غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — فروری 4، 2021 7:57 صبح
غزل
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
وہاں پہنچ کے نہ جانے کہاں ٹھہرنا ہو
سفر میں ہُوں تو یہاں تا وہاں، کتاب پڑھوں
ابھی تو کیف سے پُر ہے حکایتِ ہستی
نئی نئی ہے ابھی داستاں، کتاب پڑھوں
رواں سفینہ ٴ ہستی ہے، رکھ نہ دوں پتوار؟
ہوا کی اور رکھوں بادباں، کتاب پڑھوں
ہرے بھرے کسی جنگل میں ڈال دوں ڈیرا
طُیّور دیکھوں، چُنوں تتلیاں، کتاب پڑھوں
کسی پہاڑ کے ٹیلے پہ بیٹھ کر اک دن
کبھی چَراتے ہوئے بکریاں کتاب پڑھوں
سمجھ میں آتی نہیں ہے روایتِ واعظ
کلام ربِ جہاں، خوش بیاں کتاب پڑھوں
بہار آنے پہ ٹھہرا ہے وصل کا وعدہ
کسی طرح سے گزاروں خزاں! کتاب پڑھوں
تمہاری طرح رکھے پھائے میرے زخم پہ کون؟
میں سوچتا ہوں کوئی مہرباں کتاب پڑھوں
مری طرح ہے کہانی کا مرکزی کردار
سُلجھ رہی ہیں کئی گُتھّیاں، کتاب پڑھوں
میں دیکھتا ہوں کتابوں کو ایک حسرت سے
کہ مجھ غریب کو فرصت کہاں کتاب پڑھوں
یہ زندگی ہے فنا کا سفر تو پھر احمدؔ
میں چاہتا ہوں کوئی جاوداں کتاب پڑھوں
محمد احمدؔ
محمد تابش صدیقی — فروری 4، 2021 8:04 صبح
بہت عمدہ احمد بھائی۔ کیا کہنے۔
یہ اشعار خاص طور سے پسند آئے۔ :)
ابھی تو کیف سے پُر ہے حکایتِ ہستی
نئی نئی ہے ابھی داستاں، کتاب پڑھوں

