غزل ۔۔۔ نظر سے گزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں ۔۔۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — فروری 15، 2021 1:06 شام
غزل
نظر سے گُزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں
سجی ہیں دل میں فقط یادگار تصویریں
مری کتاب اٹھا لی جو دفعتاًاُس نے
گِریں کتاب سے کچھ بے قرار تصویریں
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں
بس اک لفافہ! اثاثہ حیات کا؟ کیسے؟
بس اک کتاب، گلِ خشک، چار تصویریں!
مجھے ہے خوف ترے خال و خد نہ بھولوں میں
بنا رہا ہوں تری بے شمار تصویریں
وہ مل گیا ہے تو اب کیمرے کی حاجت کیا
نظر میں ہے تو نظر سے اتار تصویریں
تلاش کرتا ہے البم میں جانے کس کو وہ
جو دیکھتا ہے یونہی بار بار تصویریں
ہری زیادہ ہے کیا گھاس دوسری جانب؟
گئے تھے لینے جو دریا کے پار تصویریں
میں آج خوش ہوں کہ موسم ہے خوشگوار بہت
اور اُس نے بھیجی ہیں کچھ خوش گوار تصویریں
نئی ہے کب سرِ دالاں یہ چہرہ پردازی
ازل سے ساتھ ہیں دیوارِ غار ،تصویریں
کسی کو دیکھ کے آنکھیں چُرا بھی لیتی ہیں
نگار خانے میں کچھ ہوشیار تصویریں
ہماری آنکھوں میں کچھ کرچیاں ہیں خوابوں کی
ہمارے دل میں ہیں کچھ دل فگار تصویریں
اُڑے ہوئے تھے مری طرح رنگ اُن کے بھی
گئے زمانے کی دیکھیں جو یار تصویریں
حذر کہ اچھی نہیں ہوتی ہر کوئی تصویر
بچو !اگر ملیں فتنہ شعار تصویریں
جہاں بھی جانا بچا رکھنا آبرو دل کی
فریب دیں گی تمہیں کم عیار تصویریں
ہزار لفظوں کی ہے ترجماں گر اِک تصویر
مری غزل میں چھپی ہیں ہزار تصویریں
نگار خانہ ٴ ارژنگ ہے جہاں احمدؔ
سجی ہوئی ہیں یہاں روپ دار تصویریں
محمد احمدؔ
محمد تابش صدیقی — فروری 15، 2021 1:29 شام
بہت خوب احمد بھائی۔
اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اور قلم رواں رکھے۔ آمین
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں

ہری زیادہ ہے کیا گھاس دوسری جانب؟
گئے تھے لینے جو دریا کے پار تصویریں

ہماری آنکھوں میں کچھ کرچیاں ہیں خوابوں کی
ہمارے دل میں ہیں کچھ دل فگار تصویریں

اُڑے ہوئے تھے مری طرح رنگ اُن کے بھی
گئے زمانے کی دیکھیں جو یار تصویریں

ہزار لفظوں کی ہے ترجماں گر اِک تصویر
مری غزل میں چھپی ہیں ہزار تصویریں
بے شک
نگار خانہ ٴ ارژنگ ہے جہاں احمدؔ
سجی ہوئی ہیں یہاں روپ دار تصویریں
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 15، 2021 1:34 شام
زبردست!!! ماشاء اللہ
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں
نقش گر کیا اچھا باندھا ہے!
بس اک لفافہ! اثاثہ حیات کا؟ کیسے؟
بس اک کتاب، گلِ خشک، چار تصویریں!
آئے ہائے!!! بہت خوب!
ہری زیادہ ہے کیا گھاس دوسری جانب؟
گئے تھے لینے جو دریا کے پار تصویریں
انگریزی محاورے کا اتنا عمدہ استعمال! کیا کہنے!
حذر کہ اچھی نہیں ہوتی ہر کوئی تصویر
بچو !اگر ملیں فتنہ شعار تصویریں
انہی تصویروں کی تو ڈیمانڈ ہوتی ہے :)
بہت خوب احمد بھائی، بہت عمدہ غزل ہے، ماشاء اللہ۔
محمد عبدالرؤوف — فروری 15، 2021 1:42 شام
بہت خوب احمد بھائی، کمال تصویریں نکالیں ہیں:)
محمداحمد — فروری 16، 2021 5:47 صبح
بہت خوب احمد بھائی۔
اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اور قلم رواں رکھے۔ آمین

