غم سے نظریں چرائے پھرتا ہوں

راحیل فاروق — مارچ 13، 2017 4:21 شام
غم سے نظریں چرائے پھرتا ہوں
خود کو سینے لگائے پھرتا ہوں
نہ کریدو کہ مختصر نہیں بات
داستانیں چھپائے پھرتا ہوں
کچھ تو منکر نکیر جانے بھی دیں
بوجھ بھی تو اٹھائے پھرتا ہوں
میں نے کب بندگی کا وعدہ کیا
میں مکرتا ہوں ہائے پھرتا ہوں
میں کہاں میں رہا ہوں اب لوگو
خود کو خود سا بنائے پھرتا ہوں
دل کہاں رہ گیا ہے سینے میں
آگ سی اک لگائے پھرتا ہوں
وہی نکلی ہے داستاں سب کی
میں جو اپنی بنائے پھرتا ہوں
بھولنے والے وہ نہیں راحیلؔ
انھیں عمداً بھلائے پھرتا ہوں
راحیلؔ فاروق
۱۳ مارچ ۲۰۱۷ء
محمد تابش صدیقی — مارچ 13، 2017 4:35 شام
بہت خوب
بھولنے والے وہ نہیں راحیلؔ
انھیں عمداً بھلائے پھرتا ہوں

یک نہ شد، دو شد.
اللہ خیر کرے.
آصف اثر — مارچ 13، 2017 4:56 شام
نہ کریدو کہ مختصر نہیں بات
داستانیں چھپائے پھرتا ہوں
کیا کہنے!
لاریب مرزا — مارچ 13، 2017 5:12 شام
بہت خوب!! کمال غزل ہے۔
ہادیہ — مارچ 13، 2017 5:13 شام
اچھی ہے
یوسف سلطان — مارچ 13، 2017 5:17 شام
بہت خوب !
عاطف ملک — مارچ 13، 2017 5:55 شام
نہ کریدو کہ مختصر نہیں بات
داستانیں چھپائے پھرتا ہوں

بھولنے والے وہ نہیں راحیلؔ
انھیں عمداً بھلائے پھرتا ہوں
بہت خوب راحیل بھائی۔۔۔۔۔
لاجواب غزل ہے۔
ویسے آپ کی غزلوں کا خصوصی میٹر ہونا چاہیے،جس کا یونٹ ہو "راحیلی"........اور پھر اس طرح درجہ بندی کی جائے کہ یہ غزل "یک راحیلی" ہے یہ "دو راحیلی" ہے & so on :)
عاطف ملک — مارچ 13، 2017 6:06 شام
داستاں داستانِ زخم ہے سب کی
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں
اس کی تقطیع نہیں ہو رہی مجھ سے۔۔۔۔(n)
محمد ریحان قریشی بھائی۔۔۔۔۔آپ کی ضرورت ہے :)
محمد ریحان قریشی — مارچ 13، 2017 6:24 شام
اس کی تقطیع نہیں ہو رہی مجھ سے۔۔۔۔(n)
محمد ریحان قریشی بھائی۔۔۔۔۔آپ کی ضرورت ہے :)
مجھ سے بهی نہیں ہو پا رہی.
سین خے — مارچ 13، 2017 6:51 شام
بہت خوب! اور اتنی تیزی سے غزل کہنے پر تو اور بھی داد دینا بنتی ہے
داستاں داستانِ زخم ہے سب کی
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں
نہ کریدو کہ مختصر نہیں بات
داستانیں چھپائے پھرتا ہوں​

ہر انسان چوٹ کھائے پھرتا ہے پر دوسروں کو تکلیف دینے سے پھر بھی باز نہیں آتا۔ :giggle:
ابن رضا — مارچ 13، 2017 7:09 شام
واہ جی بہت خوب. داد قبولیے اور نمک پارے بھی
جب سے سہرا سجائے پھرتا ہوں
سب سے نظریں چرائے پھرتا ہوں
جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں
نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں
کب سے سسرال والوں کا اپنے
بوجھ ہی تو اٹھائے پھرتا ہوں
نہیں اس کے سوا کوئی چارہ
گھر میں پوچہ لگائے پھرتا ہوں
عاطف ملک — مارچ 13، 2017 7:12 شام
جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں
نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں
بہت ہی اعلیٰ۔۔۔۔۔بہت خوب
محمد عظیم الدین — مارچ 14، 2017 2:31 صبح
وہی نکلی ہے داستاں سب کی
میں جو اپنی بنائے پھرتا ہوں
بہت خوب جناب راحیل فاروق صاحب
محمد تابش صدیقی — مارچ 14، 2017 4:20 صبح
وہی نکلی ہے داستاں سب کی
میں جو اپنی بنائے پھرتا ہوں
یہی مضمون ایک اور انداز سے دادا مرحوم نے بھی کہا ہے. :)
سنا غم کے ماروں کا قصہ کبھی جب
لگا مجھ کو ٹکڑا مری داستاں کا​
امین عابد — مارچ 14، 2017 4:30 صبح
زندگی بہت ہی مختصر ہے یارو
میں دل میں کیوں اتنی خواہشیں لیے پھرتا ہوں
امین عابد — مارچ 14، 2017 4:33 صبح
ووٹ دے کر چوروں کو ڈاکوں کو بے ایمانوں کو
میں بڑا تعلیم یافتہ بنا پھرتا ہوں
امین عابد — مارچ 14، 2017 4:36 صبح
یااللہ پاکستان رہے سلامت تاقیامت
ہر وقت یہ دعا کرتا پھرتا ہوں
ڈاکٹرعامر شہزاد — مارچ 14، 2017 4:39 صبح
وہی نکلی ہے داستاں سب کی
میں جو اپنی بنائے پھرتا ہوں
اب تو آپ کے نام کی لڑی دیکھ کے ہی پریشانی شروع ہو جاتی ہے کہ داد کے لیے الفاظ کہاں سے لائیں ؟ بہر حال
:great::best::zabardast1:
ڈاکٹرعامر شہزاد — مارچ 14، 2017 4:40 صبح
واہ جی بہت خوب. داد قبولیے اور نمک پارے بھی
جب سے سہرا سجائے پھرتا ہوں
سب سے نظریں چرائے پھرتا ہوں
جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں
نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں
کب سے سسرال والوں کا اپنے
بوجھ ہی تو اٹھائے پھرتا ہوں
نہیں اس کے سوا کوئی چارہ
گھر میں پوچہ لگائے پھرتا ہوں
ہاہاہاہا لاجواب اور بہترین وغیرہ جی ۔
جاسمن — مارچ 14، 2017 12:52 شام
واہ جی بہت خوب. داد قبولیے اور نمک پارے بھی
جب سے سہرا سجائے پھرتا ہوں
سب سے نظریں چرائے پھرتا ہوں
جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں
نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں
کب سے سسرال والوں کا اپنے
بوجھ ہی تو اٹھائے پھرتا ہوں
نہیں اس کے سوا کوئی چارہ
گھر میں پوچہ لگائے پھرتا ہوں
ہمدردی ہے آپ سے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D9%85-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D8%B8%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%DA%86%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%BE%DA%BE%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.95284/