رواں سفینہ ٴ ہستی ہے، رکھ نہ دوں پتوار؟
ہوا کی اور رکھوں بادباں، کتاب پڑھوں

سمجھ میں آتی نہیں ہے روایتِ واعظ
کلام ربِ جہاں، خوش بیاں کتاب پڑھوں

مری طرح ہے کہانی کا مرکزی کردار
سُلجھ رہی ہیں کئی گُتھّیاں، کتاب پڑھوں

یہ زندگی ہے فنا کا سفر تو پھر احمدؔ
میں چاہتا ہوں کوئی جاوداں کتاب پڑھوں
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 4، 2021 8:35 صبح
میں دیکھتا ہوں کتابوں کو ایک حسرت سے
کہ مجھ غریب کو فرصت کہاں کتاب پڑھوں
واہ، حسبِ حالِ من :)
بہت خوب احمدؔ بھائی، ماشاء اللہ خوبصورت غزل۔
عاطف ملک — فروری 4، 2021 10:01 صبح
غزل
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
وہاں پہنچ کے نہ جانے کہاں ٹھہرنا ہو
سفر میں ہُوں تو یہاں تا وہاں، کتاب پڑھوں
ابھی تو کیف سے پُر ہے حکایتِ ہستی
نئی نئی ہے ابھی داستاں، کتاب پڑھوں
رواں سفینہ ٴ ہستی ہے، رکھ نہ دوں پتوار؟
ہوا کی اور رکھوں بادباں، کتاب پڑھوں
ہرے بھرے کسی جنگل میں ڈال دوں ڈیرا
طُیّور دیکھوں، چُنوں تتلیاں، کتاب پڑھوں
کسی پہاڑ کے ٹیلے پہ بیٹھ کر اک دن
کبھی چَراتے ہوئے بکریاں کتاب پڑھوں
سمجھ میں آتی نہیں ہے روایتِ واعظ
کلام ربِ جہاں، خوش بیاں کتاب پڑھوں
بہار آنے پہ ٹھہرا ہے وصل کا وعدہ
کسی طرح سے گزاروں خزاں! کتاب پڑھوں
تمہاری طرح رکھے پھائے میرے زخم پہ کون؟
میں سوچتا ہوں کوئی مہرباں کتاب پڑھوں
مری طرح ہے کہانی کا مرکزی کردار
سُلجھ رہی ہیں کئی گُتھّیاں، کتاب پڑھوں
میں دیکھتا ہوں کتابوں کو ایک حسرت سے
کہ مجھ غریب کو فرصت کہاں کتاب پڑھوں
یہ زندگی ہے فنا کا سفر تو پھر احمدؔ
میں چاہتا ہوں کوئی جاوداں کتاب پڑھوں
محمد احمدؔ
خوبصورت کلام۔۔۔۔۔۔قریباً سبھی اشعار پسند آئے اس لیے کسی ایک کا خصوصی تذکرہ نہیں کروں گا
بہت سی داد قبول کیجیے
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 4، 2021 10:05 صبح
غزل
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
وہاں پہنچ کے نہ جانے کہاں ٹھہرنا ہو
سفر میں ہُوں تو یہاں تا وہاں، کتاب پڑھوں
ابھی تو کیف سے پُر ہے حکایتِ ہستی
نئی نئی ہے ابھی داستاں، کتاب پڑھوں
رواں سفینہ ٴ ہستی ہے، رکھ نہ دوں پتوار؟
ہوا کی اور رکھوں بادباں، کتاب پڑھوں
ہرے بھرے کسی جنگل میں ڈال دوں ڈیرا
طُیّور دیکھوں، چُنوں تتلیاں، کتاب پڑھوں
کسی پہاڑ کے ٹیلے پہ بیٹھ کر اک دن
کبھی چَراتے ہوئے بکریاں کتاب پڑھوں
سمجھ میں آتی نہیں ہے روایتِ واعظ
کلام ربِ جہاں، خوش بیاں کتاب پڑھوں
بہار آنے پہ ٹھہرا ہے وصل کا وعدہ
کسی طرح سے گزاروں خزاں! کتاب پڑھوں
تمہاری طرح رکھے پھائے میرے زخم پہ کون؟
میں سوچتا ہوں کوئی مہرباں کتاب پڑھوں
مری طرح ہے کہانی کا مرکزی کردار
سُلجھ رہی ہیں کئی گُتھّیاں، کتاب پڑھوں
میں دیکھتا ہوں کتابوں کو ایک حسرت سے
کہ مجھ غریب کو فرصت کہاں کتاب پڑھوں
یہ زندگی ہے فنا کا سفر تو پھر احمدؔ
میں چاہتا ہوں کوئی جاوداں کتاب پڑھوں
محمد احمدؔ
خوبصورت، خوبصورت!!!
مومن فرحین — فروری 4، 2021 10:11 صبح
واہ اتنی خوبصورت اتنی پیاری غزل ۔۔۔۔
مجھے کتنی پسند آئی ہے شاید میں بیان نہیں کر پاؤں گی ۔۔۔ سچی بہت خوب ۔۔۔ :)
محمد عبدالرؤوف — فروری 4، 2021 10:39 صبح
بہت خوب محمد احمد بھائی ، ماشاءاللہ ہر شعر خوب ہے
محمداحمد — فروری 4، 2021 1:02 شام
بہت عمدہ احمد بھائی۔ کیا کہنے۔
یہ اشعار خاص طور سے پسند آئے۔ :)

