غزل ۔ اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — جولائی 22، 2016 7:07 صبح
غزل
اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں
پاؤں سر پر رکھے ہیں، بھاگے ہیں
خارِ حسرت بھرے ہیں آنکھوں میں
پاؤں میں خواہشوں کے تاگے ہیں
خوف ہے، وسوسے ہیں لیکن شُکر
عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں
رخت اُمید ہے سفر کی جاں
ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں
لاگ لاگے نہیں لگی احمدؔ
ہم جو سوئے تو بھاگ جاگے ہیں

محمد احمدؔ
محمد تابش صدیقی — جولائی 22، 2016 7:32 صبح
دیر آید درست آید کی مصداق کیا خوب غزل کہی ہے محمد احمد بھائی۔ کیا کہنے۔
تلخ حقیقت
خارِ حسرت بھرے ہیں آنکھوں میں
پاؤں میں خواہشوں کے تاگے ہیں

امید کی لو جلاتا شعر
خوف ہے، وسوسے ہیں لیکن شُکر
عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں

کوچہ سے وابستگی کو کس خوبی سے بیان کیا ہے۔
لاگ لاگے نہیں لگی احمدؔ
ہم جو سوئے تو بھاگ جاگے ہیں
حسن محمود جماعتی — جولائی 22، 2016 7:34 صبح
لاگ لاگے نہیں لگی احمدؔ
ہم جو سوئے تو بھاگ جاگے ہیں
احمد بھائی بہت خوبصورت کلام۔۔۔۔ داد قبول ہو۔۔۔!!
فلک شیر — جولائی 22، 2016 8:53 صبح
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں
سبحان اللہ مرشد
ابن رضا — جولائی 22، 2016 9:45 صبح
واہ بہت خوب!! جنابِ احمد صاحب
داد قبولیے
شعر جو یہ ہمارے آگے ہیں
ہم کو اچھے بہت ہی لاگے ہیں
شیزان — جولائی 22، 2016 9:47 صبح
رخت اُمید ہے سفر کی جاں
ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں
بہت خوب احمد بھائی۔۔ خوش رہیئے
محمداحمد — جولائی 22، 2016 1:52 شام
دیر آید درست آید کی مصداق کیا خوب غزل کہی ہے محمد احمد بھائی۔ کیا کہنے۔

بہت شکریہ تابش بھائی!
خوش رہیے!
آج پرانے ڈرافٹس دیکھ رہا تھا تو یہ غزل نظر آئی۔ سو کچھ نوک پلک درست کرکے محفل پر لگا دی۔ :)
امید کی لو جلاتا شعر
شکریہ !
کوچہ سے وابستگی کو کس خوبی سے بیان کیا ہے۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔!
یہ کوڈ ورڈز بھی ہر کوئی نہیں سمجھتا۔ ہم اسے آپ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گردانتے ہیں، تاہم آپ کا پروبیشن پیریڈ شروع ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ویسے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ 'ہمارے ہاں' عنقریب بھی قریب نہیں ہوتا، اور بعید تو بعید از قیاس ہی ہوا کرتا ہے۔ :) :) :)
محمداحمد — جولائی 22، 2016 1:55 شام
احمد بھائی بہت خوبصورت کلام۔۔۔۔ داد قبول ہو۔۔۔!!

بہت شکریہ حسن محمود صاحب!
خوش رہیے۔ :)
صائمہ شاہ — جولائی 22، 2016 2:11 شام
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں
فاخر رضا — جولائی 22، 2016 2:30 شام
بھاگ جاگے ہیں. کتنے دن بعد سننے کو ملا. بہت ہی اچھا اور اساتذہ کی خوشبو لیا کلام ہے
ظہیراحمدظہیر — جولائی 22، 2016 6:19 شام
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں
کیا بات ہے احمد بھائی !! کیا اچھا کہا ہے!! اور بالکل نئی طرح سے کہا ہے ! شادآباد رہیئے ! مقطع خوب ہے ۔ غزل پر بہت بہت داد !
نوید خان — جولائی 22، 2016 6:30 شام
لاگ لاگے نہیں لگی احمدؔ
ہم جو سوئے تو بھاگ جاگے ہیں
واہ واہ بہت خوب احمد بھائی۔ کیا ہی کہنے۔ ڈھیروں داد۔
وقار علی ذگر — جولائی 22، 2016 6:42 شام
بہت خوب احمد صاحب ، کیا کہنے ایک ایک شعر داد کے قابل ہے
خوف ہے وسوسے ہیں لیکن شکر
عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں​

کا تو جواب نہیں ۔۔۔
محمداحمد — جولائی 23، 2016 8:05 صبح
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں
سبحان اللہ مرشد

:redheart::flower:
محمداحمد — جولائی 23، 2016 8:06 صبح
واہ بہت خوب!! جنابِ احمد صاحب
داد قبولیے
شعر جو یہ ہمارے آگے ہیں
ہم کو اچھے بہت ہی لاگے ہیں

واہ!
آپ کی منظوم داد کی کیا بات ہے۔ :)
خوش رہیے۔ :)
محمداحمد — جولائی 25، 2016 8:14 صبح
رخت اُمید ہے سفر کی جاں
ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں
بہت خوب احمد بھائی۔۔ خوش رہیئے

بہت شکریہ شیزان!
آپ بھی شاد آباد رہیے۔ :)
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں

شکریہ صائمہ صاحبہ!
محمداحمد — جولائی 25، 2016 8:15 صبح
بھاگ جاگے ہیں. کتنے دن بعد سننے کو ملا. بہت ہی اچھا اور اساتذہ کی خوشبو لیا کلام ہے

شکریہ فاخر بھائی!
شاد آباد رہیے۔ :)
محمداحمد — جولائی 25، 2016 8:16 صبح
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں
کیا بات ہے احمد بھائی !! کیا اچھا کہا ہے!! اور بالکل نئی طرح سے کہا ہے ! شادآباد رہیئے ! مقطع خوب ہے ۔ غزل پر بہت بہت داد !

بہت نوازش محترم!
سخنوروں کی داد قسمت والوں کو ملتی ہے سو ہم بھی اپنی قسمت پر نازاں ہیں۔ :)
شاد آباد رہیے۔
محمداحمد — جولائی 25، 2016 8:17 صبح
واہ واہ بہت خوب احمد بھائی۔ کیا ہی کہنے۔ ڈھیروں داد۔

اتنی ڈھیروں داد کے لئے شکر گزار ہوں نوید صاحب!
جیتے رہیے۔ :)
سید عاطف علی — جولائی 25، 2016 8:21 صبح
بہت خوب محمد احمد بھائی ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%A7%D8%A8-%D8%AC%D9%88-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8%D9%90-%DA%AF%D8%B1%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%AC%D8%A7%DA%AF%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.91092/