غزل ۔ زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — مئی 4، 2018 2:52 شام
ایک پرانی غزل اہلِ محفل کی نذر:
غزل
زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک
لوگ جیسے بھی ہوں رکھیے حسنِ ظن، حُسنِ سُلُوک
سعیِ پیہم ہو کہ ہر دن زندگی کا خوب ہو
ہر عمل حسنِ عمل ہو ہر جتن حُسنِ سُلُوک
رہبرو! فتنہ گرو! غارت گرانِ دیں سُنو
الحذر! اب چاہتا ہے یہ وطن، حُسنِ سُلُوک
دھوپ ہے تو کیسا شکوہ، آپ خود سایہ بنیں
بے غرض کرتے ہیں سب سرو و سمن حُسنِ سُلُوک
مسکرائیں، رنج بانٹیں، اور شجر کاری کریں
چاہتے ہیں آپ سے کوہ و دمن حُسنِ سُلُوک
ہم بُرائی کو بُرائی سے بدل سکتے نہیں
راہرو ہو یا ہو کوئی راہزن حُسنِ سُلوک
آپ بھی احمدؔ فقط ناصح نہ بنیے، کیجے کچھ!
ہر ادا حُسنِ ادا ہو، ہر سخن حُسنِ سُلُوک
محمد احمدؔ
فلک شیر — مئی 4، 2018 2:56 شام
بہت خوب مرشدی
محمد تابش صدیقی — مئی 4، 2018 3:08 شام
ایک پرانی غزل اہلِ محفل کی نذر:
غزل
زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک
لوگ جیسے بھی ہوں رکھیے حسنِ ظن، حُسنِ سُلُوک
سعیِ پیہم ہو کہ ہر دن زندگی کا خوب ہو
ہر عمل حسنِ عمل ہو ہر جتن حُسنِ سُلُوک
رہبرو! فتنہ گرو! غارت گرانِ دیں سُنو
الحذر! اب چاہتا ہے یہ وطن، حُسنِ سُلُوک
دھوپ ہے تو کیسا شکوہ، آپ خود سایہ بنیں
بے غرض کرتے ہیں سب سرو و سمن حُسنِ سُلُوک
مسکرائیں، رنج بانٹیں، اور شجر کاری کریں
چاہتے ہیں آپ سے کوہ و دمن حُسنِ سُلُوک
ہم بُرائی کو بُرائی سے بدل سکتے نہیں
راہرو ہو یا ہو کوئی راہزن حُسنِ سُلوک
آپ بھی احمدؔ فقط ناصح نہ بنیے، کیجے کچھ!
ہر ادا حُسنِ ادا ہو، ہر سخن حُسنِ سُلُوک
محمد احمدؔ
لاجواب
سید ذیشان — مئی 4، 2018 3:10 شام
بہت عمدہ
الف نظامی — مئی 4، 2018 3:16 شام
مسکرائیں، رنج بانٹیں، اور شجر کاری کریں
چاہتے ہیں آپ سے کوہ و دمن حُسنِ سُلُوک
واہ بہت خوب!
شجر کاری مہم کے لیے یہ شعر استعمال ہوگا۔
عبید انصاری — مئی 4، 2018 4:05 شام
رہبرو! فتنہ گرو! غارت گرانِ دیں سُنو
الحذر! اب چاہتا ہے یہ وطن، حُسنِ سُلُوک
زوردار!
ابوالکلامانہ لہجہ لگ رہا ہے۔:)
محمد تابش صدیقی — مئی 4، 2018 4:26 شام
زوردار!
ابوالکلامانہ لہجہ لگ رہا ہے۔:)
جی، یہ شعر احمد بھائی کے عمومی مزاج سے خاصہ ہٹ کر ہے۔ اور جب دھیمے مزاج کا شخص ایسا شعر کہتا ہے تو شدت اور واضح ہو جاتی ہے۔ :)
محمد وارث — مئی 4، 2018 6:14 شام
مشکل زمین میں عمدہ غزل ہے احمد صاحب، لاجواب!
محمداحمد — مئی 5، 2018 7:30 صبح
:in-love::in-love::in-love:
بہت شکریہ تابش بھائی!
بہت شکریہ ذیشان بھائی!
محمداحمد — مئی 5، 2018 7:55 صبح
مسکرائیں، رنج بانٹیں، اور شجر کاری کریں
چاہتے ہیں آپ سے کوہ و دمن حُسنِ سُلُوک
واہ بہت خوب!
بہت شکریہ!
شجر کاری مہم کے لیے یہ شعر استعمال ہوگا۔

