی زمانہ ہراسمنٹ کا کیس بن سکتا ہے :)
تعریف کا شکریہ۔۔
جیسا تعلق آپ سمجھ رہے ایسا کوئی تعلق نہیں رہا کبھی :(
محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 24، 2020 10:11 شام
تعریف کا شکریہ۔۔
جیسا تعلقطآپ سمجھ رہے ایسا کوئی تعلق نہیں رہا کبھی :(
ارے بھائی ازراہ تفنن کہا تھا، آپ دل پر نہ لیں :)
محمد شکیل خورشید — اگست 25، 2020 6:46 صبح
مختلف اسلوب، اچھا لگا، ماشا اللہ
مانی عباسی — اگست 25، 2020 7:31 صبح
مختلف اسلوب، اچھا لگا، ماشا اللہ
بہت نوازش جناب
فاخر رضا — اگست 25، 2020 8:39 صبح
بند جس کی بولتی
سچ میں

شکر ہے اصلاح کے باکس میں نہیں ڈالی ورنہ ہارٹ اٹیک ہوجاتا اساتذہ کو
محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 25، 2020 8:41 صبح
شکر ہے اصلاح کے باکس میں نہیں ڈالی ورنہ ہارٹ اٹیک ہوجاتا اساتذہ کو
لیٹس سیلیبریٹ ڈائیورسٹی باس :)
مانی عباسی — اگست 25، 2020 11:08 صبح
شکر ہے اصلاح کے باکس میں نہیں ڈالی ورنہ ہارٹ اٹیک ہوجاتا اساتذہ کو
ایسا کیا مسئلہ ہے غزل میں رہنمائی کر دیں تو نوازش ہو گی
فاخر رضا — اگست 25، 2020 3:23 شام
ایسا کیا مسئلہ ہے غزل میں رہنمائی کر دیں تو نوازش ہو گی
کوئی پرابلم نہیں ہے آپ کا اپنا اسٹائل ہے جو آپ پر میچ کررہا ہے
ہمارے اساتذہ اولڈ فیشنڈ پیوپل ہیں
الف عین — اگست 25، 2020 3:38 شام
میں پروفیشنل استاد بھی نہیں ہوں لیکن مجھے تو یہ سب الفاظ اچھے لگے، ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
مانی عباسی — اگست 25، 2020 3:59 شام
کوئی پرابلم نہیں ہے آپ کا اپنا اسٹائل ہے جو آپ پر میچ کررہا ہے
ہمارے اساتذہ اولڈ فیشنڈ پیوپل ہیں
اساتذہ کا اپنا اسٹائل ہے اور ہمارا اپنا مگر امید ہے کہ وقت کےساتھ بہتری آ جائے گی تو اساتذہ کے معیار کے مطابق بھی لکھیں گے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%8C%DB%81-%D9%86%D8%A7%D9%85%D9%85%DA%A9%D9%86-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%DB%81%D9%88-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92.112962/