غزل ۔ سارے وعدے ، وعید ہو گئے ہیں ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — مئی 31، 2013 2:24 شام
غزل
سارے وعدے ، وعید ہو گئے ہیں
آہ ! محرومِ دید ہو گئے ہیں
زندگی کے کئی حسیں پہلو
نذرِ ذہنِ جدید ہو گئے ہیں
طعن و تشنیع کب سے ہیں معمول
کچھ رویّے شدید ہو گئے ہیں
مضمحل تھے ، مگر تجھے مل کر
اور بھی کچھ مزید ہو گئے ہیں
حُسن آراستہ، نہتّے ہم
ہونا کیا تھا شہید ہوگئے ہیں
ہم نے پڑھ لکھ کے نوکری کر لی
سر تا سر زر خرید ہو گئے ہیں
مجھ پہ تنقیدی جائزہ ، اُن کا
گویا انورسدید ہو گئے ہیں
کل زمانے میں جو یزید ہوئے
آج وہ با یزید ہو گئے ہیں
زندگی تو ذرا نہیں بدلی
ہم ہی کچھ خوش اُمید ہو گئے ہیں
محمد احمدؔ
مہدی نقوی حجاز — مئی 31، 2013 3:10 شام
واہ بھئی کیا کہنے ۔۔ واہ۔
حضرت اس بار تو حضور نے کمال ہی کر دیا صاحب!
محمداحمد — جون 1، 2013 6:41 صبح
واہ بھئی کیا کہنے ۔۔ واہ۔
حضرت اس بار تو حضور نے کمال ہی کر دیا صاحب!

بہت محبت ہے مہدی بھائی آپ کی۔۔۔!
بے حد ممنون ہوں۔
الف عین — جون 1، 2013 8:31 صبح
خوب۔ اگرچہ میں انور سدید نہیں!!
البتہ ’تشنیع‘ کی ع کا اسقاط پسند نہیں آیا۔
محمداحمد — جون 1، 2013 8:42 صبح

بہت شکریہ۔۔۔۔! میں ابھی آپ کی توجہ اس غزل کی طرف مبذول ہی کرانا چاہ رہا تھا۔
اگرچہ میں انور سدید نہیں!!

قافیے سے "انور سدید" یاد آ گئے تھے سو محلفین کے لئے یہ شعر بھی شامل کر دیا۔ :)
البتہ ’تشنیع‘ کی ع کا اسقاط پسند نہیں آیا۔

بہت شکریہ اس نشاندہی کے لئے ! اس کے لئے کچھ سوچنا پڑے گا۔
محمداحمد — جون 3، 2013 9:33 صبح
خوب۔ اگرچہ میں انور سدید نہیں!!
البتہ ’تشنیع‘ کی ع کا اسقاط پسند نہیں آیا۔

محترم اعجاز عبید صاحب،
اس شعر کو کچھ بہتر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ دیکھیے کہ یہ کیسا رہے گا اور مفہوم زیادہ متاثر تو نہیں ہو رہا۔
طعن و تشنیع کب سے ہے معمول​
کچھ رویّے شدید ہو گئے ہیں​
نیرنگ خیال — جون 3، 2013 1:11 شام
زندگی کے کئی حسیں پہلو​
نذرِ ذہنِ جدید ہو گئے ہیں (حقیقت)

طعن و تشنیع تو خیر ہے معمول​
کچھ رویّے شدید ہو گئے ہیں (تلخ سچ)

ہم نے پڑھ لکھ کے نوکری کر لی​
سر تا سر زر خرید ہو گئے ہیں (حسب حال)