یہ میری خوش قسمتی ہوگی۔ :in-love:
محمداحمد — مئی 5، 2018 7:57 صبح
زوردار!
ابوالکلامانہ لہجہ لگ رہا ہے۔:)

:)
اشتعال تو ہمیں روز دلایا جاتا ہے لیکن ہم کبھی کبھی ہی مشتعل ہوتے ہیں۔ :)
جی، یہ شعر احمد بھائی کے عمومی مزاج سے خاصہ ہٹ کر ہے۔ اور جب دھیمے مزاج کا شخص ایسا شعر کہتا ہے تو شدت اور واضح ہو جاتی ہے۔ :)

:in-love::in-love::in-love:
محمداحمد — مئی 5، 2018 7:57 صبح
مشکل زمین میں عمدہ غزل ہے احمد صاحب، لاجواب!

بہت شکریہ وارث بھائی!
شاد آباد رہیے۔
اکمل زیدی — مئی 5، 2018 7:59 صبح
جی، یہ شعر احمد بھائی کے عمومی مزاج سے خاصہ ہٹ کر ہے۔ اور جب دھیمے مزاج کا شخص ایسا شعر کہتا ہے تو شدت اور واضح ہو جاتی ہے۔ :)
بھئی ۔ ۔ غزل سے پہلے آپ کے تبصرے پر داد۔ ۔ ۔ ۔
اکمل زیدی — مئی 5، 2018 8:01 صبح
عمدہ۔ ۔ ۔ پرانی تو کہیں سے نہیں لگ رہی ۔ ۔ ۔ ۔ سب آہنگ حسب حال ہیں ۔ ۔ ۔ :)
محمداحمد — مئی 5، 2018 8:11 صبح
عمدہ۔ ۔ ۔ پرانی تو کہیں سے نہیں لگ رہی ۔ ۔ ۔ ۔ سب آہنگ حسب حال ہیں ۔ ۔ ۔ :)

بہت شکریہ اکمل بھائی!
زیادہ پرانی نہیں ہے۔ یہ اُن دنوں کی ہے جب ہم محفل پر فعال نہیں تھے۔ :)
عمر سیف — مئی 5، 2018 8:21 صبح
بہت خوب
جاسمن — مئی 5، 2018 8:37 صبح
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
بہت ہی اچھی غزل ہے۔
امید و حوصلہ والے اشعار میں بھی ٹانکی جا سکتی ہے۔
آپ کے مثبت افکار اشعار کے ذریعہ پڑھنے والوں تک پہنچ رہے ہیں۔
محمداحمد — مئی 5، 2018 10:31 صبح

شکریہ عمر بھائی!
اے خان — مئی 5، 2018 10:37 صبح
واہ بہت خوب:applause:
محمداحمد — مئی 7، 2018 6:52 صبح
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
بہت ہی اچھی غزل ہے۔
بہت شکریہ !
امید و حوصلہ والے اشعار میں بھی ٹانکی جا سکتی ہے۔
:)
آپ کے مثبت افکار اشعار کے ذریعہ پڑھنے والوں تک پہنچ رہے ہیں۔

خوش آئند بات ہے۔ :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%D9%84%DB%8C%D8%AC%DB%92-%DA%86%D9%84%D9%86-%D8%AD%D9%8F%D8%B3%D9%86%D9%90-%D8%B3%D9%8F%D9%84%D9%8F%D9%88%DA%A9-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.101180/