غمِ حسینؑ کا صدقہ اتار کر آنا

ذوالفقار نقوی — اکتوبر 28، 2014 11:40 صبح
غمِ حسینؑ کا صدقہ اُتار کر آنا
اَنا کو فرشِ عزا پر نثار کر آنا
ترے یقیں کا مصلی بچھے گا پانی پر
تو واہموں کے سمندر کو پار کر آنا
حسینؑ، حر کی طرح تجھ کو بخشوا لیں گے
یزیدیت کی اَداؤں کو مار کر آنا
تمہارے دامنِ عصیاں میں پھول بھر دیں گے
چراغِ اشک سے پلکیں سنوار کر آنا
تمہاری جیت کا اعلان ہو گا محشر میں
بس اپنے نفس کا ہر کھیل ہار کر آنا
ذوالفقار نقوی

الف عین — اکتوبر 28، 2014 1:51 شام
خوب سلام کہا ہے ماشاء اللہ
قیصرانی — اکتوبر 28، 2014 2:48 شام
جزاک اللہ :)
ذوالفقار نقوی — اکتوبر 29، 2014 5:33 صبح
بہت نوازش محترم الف عین صاحب
ذوالفقار نقوی — اکتوبر 29، 2014 5:34 صبح
قیصرانی صاحب ، ممنون ہوں ۔سلامت رہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D9%85%D9%90-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86%D8%91-%DA%A9%D8%A7-%D8%B5%D8%AF%D9%82%DB%81-%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D8%A2%D9%86%D8%A7.78427/