نور وجدان — ستمبر 7، 2020 9:47 شام
عشق نصیب ہو جسے ، مر کے بھی چین پائے کیا
درد جسے سکون دے، نازِ دوا اٹھائے کیا
مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا
میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مُجھے بُجھائے کیا
ٹوٹا ہے دل کا آئنہ، عکسِ خیال بنائے کیا
شعر کوئی سنائے کیا؟ مایہ ء فن لُٹائے کیا
غم سے مفر کِسے یَہاں، دیکھے جِگر کے زخم کون
کس کو سنائیں حال ہم، اپنے ہی کیا؟ پرائے کیا؟
ساعتِ وصل حشر تھی صدمہ ء زندگی بنی
بیٹھے ہیں روتے رہتے ہم، کوئی ہمیں رلائے کیا
تاب نہیں سنانے کی، دل کی تمہیں بتانے کی
حالِ ستم زدہ کوئی غیر کو پھر سنائے کیا
سخت ہے منزلِ سفر، رستہ نہ کوئی نقشِ پا
تُو جو ہے میرا رہنما، رستہ مجھے تھکائے کیا
ظفری — ستمبر 8، 2020 12:04 صبح
مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا
میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مُجھے بُجھائے کیا
کیا ہی بات ہے ۔ زبردست
نور وجدان — ستمبر 10، 2020 3:05 شام
مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا
میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مُجھے بُجھائے کیا
کیا ہی بات ہے ۔ زبردست
آپ کا بھی شکریہ

Qamar Shahzad — ستمبر 15، 2020 9:54 صبح
عشق نصیب ہو جسے ، مر کے بھی چین پائے کیا
درد جسے سکون دے، نازِ دوا اٹھائے کیا
مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا
میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مُجھے بُجھائے کیا
ٹوٹا ہے دل کا آئنہ، عکسِ خیال لائے کیا
شعر کوئی بنائے کیا؟ مایہ ء فن لُٹائے کیا
غم سے مفر کِسے یَہاں، دیکھے جِگر کے زخم کون
کس کو سنائیں حال ہم، اپنے ہی کیا؟ پرائے کیا؟
ساعتِ وصل حشر تھی صدمہ ء زندگی بنی
بیٹھے ہیں روتے رہتے ہم، کوئی ہمیں رلائے کیا
تاب نہیں سنانے کی، دل کی تمہیں بتانے کی
حالِ ستم زدہ کوئی غیر کو پھر سنائے کیا
کیا کہنے جناب
بہت شاندار اشعار ہیں
سخت ہے منزلِ سفر، رستہ نہ کوئی نقشِ پا
تُو جو ہے میرا رہنما، رستہ مجھے تھکائے کیا
کیا کہنے جناب
بہت شاندار اشعار ہیں
سیما علی — ستمبر 15، 2020 10:14 صبح
مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا
میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مُجھے بُجھائے کیا
کیا ہی بات ہے ۔ زبردست
جناب سپُر سے بھی اُوپر۔
اسقدر خوب صورت بات سیدھی دل پہ اثر کرتی ہے۔ نور وجدان اپنے پڑھنے والے پر وجدانی کیفیت طاری کر دیتیں ہیں۔
سیما علی — ستمبر 15، 2020 10:18 صبح
نور وجدان — ستمبر 16، 2020 1:39 شام
کیا کہنے جناب
بہت شاندار اشعار ہیں
پسندیدگی کا شکریہ
نور وجدان — ستمبر 16، 2020 1:41 شام
آپ کی محبت ہے. آپ کا بہت شکریہ مگر گمان غالب ہے ایسا نہیں جیسا آپ گمان کرتی ہیں.
جناب سپُر سے بھی اُوپر۔
اسقدر خوب صورت بات سیدھی دل پہ اثر کرتی ہے۔ نور وجدان اپنے پڑھنے والے پر وجدانی کیفیت طاری کر دیتیں ہیں۔
محمد شکیل خورشید — ستمبر 22، 2020 2:09 شام
بہت خوب
نور وجدان — ستمبر 27، 2020 9:25 شام
نور وجدان — مارچ 18، 2023 3:32 شام
ایس ایس ساگر — مارچ 18، 2023 4:29 شام
عشق نصیب ہو جسے ، مر کے بھی چین پائے کیا
درد جسے سکون دے، نازِ دوا اٹھائے کیا
مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا
میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مُجھے بُجھائے کیا
ٹوٹا ہے دل کا آئنہ، عکسِ خیال لائے کیا
شعر کوئی بنائے کیا؟ مایہ ء فن لُٹائے کیا
غم سے مفر کِسے یَہاں، دیکھے جِگر کے زخم کون
کس کو سنائیں حال ہم، اپنے ہی کیا؟ پرائے کیا؟
ساعتِ وصل حشر تھی صدمہ ء زندگی بنی
بیٹھے ہیں روتے رہتے ہم، کوئی ہمیں رلائے کیا
تاب نہیں سنانے کی، دل کی تمہیں بتانے کی
حالِ ستم زدہ کوئی غیر کو پھر سنائے کیا
سخت ہے منزلِ سفر، رستہ نہ کوئی نقشِ پا
تُو جو ہے میرا رہنما، رستہ مجھے تھکائے کیا
واہ۔ بہت پراثر شاعری ہے۔
سلامت رہیئے۔آمین۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 18، 2023 10:38 شام
بہت خوب! اچھی غزل ہے ، نور وجدان! کئی اچھے اشعار ہیں ۔
مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا
میں ہوں بجھا ہوا چراغ ، کوئی مجھے بجھائے کیا
بہت اعلیٰ ، یہ بہت اچھا شعر ہے!! بہت خوب!
بس مندجہ ذیل شعر کو پھر سے دیکھ لیجیے ۔
ٹوٹا ہے دل کا آئنہ، عکسِ خیال لائے کیا
شعر کوئی بنائے کیا؟ مایہ ء فن لُٹائے کیا
عکسِ خیال لائے کیا کے بجائے عکسِ خیال آئے کیا بہتر ہوگا۔
شعر بنانا بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ خلافِ محاورہ ہے ۔ اس کی جگہ " شعر کوئی سنائے کیا" بہتر ہوگا۔ یہ میری ناقص تجویز ہے ۔ آپ اپنے شعر کو بہتر جانتی ہیں ۔
نور وجدان — مارچ 19، 2023 1:21 صبح

شکریہ محترم ...
میں بدل لیتی ہوں ....
آپ نے غزل کو دیکھا .... .اصلاح دی. نوازش سر
صابرہ امین — مارچ 19، 2023 3:47 صبح
ؤاہ نور، بہت اعلی ۔ خوبصورت کلام۔ ۔ بہت ساری داد ۔
La Alma — مارچ 19، 2023 7:05 صبح
اچھی غزل ہے نور، ماشاءاللّٰہ!!