غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — مارچ 11، 2019 9:35 صبح
غزل
آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند
تھی ہماری بھی کیا کمال پسند
حیف ! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند
کیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو
کیوں کیا ساغرِ سفال پسند
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں
لیکن اس درجہ پائمال پسند
سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب
لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند
ہاں مجھے آج بھی پسند ہے وہ
اس کو کہتے ہیں لازوال پسند
حلم ہے اہلِ علم کا شیوہ
جاہ والوں کو ہے جلال پسند
وصل کو ہجر ، ناگہانی موت
ہجر کو موسمِ وصال پسند
فکرِ دنیا نہیں! مجھے احمد ؔ
اپنی مستی اور اپنی کھال پسند
محمد احمدؔ
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 11، 2019 9:43 صبح
غزل
آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند
تھی ہماری بھی کیا کمال پسند
حیف ! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند
کیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو
کیوں کیا ساغرِ سفال پسند
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں
لیکن اس درجہ پائمال پسند
سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب
لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند
ہاں مجھے آج بھی پسند ہے وہ
اس کو کہتے ہیں لازوال پسند
حلم ہے اہلِ علم کا شیوہ
جاہ والوں کو ہے جلال پسند
وصل کو ہجر ، ناگہانی موت
ہجر کو موسمِ وصال پسند
فکرِ دنیا نہیں! مجھے احمد ؔ
اپنی مستی اور اپنی کھال پسند
محمد احمدؔ
بہت خوبصورت۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔
فلسفی — مارچ 11، 2019 9:46 صبح
حیف ! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند
واہ کتنی کڑوی سچی بات کتنی خوبصورتی سے
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 11، 2019 9:48 صبح
غزل
آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند
تھی ہماری بھی کیا کمال پسند
حیف ! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند
کیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو
کیوں کیا ساغرِ سفال پسند
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں
لیکن اس درجہ پائمال پسند
سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب
لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند
ہاں مجھے آج بھی پسند ہے وہ
اس کو کہتے ہیں لازوال پسند
حلم ہے اہلِ علم کا شیوہ
جاہ والوں کو ہے جلال پسند
وصل کو ہجر ، ناگہانی موت
ہجر کو موسمِ وصال پسند
فکرِ دنیا نہیں! مجھے احمد ؔ
اپنی مستی اور اپنی کھال پسند
محمد احمدؔ
ماشاءاللہ ،
واہ واہ احمد بھیا کیا شاندار غزل پیش کی ،
قسم سے مزہ آگیا ،
سلامت رہیں ۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 11، 2019 10:04 صبح
بہت خوبصورت غزل احمد بھائی۔
حیف ! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند

سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب
لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند

حلم ہے اہلِ علم کا شیوہ
جاہ والوں کو ہے جلال پسند
اکمل زیدی — مارچ 11، 2019 10:17 صبح
عمدہ...
محمد تابش صدیقی — مارچ 11، 2019 10:18 صبح
خوش آمدید :)
محمداحمد — مارچ 11، 2019 10:25 صبح
بہت خوبصورت۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔

بہت شکریہ خلیل بھائی!
بے حد ممنون ہوں۔
محمداحمد — مارچ 11، 2019 10:25 صبح
واہ کتنی کڑوی سچی بات کتنی خوبصورتی سے

بہت شکریہ!
خوش رہیے بھائی!
اکمل زیدی — مارچ 11، 2019 10:27 صبح
شکریہ...:)....پوری محفل.کھنگال ماری مجال.ہے کسی نے جھوٹے منہ بھی ذکر کیا ہو....:cautious:
محمداحمد — مارچ 11، 2019 10:29 صبح
شکریہ...:)....پوری محفل.کھنگال ماری مجال.ہے کسی نے جھوٹے منہ بھی ذکر کیا ہو....:cautious:

ہم آپ کو دل ہی دل میں یاد کر رہے تھے۔ :)
اکمل زیدی — مارچ 11، 2019 10:31 صبح
ہم آپ کو دل ہی دل میں یاد کر رہے تھے۔ :)
اور جو ہمارے دل.میں آیا وہ یہاں لکھ دیا....;)
فلسفی — مارچ 11، 2019 10:32 صبح
شکریہ...:)....پوری محفل.کھنگال ماری مجال.ہے کسی نے جھوٹے منہ بھی ذکر کیا ہو....:cautious:
میں ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں، دو تین مرتبہ پوچھتے پوچھتے رہ گیا۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔ آپ کا مراسلہ پڑھ کر خوشی ہوئی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 11، 2019 10:33 صبح
شکریہ...:)....پوری محفل.کھنگال ماری مجال.ہے کسی نے جھوٹے منہ بھی ذکر کیا ہو....:cautious:

ہم آپ کو دل ہی دل میں یاد کر رہے تھے۔ :)
اور ہم بھی اکمل بھیا ۔:)
محمداحمد — مارچ 11، 2019 10:34 صبح
ماشاءاللہ ،
واہ واہ احمد بھیا کیا شاندار غزل پیش کی ،
قسم سے مزہ آگیا ،
سلامت رہیں ۔

بہت بہت شکریہ عدنان بھائی!
غزل آپ کو پسند آئی ہمارے پیسے وصول ہو گئے۔ :)
اکمل زیدی — مارچ 11، 2019 10:38 صبح
میں ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں، دو تین مرتبہ پوچھتے پوچھتے رہ گیا۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔ آپ کا مراسلہ پڑھ کر خوشی ہوئی۔
پوچھ ہی لیتے بھیا...ملال کچھ تو کم ہوتا:dont-know: چلیں پھر بھی شکریہ...:)
اکمل زیدی — مارچ 11، 2019 10:40 صبح
اور ہم بھی اکمل بھیا ۔:)
عدنان بھائ آپ سے تو سچ مچ شکایت ہے...یعنی حد ہی ہوگئ...
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 11، 2019 10:40 صبح
شکریہ...:)....پوری محفل.کھنگال ماری مجال.ہے کسی نے جھوٹے منہ بھی ذکر کیا ہو....:cautious:
ایک ملاقات اور رکھ لیتے ہیں، سب کراچی والوں سے بالمشافہ ملاقات ہوجائے گی۔
محمداحمد — مارچ 11، 2019 10:42 صبح
عدنان بھائ آپ سے تو سچ مچ شکایت ہے...یعنی حد ہی ہوگئ...

بالکل!
عدنان بھائی کو تو معافی نہیں مل سکتی۔ :p
فلسفی — مارچ 11، 2019 10:43 صبح
پوچھ ہی لیتے بھیا...ملال کچھ تو کم ہوتا:dont-know: چلیں پھر بھی شکریہ...:)
آپ درست فرما رہے ہیں۔ مجھے اب اس بات کا ملال رہے گا۔ (n)، ایک بار پھر معذرت ذاتی حیثیت میں بھی اور محفلین کی طرف سے بھی۔ امید ہے آپ خیریت سے رہے ہوں گے۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94%D8%A2-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%D9%88%DB%81-%D8%AE%D9%88%D8%B4-%D8%AE%D8%B5%D8%A7%D9%84-%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.105908/