محمداحمد — نومبر 27، 2010 6:05 صبح
غزل
پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے
مرے نقشِ کفِ پا کون دیکھے
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
اب اس دشتِ طلب میں کون آئے
سرابوں کا تماشہ کون دیکھے
اگرچہ دامنِ دل ہے دریدہ
دُرونِ نخلِ تازہ کون دیکھے
بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے
میں کیا دیکھوں کہ تم آئے ہو ملنے
کھلی آنکھوں سے سپنا کون دیکھے
میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے
محمد احمدؔ
محمد وارث — نومبر 27، 2010 7:10 صبح
بہت اچھی غزل ہے احمد صاحب، خوبصورت اشعار ہیں۔
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھ
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھ
واہ واہ واہ، لاجواب!
الف عین — نومبر 28، 2010 6:32 صبح
واہ
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھ
خوب
فرخ منظور — نومبر 28، 2010 7:50 صبح
واہ! کیا خوبصورت غزل وارد ہوئی ہے احمد صاحب۔ بہت داد قبول کیجیے۔ 
محمداحمد — نومبر 29، 2010 7:04 صبح
بہت اچھی غزل ہے احمد صاحب، خوبصورت اشعار ہیں۔
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھ
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھ
واہ واہ واہ، لاجواب!
بہت شکریہ وارث بھائی، غزل آپ کو پسند آئی یہ میری خوش بختی ہے۔ غزل پر آپ کی اور محترم اعجاز عبید صاحب کی رائے کا مجھے بالخصوص انتظار رہتا ہے۔
بہت ممنون ہوں آپ کی توجہ، داد اور محبت کے لئے۔
محمداحمد — نومبر 29، 2010 7:15 صبح
واہ
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھ
خوب
بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب، آپ کی توجہ اور محبت کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
محمداحمد — نومبر 29، 2010 8:01 صبح
واہ! کیا خوبصورت غزل وارد ہوئی ہے احمد صاحب۔ بہت داد قبول کیجیے۔
بہت شکریہ فرخ بھائی!
غزل پر آپ ایسے سخنوارانِ محفل کی داد نعمت سے کم نہیں ہے۔
ایس فصیح ربانی — دسمبر 2، 2010 6:37 صبح
احمد بھائی!
بہت خوب، اس خوبصورت اور بھرپور غزل پر بہت سی داد قبول کیجیے۔
محمداحمد — دسمبر 8، 2010 10:56 صبح
احمد بھائی!
بہت خوب، اس خوبصورت اور بھرپور غزل پر بہت سی داد قبول کیجیے۔
بہت شکریہ فصیح بھائی،
آپ کی محبت کے لئے ممنون ہوں۔
ایم اے راجا — دسمبر 8، 2010 5:05 شام
میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے
واہ بہت خوب، محمد احمد بھائی خوبصورت غزل پر داد قبول ہو۔
محمداحمد — دسمبر 9، 2010 6:54 صبح
میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے
واہ بہت خوب، محمد احمد بھائی خوبصورت غزل پر داد قبول ہو۔
بہت شکریہ راجہ بھیا۔۔۔۔!
خوش رہیے۔
عین عین — دسمبر 9، 2010 8:35 صبح
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے
واہ بہت خوب، رواں اور سادہ بحر میں الفاظ نگینے سے جڑے ہیں۔ بہت ہی عمدہ
محمداحمد — دسمبر 11، 2010 12:24 شام
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے
واہ بہت خوب، رواں اور سادہ بحر میں الفاظ نگینے سے جڑے ہیں۔ بہت ہی عمدہ
بہت شکریہ عین عین صاحب!
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 2:56 شام
احمد بھائی شاندار۔۔ زبردست۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ عمدہ۔۔ بہت ساری داد قبول فرمائیے
اگرچہ دامنِ دل ہے دریدہ
دُرونِ نخلِ تازہ کون دیکھےبہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
محمد بلال اعظم — جنوری 27، 2013 3:27 شام
واہ
لاجواب
میں تو آپ کا فین بن گیا ہوں۔
محمداحمد — جنوری 27، 2013 7:49 شام
احمد بھائی شاندار۔۔ زبردست۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ عمدہ۔۔ بہت ساری داد قبول فرمائیے
اگرچہ دامنِ دل ہے دریدہ
دُرونِ نخلِ تازہ کون دیکھےبہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
واہ
لاجواب
میں تو آپ کا فین بن گیا ہوں۔
بہت شکریہ
ذوالقرنین بھائی اور
بلال آج آپ دونوں نے مل کر ہمارا اتنا خون بڑھا دیا ہے کہ لگتا ہے اگلے چار پانچ دن ڈائٹنگ کرنا پڑے گی۔

بہت محبت ہے آپ دونوں کی، کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت ہمارے ٹوٹے پھوٹے اشعار پر لگایا اور ہماری محبت میں ہمیں سراہا بھی۔
خوش رہیے۔ شاد آباد رہیے۔

فاتح — جنوری 27، 2013 8:06 شام
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
چہ خوب
یازر — جنوری 28، 2013 4:02 صبح
بہت خوب احمد صاحب
نیرنگ خیال — جنوری 28، 2013 4:42 صبح
بہت شکریہ
ذوالقرنین بھائی اور
بلال آج آپ دونوں نے مل کر ہمارا اتنا خون بڑھا دیا ہے کہ لگتا ہے اگلے چار پانچ دن ڈائٹنگ کرنا پڑے گی۔

بہت محبت ہے آپ دونوں کی، کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت ہمارے ٹوٹے پھوٹے اشعار پر لگایا اور ہماری محبت میں ہمیں سراہا بھی۔
خوش رہیے۔ شاد آباد رہیے۔
منے کا تو آپ نے ایویں نام لگا دیا۔ اصل محنت تو میں نے کی ہے۔

امجد علی راجا — جنوری 28، 2013 5:53 صبح
محمداحمد بھائی! بہت خوب، لطف آگیا، اللہ سلامت رکھے۔