بہت شکریہ تابش بھائی!
حوصلہ افزائی اور دعا کے لئےبے حد ممنون ہوں۔ :)
محمداحمد — فروری 16، 2021 5:48 صبح
زبردست!!! ماشاء اللہ
نقش گر کیا اچھا باندھا ہے!
آئے ہائے!!! بہت خوب!
انگریزی محاورے کا اتنا عمدہ استعمال! کیا کہنے!
بہت خوب احمد بھائی، بہت عمدہ غزل ہے، ماشاء اللہ۔

بہت بہت شکریہ احسن بھائی!
غزل کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لئے ممنون و متشکر ہوں۔
محمداحمد — فروری 16، 2021 5:49 صبح
بہت خوب احمد بھائی، کمال تصویریں نکالیں ہیں:)

بس کبھی کبھی اس قسم کا کیمرہ ہاتھ لگتا ہے۔ :)
بہت شکریہ ! خوش رہیے۔ :)
عاطف ملک — فروری 16، 2021 2:25 شام
خوبصورت غزل
ہزار لفظوں کی ہے ترجماں گر اِک تصویر
مری غزل میں چھپی ہیں ہزار تصویریں
بالخصوص اس شعر کا تو جواب ہی نہیں۔۔۔۔داد قبول کیجیے
سیما علی — فروری 16، 2021 2:32 شام
جہاں بھی جانا بچا رکھنا آبرو دل کی
فریب دیں گی تمہیں کم عیار تصویریں
بہت اعلیٰ جیتے رہیے بہت ساری دعائیں!
سیما علی — فروری 16، 2021 2:33 شام
حذر کہ اچھی نہیں ہوتی ہر کوئی تصویر
بچو !اگر ملیں فتنہ شعار تصویریں
کیا کہنے لاجواب:star2:
سیما علی — فروری 16، 2021 2:34 شام
بس اک لفافہ! اثاثہ حیات کا؟ کیسے؟
بس اک کتاب، گلِ خشک، چار تصویریں!
واہ واہ بہت زبردست ۔۔۔۔
اے خان — فروری 16، 2021 2:36 شام
واہ واہ احمد بھائی کیا کہنے
سیما علی — فروری 16، 2021 2:36 شام
کسی کو دیکھ کے آنکھیں چُرا بھی لیتی ہیں
نگار خانے میں کچھ ہوشیار تصویریں
بھیا بہت بہترین:flower::flower:
اے خان — فروری 16، 2021 2:41 شام
مجھے ہے خوف ترے خال و خد نہ بھولوں میں
بنا رہا ہوں تری بے شمار تصویریں
یہی یہی ایسی شعر کی تلاش تھی۔
وہ مل گیا ہے تو اب کیمرے کی حاجت کیا
نظر میں ہے تو نظر سے اتار تصویریں
ہمم
میں آج خوش ہوں کہ موسم ہے خوشگوار بہت
اور اُس نے بھیجی ہیں کچھ خوش گوار تصویریں
بالکل
ہماری آنکھوں میں کچھ کرچیاں ہیں خوابوں کی
ہمارے دل میں ہیں کچھ دل فگار تصویریں
واہ
ہزار لفظوں کی ہے ترجماں گر اِک تصویر
مری غزل میں چھپی ہیں ہزار تصویریں
بے شک :applause::applause::applause::applause:
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 16، 2021 2:42 شام
غزل
نظر سے گُزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں
سجی ہیں دل میں فقط یادگار تصویریں
مری کتاب اٹھا لی جو دفعتاًاُس نے
گِریں کتاب سے کچھ بے قرار تصویریں
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں
بس اک لفافہ! اثاثہ حیات کا؟ کیسے؟
بس اک کتاب، گلِ خشک، چار تصویریں!
مجھے ہے خوف ترے خال و خد نہ بھولوں میں
بنا رہا ہوں تری بے شمار تصویریں
وہ مل گیا ہے تو اب کیمرے کی حاجت کیا
نظر میں ہے تو نظر سے اتار تصویریں
تلاش کرتا ہے البم میں جانے کس کو وہ
جو دیکھتا ہے یونہی بار بار تصویریں
ہری زیادہ ہے کیا گھاس دوسری جانب؟
گئے تھے لینے جو دریا کے پار تصویریں
میں آج خوش ہوں کہ موسم ہے خوشگوار بہت
اور اُس نے بھیجی ہیں کچھ خوش گوار تصویریں
نئی ہے کب سرِ دالاں یہ چہرہ پردازی
ازل سے ساتھ ہیں دیوارِ غار ،تصویریں
کسی کو دیکھ کے آنکھیں چُرا بھی لیتی ہیں
نگار خانے میں کچھ ہوشیار تصویریں
ہماری آنکھوں میں کچھ کرچیاں ہیں خوابوں کی
ہمارے دل میں ہیں کچھ دل فگار تصویریں
اُڑے ہوئے تھے مری طرح رنگ اُن کے بھی
گئے زمانے کی دیکھیں جو یار تصویریں
حذر کہ اچھی نہیں ہوتی ہر کوئی تصویر
بچو !اگر ملیں فتنہ شعار تصویریں
جہاں بھی جانا بچا رکھنا آبرو دل کی
فریب دیں گی تمہیں کم عیار تصویریں
ہزار لفظوں کی ہے ترجماں گر اِک تصویر
مری غزل میں چھپی ہیں ہزار تصویریں
نگار خانہ ٴ ارژنگ ہے جہاں احمدؔ
سجی ہوئی ہیں یہاں روپ دار تصویریں
محمد احمدؔ
نظر سے گزری ہیں یوں تو ہزار تصویریں
دِکھائیں آپ نے کیا شاندار تصویریں

