غزل ۔۔۔ ہر نفس مضطرب گزرتی ہے ۔۔۔نوید صادق

نوید صادق — جنوری 17، 2010 9:26 شام
نوید صادق
غزل
ہر نفس مضطرب گزرتی ہے
زندگی کس کے بین کرتی ہے
دھیرے دھیرے، نفس نفس، شب بھر
ایک آہٹ مجھے کترتی ہے
زندگی! دیکھ میں بھی زندہ ہوں
تیرے قبضے میں کتنی دھرتی ہے؟
ایک خوشبو کہ پرکشش بھی ہے
دشتِ بے خواب میں اترتی ہے
میں ہوں اپنی طلب میں گم تو وہاں
بے خودی غم پہ نام دھرتی ہے
دوستو! بھائیو! خداحافظ!
نبض امّید، اب ٹھہرتی ہے
کون جانے نوید صادق کے
دل پہ دن رات کیا گزرتی ہے

(نوید صادق)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فاتح — جنوری 18، 2010 12:13 صبح
سبحان اللہ! خوبصورت غزل ہے۔ داد قبول کیجیے۔
حاصلِ غزل شعر ہے:
میں ہوں اپنی طلب میں گم تو وہاں
بے خودی غم پہ نام دھرتی ہے
عمران شناور — جنوری 18، 2010 5:45 صبح
بہت خوب نوید بھائی بہت اچھی غزل ماشاء اللہ
سید محمد نقوی — جنوری 18، 2010 5:47 صبح
زندگی! دیکھ میں بھی زندہ ہوں
تیرے قبضے میں کتنی دھرتی ہے؟
واہ بہت خوب جناب
لیکن، اتنی نا امیدی کیوں ؟؟؟!!!!
دوستو! بھائیو! خداحافظ!
نبض امّید، اب ٹھہرتی ہے
بہت خوب جناب، جزاک اللہ
محمد وارث — جنوری 18، 2010 8:14 صبح
خوبصورت غزل ہے نوید صاحب۔
دھیرے دھیرے، نفس نفس، شب بھر
ایک آہٹ مجھے کترتی ہے
میں ہوں اپنی طلب میں گم تو وہاں
بے خودی غم پہ نام دھرتی ہے
واہ واہ، لاجواب، کیا کہنے جناب۔
مغزل — جنوری 18، 2010 12:33 شام
معافی چاہتا ہوں یہ نوید صادق کوئی او ر ہے ۔غزل نے متاثر نہیں کیا ۔ میں جس نوید صادق کو جانتا ہوں وہ ایسی اکہری غزل کا آدمی نہیں ہے ۔
( اختلاف بہر حال میرا حق ہے )
الف عین — جنوری 18، 2010 5:18 شام
ہاں محمود، اس نوید صادق سے میں بھی واقف نہیں، ویسے غزل اچھی ہے، لیکن جتنی اچھی کی توقع نوید سے رہتی ہے، اس پر پوری نہیں اترتی۔ در اصل یہ غزل سہل ممتنع میں ہے نا، اس لئے ویسی ترکیبوں کا محل بھی نہیں ہے جن کے لئے بھائی نوید صادق ہم سب کو پسند ہیں۔
فرخ منظور — جنوری 18، 2010 5:32 شام
واہ واہ! بہت خوبصورت غزل ہے نوید صاحب۔
آصف شفیع — جنوری 20، 2010 5:45 شام
دوستو! بھائیو! خداحافظ!
نبض امّید، اب ٹھہرتی ہے
واہ! کیا انداز ہے۔
ایم اے راجا — جنوری 21، 2010 9:47 شام
کون جانے نوید صادق کے
دل پہ دن رات کیا گزرتی ہے
واہ واہ نوید صاحب بہت داد قبول ہو
محمداحمد — فروری 26، 2010 8:03 صبح
دھیرے دھیرے، نفس نفس، شب بھر
ایک آہٹ مجھے کترتی ہے
واہ واہ! بہت اچھی غزل ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94-%DB%81%D8%B1-%D9%86%D9%81%D8%B3-%D9%85%D8%B6%D8%B7%D8%B1%D8%A8-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92-%DB%94%DB%94%DB%94%D9%86%D9%88%DB%8C%D8%AF-%D8%B5%D8%A7%D8%AF%D9%82.27893/