فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں ۔ فاتح الدین بشیرؔ

فاتح — نومبر 11، 2012 1:30 صبح
ڈال دیا تھا میں نے بھی اک خواب سوالی جھولی میں​
اپنے ہاتھوں میں پھیلی رہ جانے والی جھولی میں​
آگ اچانک بھڑک اٹھی تھی رات کی کالی جھولی میں​
فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں​
کس کی دعاؤں کا تھا ثمر وہ شعلہ جوالہ شہوت کا​
ہائے کہاں سے آئی اتنی سندر گالی جھولی میں​
دونوں جہاں کی مالک و ملکہ! بس میں اتنا جانتا ہوں​
تیرا خالی پن ہی بھرا ہے میری خالی جھولی میں​
سینے کے تکیے پر سر تھا قدموں میں تہوار بِچھے​
ہولی کے سب رنگ تھے من میں اور دیوالی جھولی میں​
سانسیں لے کر جانے والا جاتے جاتے چھوڑ گیا​
چند اک بال مرے کالر پر اور اک بالی جھولی میں​
ہفت افلاک نگوں تھے اس شب، دو اجسام زمیں پر خلط​
قطب جنوبی جیب میں تھا اور قطب شمالی جھولی میں​
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے​
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں​
فاتح الدین بشیر​
نایاب — نومبر 11، 2012 3:23 صبح
بہت خوب کہا ہے میرے محترم​

یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 11، 2012 3:36 صبح
ڈال دیا تھا میں نے بھی اک خواب سوالی جھولی میں​
اپنے ہاتھوں میں پھیلی رہ جانے والی جھولی میں​
سینے کے تکیے پر سر تھا قدموں میں تہوار بِچھے​
ہولی کے سب رنگ تھے من میں اور دیوالی جھولی میں​
سانسیں لے کر جانے والا جاتے جاتے چھوڑ گیا​
چند اک بال مرے کالر پر اور اک بالی جھولی میں​
ہفت افلاک نگوں تھے اس شب، دو اجسام زمیں پر خلط​
قطب جنوبی جیب میں تھا اور قطب شمالی جھولی میں​

واہ وا واہ وا! بہت داد قبول کیجیے جناب۔ بہت خوبصورت کلام ۔ کیا بات ہے۔
سامنے ہوتے تو ان تمام اشعار پر مکرّر کے نعرے ضرور لگاتے۔
محمد بلال اعظم — نومبر 11، 2012 3:57 صبح
واہ
زبردست
کیا بات ہے آپ کی
ناعمہ عزیز — نومبر 11، 2012 4:14 صبح
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں

زبردست :thumbsup::thumbsup::thumbsup:
رانا — نومبر 11، 2012 4:18 صبح
دونوں جہاں کی مالک و ملکہ! بس میں اتنا جانتا ہوں
تیرا خالی پن ہی بھرا ہے میری خالی جھولی میں
واہ۔ بہت عمدہ کلام فاتح بھائی۔ بہت شکریہ شئیرنگ کے لئے۔​
فاتح — نومبر 11، 2012 4:50 صبح
بہت خوب کہا ہے میرے محترم​
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں
بہت شکریہ جناب
فاتح — نومبر 11، 2012 4:53 صبح
واہ وا واہ وا! بہت داد قبول کیجیے جناب۔ بہت خوبصورت کلام ۔ کیا بات ہے۔
سامنے ہوتے تو ان تمام اشعار پر مکرّر کے نعرے ضرور لگاتے۔
اس محبت اور پذیرائی پر تہ دل سے ممنون ہوں محمد خلیل الرحمٰن بھائی
فاتح — نومبر 11، 2012 4:54 صبح
واہ
زبردست
کیا بات ہے آپ کی
شکریہ بلال۔۔۔ جیتے رہو
فاتح — نومبر 11، 2012 4:54 صبح
شکریہ بیٹا۔۔۔ خوش رہو
فاتح — نومبر 11، 2012 4:55 صبح
دونوں جہاں کی مالک و ملکہ! بس میں اتنا جانتا ہوں
تیرا خالی پن ہی بھرا ہے میری خالی جھولی میں
واہ۔ بہت عمدہ کلام فاتح بھائی۔ بہت شکریہ شئیرنگ کے لئے۔​
شکریہ رانا بھائی! ممنون ہوں کہ آپ کو پسند آیا
ناعمہ عزیز — نومبر 11، 2012 4:57 صبح
شکریہ بیٹا۔۔۔ خوش رہو
ہاں خوش تو ہو سکتی ہوں اگر اپ مجھے گلا خراب ہونے کے باوجود بھی آئسکریم کھلا دیں گے تو :tongue:
فاتح — نومبر 11، 2012 5:00 صبح
ہاں خوش تو ہو سکتی ہوں اگر اپ مجھے گلا خراب ہونے کے باوجود بھی آئسکریم کھلا دیں گے تو :tongue:
چلو میری طرف سے کھا لو دو کلو۔۔۔ پیسے ادھار
الف عین — نومبر 11، 2012 6:57 صبح
واہ واہ فاتح، مزا آ گیا۔ ماشاء اللہ بہت پیاری غزل ہے، اگرچہ یہ کالر والر بالی والی تمہارا رنگ نہیں!!
عاطف بٹ — نومبر 11، 2012 7:44 صبح
ہفت افلاک نگوں تھے اس شب، دو اجسام زمیں پر خلط
قطب جنوبی جیب میں تھا اور قطب شمالی جھولی میں
واہ بھئی فاتح میاں، آج تو محفل لوٹ لی آپ نے۔ بہت خوب!
ناعمہ عزیز — نومبر 11، 2012 8:04 صبح
چلو میری طرف سے کھا لو دو کلو۔۔۔ پیسے ادھار
پیسے کب تک ادھار رہیں گے ؟؟؟:rolleyes:
عاطف بٹ — نومبر 11، 2012 8:05 صبح
پیسے کب تک ادھار رہیں گے ؟؟؟:rolleyes:
قیامت تک!!! :p
ناعمہ عزیز — نومبر 11، 2012 8:09 صبح
لگاؤں شکایت فاتح لالہ کو بچُو ؟؟؟
میں نے کہنا ہے عاطف لالہ کہہ رہے تھے کہ فاتح لالہ بھوکے شودے ہیں ۔
عاطف بٹ — نومبر 11، 2012 8:11 صبح
لگاؤں شکایت فاتح لالہ کو بچُو ؟؟؟
میں نے کہنا ہے عاطف لالہ کہہ رہے تھے کہ فاتح لالہ بھوکے شودے ہیں ۔
تمہارے فاتح لالہ نے تو پہلے ہی آدھی محفل کا ادھار دینا ہے اور نظر نہیں آتے۔ :ROFLMAO: اب تم بھی شامل ہوجاؤں ادھار لینے والوں میں! :p
ناعمہ عزیز — نومبر 11، 2012 8:14 صبح
تمہارے فاتح لالہ نے تو پہلے ہی آدھی محفل کا ادھار دینا ہے اور نظر نہیں آتے۔ :ROFLMAO: اب تم بھی شامل ہوجاؤں ادھار لینے والوں میں! :p

آپ کے کتنے پیسے دینے ہیں ؟؟؟
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D9%90-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85-%D9%BE%DA%91%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%B3-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%AC%DA%BE%D9%88%D9%84%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%94.56246/