ہر شعر پر داد وصول کیجیے۔
محمد وارث — فروری 17، 2021 3:43 صبح
خوب غزل ہے احمد صاحب، کیا کہنے۔
محمداحمد — فروری 17، 2021 6:34 صبح
خوبصورت غزل
بالخصوص اس شعر کا تو جواب ہی نہیں۔۔۔۔داد قبول کیجیے

بہت شکریہ عاطف بھائی!
آپ کی محبت کے لئے ممنون ہوں۔ :in-love:
محمداحمد — فروری 17، 2021 6:36 صبح
واہ واہ بہت زبردست ۔۔۔۔
بہت اعلیٰ جیتے رہیے بہت ساری دعائیں!

بہت بہت شکریہ!
اس قدر حوصلہ افزائی پر بے حد ممنون ہوں۔
خوش رہیے۔
محمداحمد — فروری 17، 2021 6:37 صبح
واہ واہ احمد بھائی کیا کہنے

یہی یہی ایسی شعر کی تلاش تھی۔
ہمم
بالکل
واہ
بے شک :applause::applause::applause::applause:

:) :) :)
بہت شکریہ چھوٹے بھیا!
خوش رہیے! :)
لاريب اخلاص — فروری 17، 2021 8:00 صبح
خوب ہے تصویر غزل کی!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D8%B3%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DB%81%D8%B2%D8%A7%D8%B1-%D8%AA%D8%B5%D9%88%DB%8C%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.115163/