کل زمانے میں جو یزید ہوئے​
آج وہ با یزید ہو گئے ہیں (ہائے۔۔۔ کیا کہنے)
بہت خوب عمدہ غزل ہے سرکار۔۔۔۔۔ :) ماشاءاللہ۔۔۔۔ اور کیا ہی خوبصورت سخن میں ڈھالا ہے مشاہدات کو۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ۔۔۔ لاجواب۔۔۔​
محمداحمد — جون 4، 2013 8:11 صبح
زندگی کے کئی حسیں پہلو​
نذرِ ذہنِ جدید ہو گئے ہیں (حقیقت)
طعن و تشنیع تو خیر ہے معمول​
کچھ رویّے شدید ہو گئے ہیں (تلخ سچ)
ہم نے پڑھ لکھ کے نوکری کر لی​
سر تا سر زر خرید ہو گئے ہیں (حسب حال)
کل زمانے میں جو یزید ہوئے​
آج وہ با یزید ہو گئے ہیں (ہائے۔۔۔ کیا کہنے)
بہت خوب عمدہ غزل ہے سرکار۔۔۔ ۔۔ :) ماشاءاللہ۔۔۔ ۔ اور کیا ہی خوبصورت سخن میں ڈھالا ہے مشاہدات کو۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ۔۔۔ لاجواب۔۔۔​

بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی۔۔۔۔!
آپ کی حوصلہ افزائی سے مزید کچھ کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔
عینی شاہ — جون 4، 2013 8:20 صبح
واہ واہ :p
محمداحمد — جون 4، 2013 8:22 صبح

سچی مچی ؟؟؟ :)
مزمل شیخ بسمل — جون 4، 2013 8:33 صبح
خوب ہے۔ بہت سی داد اتنی عمدہ غزل کے لئے۔ :)
عینی شاہ — جون 4، 2013 8:41 صبح
:rollingonthefloor:مجھے کیا پتہ
محمداحمد — جون 4، 2013 8:56 صبح

مجھے پتہ تھا :laughing:
محمداحمد — جون 4، 2013 8:56 صبح
خوب ہے۔ بہت سی داد اتنی عمدہ غزل کے لئے۔ :)

بہت شکریہ مزمل بھیا۔۔۔۔!
خوش رہیے۔ :)
عینی شاہ — جون 4، 2013 9:09 صبح
کیاااااااااااااا:sneaky:
الف عین — جون 5، 2013 1:04 شام
طعن و تشنیع کب سے ہے معمول
کچھ رویّے شدید ہو گئے ہیں
یہ بہترہے، مگر جمع کا صیغہ لے آؤ، کب سے ہیں معمول‘۔ بہترہو گا
نیرنگ خیال — جون 6، 2013 5:22 صبح
بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی۔۔۔ ۔!
آپ کی حوصلہ افزائی سے مزید کچھ کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

سب کی داد کو ریٹنگ ملی۔۔۔ میری داد کیا مشابہ کھاد تھی جو ریٹنگ سے محروم رہی۔۔۔۔ :cautious::mad:
محمداحمد — جون 6، 2013 6:45 صبح
طعن و تشنیع کب سے ہے معمول
کچھ رویّے شدید ہو گئے ہیں
یہ بہترہے، مگر جمع کا صیغہ لے آؤ، کب سے ہیں معمول‘۔ بہترہو گا

بہت شکریہ محترم میں تدوین کئے دیتا ہوں۔
محمداحمد — جون 6، 2013 6:47 صبح
سب کی داد کو ریٹنگ ملی۔۔۔ میری داد کیا مشابہ کھاد تھی جو ریٹنگ سے محروم رہی۔۔۔ ۔ :cautious::mad:

کہتے ہیں حسابِ دوستاں درِ دل، یعنی دوستوں کا حساب دل میں ہوتا ہے۔
بقول شاعر:
دل چیر کے دیکھ ترا ہی نام ہوگا
ہاہاہاہاہا :rollingonthefloor:
:D
:p
فرحت کیانی — جون 6، 2013 6:53 صبح
واہ۔ ماشاءاللہ۔ بہت خوب۔ پوری غزل ہی بہترین ہے۔ اور تنقید والا شعر تو میں نے اتنا بولا ہے کہ کل سے کم از کم چار لوگوں کو انور سدید کا نام یاد کروا دیا ہے۔ :smile2:
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%B3%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%88%D8%B9%D8%AF%DB%92-%D8%8C-%D9%88%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%DB%81%D9%88-%DA%AF%D8%A6%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.64486/