غمِ دوراں سے دور بیٹھا ہوں

راحیل فاروق — اپریل 23، 2012 7:41 شام
غمِ دوراں سے دور بیٹھا ہوں
تیرے غم کے حضور بیٹھا ہوں

ابھی محفل پہ اپنے بھید نہ کھول
ابھی میں بے شعور بیٹھا ہوں

میں نے مانگی نہیں نظر کی بھیک
اس گلی میں ضرور بیٹھا ہوں

پھر ہیں بینائیوں کو وہم بہت
پھر سرِ کوہِ طور بیٹھا ہوں

مجھے کوئی مرض نہیں راحیلؔ
آرزوؤں سے چور بیٹھا ہوں

(27 دسمبر 2010)
زبیر مرزا — اپریل 23، 2012 7:57 شام
کیا بات ہے جناب بہت ہی عمدہ کلام
راحیل فاروق — اپریل 25، 2012 12:51 شام
کیا بات ہے جناب بہت ہی عمدہ کلام
متشکرم، مرزا صاحب!
الف عین — اپریل 25، 2012 3:41 شام
ابھی محفل پہ اپنے بھید نہ کھول
ابھی میں بے شعور بیٹھا ہوں
اب تو بھید کھل ہی گئے ہیں اردو محفل میں۔
بہت خوب​
محمدکامران اختر — اپریل 25، 2012 3:49 شام
ابھی محفل پہ اپنے بھید نہ کھول
ابھی میں بے شعور بیٹھا ہوں
اب تو بھید کھل ہی گئے ہیں اردو محفل میں۔
بہت خوب​

حضرت میں نے سنا ہے آپ کا شمار استاد شعرا میں ہوتا ہے۔
سر میں اپنی شاعری کی کتا ب گلستان تخیل کا دوسرا ایڈیشن پبلش کروانا چاہتا ہوں۔ مگر فنی حوالے سے نابلد ہوں ۔
مجھے آپ جیسے استاد کی تلاش ہے ۔ اگر آپ مجھے بحیثیت شاگرد قبول فرما کر رہنمائی فرمائیں تو تا دم آخر ممنون رہوں گا
محمد کامران اختر
چیف ایڈیٹر ماہنامہ نوائے منزل لاہور
ًً
الف عین — اپریل 25، 2012 3:55 شام
من آنم کہ من دانم۔ اگر آپ اس پر راضی ہیں کہ میں دو تین ہفتے تک آپ کی شاعری پر آرام فرماتا رہوں تو بصد شوق۔ اصلاح سخن میں پوسٹ کر دیں اپنی شاعری۔ لیکن ماشاء اللہ، خود اعتمادی کی یہ حالت ہے کہ اس کے باوجود اپنا مجموعہ شائع بھی کر چکے!!
محمدکامران اختر — اپریل 25، 2012 4:00 شام
من آنم کہ من دانم۔ اگر آپ اس پر راضی ہیں کہ میں دو تین ہفتے تک آپ کی شاعری پر آرام فرماتا رہوں تو بصد شوق۔ اصلاح سخن میں پوسٹ کر دیں اپنی شاعری۔ لیکن ماشاء اللہ، خود اعتمادی کی یہ حالت ہے کہ اس کے باوجود اپنا مجموعہ شائع بھی کر چکے!!

دو تین ہفتے آرام فرمانے کی وضاحت فرما کر اپنی استادی اور مری شاگردی کا افتتاح فرما دیں اور مجھے معلوم نہیں یہ خود اعتمادی کا کرشمہ ہے یا جنون کا جوش۔
صبیح الدین شعیبی — اپریل 26، 2012 3:43 شام
میں نے مانگی نہیں نظر کی بھیک
اس گلی میں ضرور بیٹھا ہوں
خوب غزل ہے راحیل بھائی ۔۔۔ زبردست۔۔داد قبول کیجئے۔۔۔۔

  • الف عین لائبریرین
    پیغامات کی تعداد:
    19,699
    من آنم کہ من دانم۔ اگر آپ اس پر راضی ہیں کہ میں دو تین ہفتے تک آپ کی شاعری پر آرام فرماتا رہوں تو بصد شوق۔ اصلاح سخن میں پوسٹ کر دیں اپنی شاعری۔ لیکن ماشاء اللہ، خود اعتمادی کی یہ حالت ہے کہ اس کے باوجود اپنا مجموعہ شائع بھی کر چکے!!​
اور استاد محترم میں اصلاح سخن کی گلی میں ٹوٹا پھوٹا کشکول لئے دید کا منتظرہوں،،،،،،
اک نظر کیجئے دعا دیں گے۔۔۔۔۔۔میرے اہل و عیال۔۔اے صاحب
الف عین — اپریل 26، 2012 4:35 شام
دو تین ہفتے آرام فرمانے کی وضاحت فرما کر اپنی استادی اور مری شاگردی کا افتتاح فرما دیں اور مجھے معلوم نہیں یہ خود اعتمادی کا کرشمہ ہے یا جنون کا جوش۔
مطلب یہ کہ مصروفیت کی وجہ سے برائے اصلاح غزل کاپی پیسٹ کر کے رکھ لیتا ہوں، پھر اکثر دو تین ہفتے تک بھولا رہتا ہوں۔ پھر شاگردان کرام یاد دہانی کراتے ہیں تو سب کا بیڑا پار لگانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اور اس چکر میں دو تین دن تک اپنا کام کچھ نہیں کر پاتا!!
محمد وارث — اپریل 26، 2012 6:20 شام
بہت خوب غزل کہی آپ نے راحیل صاحب، داد قبول فرمائیے قبلہ
راحیل فاروق — اپریل 28، 2012 2:02 صبح
بہت خوب غزل کہی آپ نے راحیل صاحب، داد قبول فرمائیے قبلہ
بہت شکریہ بھائی!
راحیل فاروق — اپریل 28، 2012 2:03 صبح
ابھی محفل پہ اپنے بھید نہ کھول
ابھی میں بے شعور بیٹھا ہوں
اب تو بھید کھل ہی گئے ہیں اردو محفل میں۔
بہت خوب​
اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں!
پسندیدگی پر ممنون ہوں۔
راحیل فاروق — اپریل 28، 2012 2:04 صبح
خوب غزل ہے راحیل بھائی ۔۔۔ زبردست۔۔داد قبول کیجئے۔۔۔ ۔
قبول ہے۔ آپ شکریہ انجوائے فرمائیے!
جاسمن — مارچ 5، 2016 7:14 شام
مجھے کوئی مرض نہیں راحیلؔ
آرزوؤں سے چور بیٹھا ہوں
بہت خوب!
یاز — مارچ 5، 2016 7:32 شام
میں نے مانگی نہیں نظر کی بھیک
اس گلی میں ضرور بیٹھا ہوں
بہت عمدہ جناب۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 6، 2016 4:39 صبح
راحیل بھائی ! اتنی خفیف بحر میں اتنے لطیف اشعار!! :)
بہت خوب ! کیا اچھے اشعار ہیں !!! شاد آباد رہیں ۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 6، 2016 4:52 صبح
بہت عمدہ، راحیل بھائی.
باباجی — مارچ 6، 2016 5:03 صبح
مجھے کوئی مرض نہیں راحیلؔآرزوؤں سے چور بیٹھا ہوں
واہ واہ بہت خوب بھائی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D9%85%D9%90-%D8%AF%D9%88%D8%B1%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B1-%D8%A8%DB%8C%D9%B9%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.51068/