غزل ۔ جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں ۔ محمد احمد

محمداحمد — نومبر 7، 2016 10:45 صبح
غزل
جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں
جب دل کا ہم نشیں ملتا نہیں کہیں
یوں اُس کی یاد ہے دل میں بسی ہوئی
جیسے خزانہ ہو زیرِ زمیں کہیں
ہم نے تمھارا غم دل میں چھپایا ہے
دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں
میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں
ہے اُس کا خط تو بس سیدھا سپاٹ سا
ہاں دل لگی بھی ہے اس میں کہیں کہیں
جتنا وہ دل رُبا ، اُتنا ہی بے وفا
دل کو ملا ہی کیوں ایسا حسیں کہیں
احمدؔ یہ دل مِرا ،کیوں ہے بجھا بجھا
دل سے خفا نہ ہو، دل کا مکیں کہیں
محمد احمدؔ
راحیل فاروق — نومبر 7، 2016 10:56 صبح
کیا کہنے، احمد بھائی۔ :):):)
ہم نے تمھارا غم دل میں چھپایا ہے
دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں
بہت پیارا شعر ہے۔ جس پر بیتے وہی جانے۔
یادش بخیر، کچھ ایسی ہی کوشش ہم نے بھی کی تھی۔۔۔
میرے دل سے بڑی نہیں دنیا
کون دے گا تجھے امان بھلا ؟
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 7، 2016 11:09 صبح
پائین بہت خوبصورت غزل ہے۔
جتنا وہ دل رُبا ، اُتنا ہی بے وفا
دل کو ملا ہی کیوں ایسا حسیں کہیں
دل ربا اور بے وفا کا کوئی ازلی تعلق ہے شاید
محمداحمد — نومبر 7، 2016 11:39 صبح
کیا کہنے، احمد بھائی۔
بہت محبت ہے بھائی آپ کی۔ :)
بہت پیارا شعر ہے۔ جس پر بیتے وہی جانے۔
یادش بخیر، کچھ ایسی ہی کوشش ہم نے بھی کی تھی۔۔۔
واہ!
اسی بہانے آپ کی ایک خوبصورت غزل پڑھنے کو مل گئی۔ :)
محمداحمد — نومبر 7، 2016 11:41 صبح
پائین بہت خوبصورت غزل ہے۔

بہت شکریہ عبدالقیوم بھائی!
دل ربا اور بے وفا کا کوئی ازلی تعلق ہے شاید

ہاہاہاہا۔۔۔! :)
دل رُباؤں کے پاس درخواستیں اتنی آتی ہیں کہ سرور ڈاؤن ہو جاتا ہے۔ :) :) :)
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 7، 2016 11:45 صبح
دل رُباؤں کے پاس درخواستیں اتنی آتی ہیں کہ سرور ڈاؤن ہو جاتا ہے۔ :) :) :)
147734_07dbe.jpg
سمجھ تو گئے ہوں گے:heehee::heehee::heehee:
محمداحمد — نومبر 7، 2016 11:48 صبح
147734_07dbe.jpg
سمجھ تو گئے ہوں گے:heehee::heehee::heehee:

فوراً تو سمجھ نہیں آیا۔ :)
پر آگیا۔ :)
حمیرا عدنان — نومبر 7، 2016 11:50 صبح
یوں اُس کی یاد ہے دل میں بسی ہوئی
جیسے خزانہ ہو زیرِ زمیں کہیں
واہ احمد بھائی کی خوبصورت غزل ہے اور یہ شعر بھی کمال ہے مزہ آ گیا
جھومتے جھومتے پڑھا جائے آپ کی اس غزل کو تو کمال ہو جاتا ہے بڑا کچھ یاد آ جاتا ہے
محمد تابش صدیقی — نومبر 7، 2016 11:56 صبح
واہ واہ، احمد بھائی بہت عمدہ۔
سادہ الفاظ کا چناؤ احمد بھائی پر ختم ہے۔ :)
ہم نے تمھارا غم دل میں چھپایا ہے
دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں

