غزل ۔۔۔خفا ہیں؟مگر! بات تو کیجیے۔۔۔ محمد احمد

محمداحمد — جنوری 19، 2021 6:48 صبح
غزل
خفا ہیں؟مگر! بات تو کیجیے
ملیں مت، ملاقات تو کیجیے
ملیں گے اگر تو ملیں گے کہاں
بیاں کچھ مقامات تو کیجیے
پلائیں نہ پانی ،بٹھائیں بھی مت
مُسافر سے کچھ بات تو کیجیے
نہیں اِتنے سادہ و معصوم وہ
کبھی کچھ غلط بات تو کیجیے
سنی وعظ و تقریر، اچھی لگی
چلیں ،کچھ مناجات تو کیجیے
نہیں دوستی کی فضا گر، نہ ہو
خدارا شروعات تو کیجیے
بھلے ، کل بگڑ کر کہَیں "الفراق"
بسر آج کی رات تو کیجیے
کہا کیا؟ یہی ہے روایت مری؟
بیاں کچھ روایات تو کیجیے
نزولِ سکینت بھی ہو گا ضرور
عمل بر ہدایات تو کیجیے
عبث رب سے شکوہ کناں آپ ہیں
شمارِ عنایات تو کیجیے
اگر تزکیے سے ہے احمد ؔفلاح
چلیں پھر شروعات تو کیجیے
محمد احمد ؔ
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 19، 2021 6:52 صبح
خوبصورت غزل۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔
محمداحمد — جنوری 19، 2021 7:03 صبح
خوبصورت غزل۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔

بہت شکریہ خلیل بھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 19، 2021 7:18 صبح
ماشاءاللہ
بہترین غزل ۔
سلامت رہیں۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 19، 2021 7:23 صبح
بہت خوب احمد بھائی
نہیں دوستی کی فضا گر، نہ ہو
خدارا شروعات تو کیجیے

نزولِ سکینت بھی ہو گا ضرور
عمل بر ہدایات تو کیجیے

عبث رب سے شکوہ کناں آپ ہیں
شمارِ عنایات تو کیجیے

اگر تزکیے سے ہے احمد ؔفلاح
چلیں پھر شروعات تو کیجیے
بہت عمدہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 19، 2021 7:57 صبح
بہت خوب احمد بھائی ۔۔۔ چھوٹی بحر کو بہت اچھا نبھایا ہے آپ نے، ماشاء اللہ۔
اکمل زیدی — جنوری 19، 2021 9:22 صبح
عمدہ ۔ ۔ ۔
محمداحمد — جنوری 19، 2021 1:09 شام
بہت شکریہ خلیل بھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
ماشاءاللہ
بہترین غزل ۔
سلامت رہیں۔
بہت خوب احمد بھائی
بہت عمدہ
بہت خوب احمد بھائی ۔۔۔ چھوٹی بحر کو بہت اچھا نبھایا ہے آپ نے، ماشاء اللہ۔

بہت بہت شکریہ !
آپ سب احباب کی حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔ :in-love::)
ظہیراحمدظہیر — جنوری 20، 2021 6:34 شام
واہ! ، بہت خوب !
اچھے اشعار ہیں احمد بھائی ۔ مقصدیت اور پیغامِ عمل سے بھرپور!
ایس ایس ساگر — جنوری 20، 2021 6:52 شام
ماشاءاللہ۔ محمداحمد بھائی۔
بہت عمدہ غزل ہے۔ خوبصورت اشعار۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ آمین۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 20، 2021 7:03 شام
ماشاء اللہ احمد بھائی بہت خوبصورت غزل ہے
محمداحمد — جنوری 21، 2021 9:29 صبح
واہ! ، بہت خوب !
اچھے اشعار ہیں احمد بھائی ۔ مقصدیت اور پیغامِ عمل سے بھرپور!

بہت شکریہ ظہیر بھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنو ن ہوں۔
محمداحمد — جنوری 21، 2021 9:29 صبح
ماشاءاللہ۔ محمداحمد بھائی۔
بہت عمدہ غزل ہے۔ خوبصورت اشعار۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ آمین۔

جزاک اللہ ساگر بھیا!
بہت محبت ہے آپ کی۔
محمداحمد — جنوری 21، 2021 9:30 صبح
ماشاء اللہ احمد بھائی بہت خوبصورت غزل ہے

بہت شکریہ محترم!
خوش رہیے۔
مومن فرحین — جنوری 21، 2021 10:10 صبح
بہت خوب ۔۔۔ بہت اچھی غزل
میری ناقص حوصلہ افزائی بھی قبول کریے :heehee:
محمداحمد — جنوری 21، 2021 12:51 شام
بہت خوب ۔۔۔ بہت اچھی غزل
بہت شکریہ!
میری ناقص حوصلہ افزائی بھی قبول کریے :heehee:
آپ کی حوصلہ افزائی ہر گز ناقص نہیں ہے بلکہ بہت ہمت بندھانے والی ہے۔ :)
خوش رہیے۔ :):)
مومن فرحین — جنوری 21، 2021 1:38 شام
یہ کہہ کر تو آپ نے میری حوصلہ افزائی کر دی ۔۔۔:happy:
اب میں ذرا اعتماد سے داد دوں گی ۔۔۔:heehee:
محمداحمد — جنوری 22، 2021 10:14 صبح
یہ کہہ کر تو آپ نے میری حوصلہ افزائی کر دی ۔۔۔:happy:
اب میں ذرا اعتماد سے داد دوں گی ۔۔۔:heehee:

یہ تو اچھا ہوگیا!
اگلی غزل پر کُھل کر داد دیجے گا۔ :p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94%D8%AE%D9%81%D8%A7-%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%9F%D9%85%DA%AF%D8%B1-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%AC%DB%8C%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.114785/