غزل ۔ اسے ڈھونڈے بنا اک پل گزارا ہی نہیں تھا

مبشر ڈاہر — جولائی 11، 2017 9:40 صبح
اسے ڈھونڈے بنا اک پل گزارا ہی نہیں تھا
محبت کے سمندر کا کنارہ ہی نہیں تھا
خطیبانِ محبت احمد و یوسف کے دیں ہیں
خلافِ عشق رب نے دیں اتارا ہی نہیں تھا
کہاں ڈھونڈوں گا میں خود کو ہجومِ انجمن میں
کسی بھی دوش پہ چہرہ ہمارا ہی نہیں تھا
سزا جس وصل کے لمحے کی کاٹی ہے ابھی تک
وہ لمحہ تو کبھی ہم نے گزا را ہی نہیں تھا
وہ بن کےچاند آیا تھا شجاعت کے فلک پے
جسارت کا مرے دِل میں ستارہ ہی نہیں تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مبشر ڈاہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسن محمود جماعتی — جولائی 11، 2017 9:50 صبح
واہ واہ واہ۔۔۔ بہت خوبصورت اور عمدہ محترم کیا کہنے!
سید عاطف علی — جولائی 11، 2017 9:52 صبح
سزا جس وصل کے لمحے کی کاٹی ہے عمر بھر
اس مصرع میں عمر کا تلفظ منتخب شدہ بحر کے خلاف ہے ۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 11، 2017 10:22 صبح
بہت خوب جناب
وہ بن کےچاند آیا تھا شجاعت کے فلک پے
ایک اصلاح نہیں صلاح ہے کہ
'پے' کی جگہ 'پر' آ جائے تو بہتر ہو جائے گا۔ اور یہ لفظ 'پہ' ہے، جسے ایک حرفی باندھنا مناسب رہتا ہے۔ :)
مبشر ڈاہر — جولائی 11، 2017 10:26 صبح
اس مصرع میں عمر کا تلفظ منتخب شدہ بحر کے خلاف ہے ۔
جزاک اللہ محترم سید عاطف علی صاحب اس کی تدوین کر دی ہے میں نے۔ وقت و رہنمائی کے لیے شکر گزار ہوں
مبشر ڈاہر — جولائی 11، 2017 10:28 صبح
واہ واہ واہ۔۔۔ بہت خوبصورت اور عمدہ محترم کیا کہنے!
بہت شکریہ جزاک اللہ وقت و محبت کے لیے حسن محمود جماعتی صاحب
مبشر ڈاہر — جولائی 11، 2017 10:31 صبح
بہت خوب جناب
ایک اصلاح نہیں صلاح ہے کہ
'پے' کی جگہ 'پر' آ جائے تو بہتر ہو جائے گا۔ اور یہ لفظ 'پہ' ہے، جسے ایک حرفی باندھنا مناسب رہتا ہے۔ :)
جزاک اللہ محتشم محمد تابش صدیقی صاحب بہت اچھی صلاح بھی ہے اور اصلاح بھی جزاک اللہ وقت اور ''صلاح'' کےلیے۔
محمد وارث — جولائی 11، 2017 10:35 صبح
خوب غزل ہے مبشر صاحب!
مبشر ڈاہر — جولائی 11، 2017 10:39 صبح
خوب غزل ہے مبشر صاحب!
سپاس گزار ہوں جنابِ من محمد وارث صاحب۔ وقت و محبت کے لیے۔جزا ک اللہ حضور
الف عین — جولائی 11، 2017 11:04 صبح
واہ اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
ظہیراحمدظہیر — جولائی 12، 2017 2:25 صبح
بہت خوب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید مبشر صاحب!
تیسرے مصرع میں شترگربہ ہے ۔ اسے ذرا دیکھ لیجئے ۔ اورمطلع کے مصرع اول میں ’’گزاراہ‘‘ کا ٹائپو بھی درست کرلیجئے ۔ :):):)
مبشر ڈاہر — جولائی 12، 2017 9:56 صبح
واہ اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
بہت شکریہ جزاک اللہ وقت و محبت کے لیے جناب الف عین صاحب
مبشر ڈاہر — جولائی 12، 2017 9:58 صبح
بہت خوب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید مبشر صاحب!
تیسرے مصرع میں شترگربہ ہے ۔ اسے ذرا دیکھ لیجئے ۔ اورمطلع کے مصرع اول میں ’’گزاراہ‘‘ کا ٹائپو بھی درست کرلیجئے ۔ :):):)
پزیرائی ، وقت اور اصلاح کے لیے شکر گزار ہوں ظہیر احمد ظہیر صاحب۔ جزاک اللہ
ظہیراحمدظہیر — جولائی 14، 2017 6:23 صبح
بہت خوب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید مبشر صاحب!
تیسرے مصرع میں شترگربہ ہے ۔ اسے ذرا دیکھ لیجئے ۔ اورمطلع کے مصرع اول میں ’’گزاراہ‘‘ کا ٹائپو بھی درست کرلیجئے ۔ :):):)

پزیرائی ، وقت اور اصلاح کے لیے شکر گزار ہوں ظہیر احمد ظہیر صاحب۔ جزاک اللہ

مبشر صاحب میرا مطلب تھا کہ تیسرے شعر میں شترگربہ ہے ۔ غلطی سے تیسرا مصرع لکھ دیا ۔ بہت معذرت خواہ ہوں آپ سے ۔
:):):)
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 14، 2017 7:24 صبح
ٹائیپو کی درستی کردی ہے جناب
مبشر ڈاہر — جولائی 15، 2017 9:12 صبح
مبشر صاحب میرا مطلب تھا کہ تیسرے شعر میں شترگربہ ہے ۔ غلطی سے تیسرا مصرع لکھ دیا ۔ بہت معذرت خواہ ہوں آپ سے ۔
:):):)
محتشم ظہیر احمدظہیر صاحب سب سے پہلے آپ کا شکر گزارہوں وقت و نقد کے لیے۔ اس غزل کے تیسرے شعر کی مجوزہ ترمیم '' کہاں ڈھونڈیں گے ہم خود کو ہجومِ انجمن میں'' حاضرِ خدمت ہے، لیکن شتر گربہ کی قبولیت اور متعلقہ شعر میں '' میں'' اور ''ہمارا'' کے مابین شتر گربہ کے صادق آنے کے حوالے سے علمی و تفہیمی رائے(بحث) بالتوضیح فرمائیے گا اور دیگر اساتذہ اورمحفلین سے رائے اور تبصرہ کی گزارش کی جاتی ہے۔تاکہ مجھ جیسے مبتدی طلباء کے لیے سیر حاصل کیفیت بن سکے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%A7%D8%B3%DB%92-%DA%88%DA%BE%D9%88%D9%86%DA%88%DB%92-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%D8%A7%DA%A9-%D9%BE%D9%84-%DA%AF%D8%B2%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%DB%81%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DA%BE%D8%A7.97545/