احمدؔ یہ دل مِرا ،کیوں ہے بجھا بجھا
دل سے خفا نہ ہو، دل کا مکیں کہیں
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 7، 2016 11:58 صبح
بڑا کچھ یاد آ جاتا ہے

ان میں سے کونسا والا ہے ؟ :p
کچھکچھ کچھ کچھ کچھ کچھ
حمیرا عدنان — نومبر 7، 2016 11:59 صبح
آخر والا
:p
ان میں سے کونسا والا ہے ؟ :p
کچھ
کچھکچھ کچھ کچھ کچھ کچھ
فلک شیر — نومبر 7، 2016 12:11 شام
واہ مرشد
بہت خوب
نوید ناظم — نومبر 7، 2016 12:14 شام
غزل
جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں
جب دل کا ہم نشیں ملتا نہیں کہیں
یوں اُس کی یاد ہے دل میں بسی ہوئی
جیسے خزانہ ہو زیرِ زمیں کہیں
ہم نے تمھارا غم دل میں چھپایا ہے
دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں
میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں
ہے اُس کا خط تو بس سیدھا سپاٹ سا
ہاں دل لگی بھی ہے اس میں کہیں کہیں
جتنا وہ دل رُبا ، اُتنا ہی بے وفا
دل کو ملا ہی کیوں ایسا حسیں کہیں
احمدؔ یہ دل مِرا ،کیوں ہے بجھا بجھا
دل سے خفا نہ ہو، دل کا مکیں کہیں
محمد احمدؔ
خوب ہے جی !!!
محمد وارث — نومبر 7، 2016 12:36 شام
خوب غزل ہے احمد صاحب، لاجواب۔
محمداحمد — نومبر 7، 2016 12:51 شام
واہ احمد بھائی کی خوبصورت غزل ہے اور یہ شعر بھی کمال ہے مزہ آ گیا
بہت شکریہ!
خوش رہیے۔ :)
جھومتے جھومتے پڑھا جائے آپ کی اس غزل کو تو کمال ہو جاتا ہے بڑا کچھ یاد آ جاتا ہے

:)
جھومنے کے بھی اپنے فوائد تو ہیں نا۔۔! :)
چونکہ ہر مصرعہ دو ہم وزن ٹکڑوں میں منقسم ہے سو جھومنے (لیفٹ رائٹ) کا ماحول از خود بن جاتا ہوگا۔ :)
محمداحمد — نومبر 7، 2016 12:52 شام
واہ واہ، احمد بھائی بہت عمدہ۔
سادہ الفاظ کا چناؤ احمد بھائی پر ختم ہے۔ :)

بہت شکریہ تابش بھائی!
آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔ :)
حسیب احمد حسیب — نومبر 7، 2016 1:02 شام
ہم نے تمھارا غم دل میں چھپایا ہے
دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں

خوبصورت اشعار کی حامل
خوبصورت غزل ...
صائمہ شاہ — نومبر 7، 2016 1:05 شام
عموماً آپ کی شاعری میں اتنی رومانویت نہیں ہوتی اس بار تو پوری غزل " محبت " ہے ۔
عمدہ کلام
حسن محمود جماعتی — نومبر 7، 2016 1:49 شام
احمد بھائی۔ اچھی غزل ہے۔
لیکن جو چند غزلیں آپکی پہلے پڑھیں ہیں ان جیسا مزہ نہیں آیا۔ شاید میں بے ذوقا ہوگیا ہوں۔
لاریب مرزا — نومبر 7، 2016 1:59 شام
واہ!! بہت خوب احمد بھائی!!
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%A7-%D8%AF%D9%84-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA%D8%8C-%DB%81%D9%88%DA%AF%D8%A7-%DB%8C%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.92902/