بہت بہت شکریہ تابش بھائی!
آپ کی حوصلہ افزائی ہمیشہ مشعلِ راہ کا کام کرتی ہے۔
محمداحمد — فروری 4، 2021 1:03 شام
:)
بہت خوب احمدؔ بھائی، ماشاء اللہ خوبصورت غزل۔
بہت شکریہ احسن بھائی!
خوش رہیے!
زوجہ اظہر — فروری 4، 2021 1:36 شام
غزل
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
وہاں پہنچ کے نہ جانے کہاں ٹھہرنا ہو
سفر میں ہُوں تو یہاں تا وہاں، کتاب پڑھوں
ابھی تو کیف سے پُر ہے حکایتِ ہستی
نئی نئی ہے ابھی داستاں، کتاب پڑھوں
رواں سفینہ ٴ ہستی ہے، رکھ نہ دوں پتوار؟
ہوا کی اور رکھوں بادباں، کتاب پڑھوں
ہرے بھرے کسی جنگل میں ڈال دوں ڈیرا
طُیّور دیکھوں، چُنوں تتلیاں، کتاب پڑھوں
کسی پہاڑ کے ٹیلے پہ بیٹھ کر اک دن
کبھی چَراتے ہوئے بکریاں کتاب پڑھوں
سمجھ میں آتی نہیں ہے روایتِ واعظ
کلام ربِ جہاں، خوش بیاں کتاب پڑھوں
بہار آنے پہ ٹھہرا ہے وصل کا وعدہ
کسی طرح سے گزاروں خزاں! کتاب پڑھوں
تمہاری طرح رکھے پھائے میرے زخم پہ کون؟
میں سوچتا ہوں کوئی مہرباں کتاب پڑھوں
مری طرح ہے کہانی کا مرکزی کردار
سُلجھ رہی ہیں کئی گُتھّیاں، کتاب پڑھوں
میں دیکھتا ہوں کتابوں کو ایک حسرت سے
کہ مجھ غریب کو فرصت کہاں کتاب پڑھوں
یہ زندگی ہے فنا کا سفر تو پھر احمدؔ
میں چاہتا ہوں کوئی جاوداں کتاب پڑھوں
محمد احمدؔ

واہ خوب است
محمد تابش صدیقی — فروری 4، 2021 2:04 شام
اتنی کتابی غزل پڑھ کر کچھ میرے بھی جذبات پھڑک اٹھے۔ :p
فاخر رضا — فروری 4، 2021 2:33 شام
واہ بھئی واہ
کیا کسی نے اس سے پہلے بھی کتاب پڑھوں کا قافیہ رکھا ہے
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 4، 2021 2:34 شام
واہ بھئی واہ
کیا کسی نے اس سے پہلے بھی کتاب پڑھوں کا قافیہ رکھا ہے
ڈاکٹر صاحب آپ ایک غزل کہیے جس میں کتاب لکھوں ردیف رکھیے!!!
فاخر رضا — فروری 4، 2021 2:36 شام
کوئی چیرہ لگانے، پھایا رکھنے کی بات کیجیے بھائی
ہمیں تو ردیف قافیے کا مطلب بھی آپ نے سمجھایا ہے
محمداحمد — فروری 6، 2021 8:04 صبح
خوبصورت کلام۔۔۔۔۔۔قریباً سبھی اشعار پسند آئے اس لیے کسی ایک کا خصوصی تذکرہ نہیں کروں گا
بہت سی داد قبول کیجیے

بہت بہت شکریہ عاطف بھائی!
خوش رہیے۔ :)
محمداحمد — فروری 6، 2021 8:04 صبح
خوبصورت، خوبصورت!!!

بہت نوازش خلیل الرحمٰن بھائی!
ممنون ہوں۔ :)
محمداحمد — فروری 9، 2021 11:08 صبح
واہ اتنی خوبصورت اتنی پیاری غزل ۔۔۔۔
مجھے کتنی پسند آئی ہے شاید میں بیان نہیں کر پاؤں گی ۔۔۔ سچی بہت خوب ۔۔۔ :)

بہت شکریہ!
آپ کی داد سے ہمارا سیروں خون بڑھ گیا۔ :)
خوش رہیے :)
محمداحمد — فروری 9، 2021 11:08 صبح
بہت خوب محمد احمد بھائی ، ماشاءاللہ ہر شعر خوب ہے

بہت شکریہ عبدالرؤوف بھائی!
خوش رہیے۔
محمداحمد — فروری 9، 2021 11:09 صبح

بہت شکریہ محترمہ!
خوش رہیے! :)
محمداحمد — فروری 9، 2021 11:09 صبح
اتنی کتابی غزل پڑھ کر کچھ میرے بھی جذبات پھڑک اٹھے۔ :p

آپ بھی دن بدن جذباتی ہو تے جا رہے ہیں۔ :)
شاعری کے لئے یہ اچھی علامت ہے۔ :) :)
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D9%8F%D9%B9%DA%BE%D8%A7-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D9%88%DA%BA-%D8%B3%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%90-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA%D8%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8-%D9%BE%DA%91%DA%BE%D9%88%DA%BA-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.114978/