فراق و وصل سے پرے یہ ایسا اک مقام ہے

نور وجدان — جون 22، 2017 8:27 صبح
فراق و وصل سے پرے یہ ایسا اک مقام ہے
نظر نہ آئے وہ ، جو رہتا مجھ میں ہم کلام ہے
نظر مکاں سے لامکاں تلک جو میری ہے گئی
عجب ہی رنگ و بو کا چار سو وہ انتظام ہے
یہ بیچ راہ کا ہے کھیل، کب تلک یہ بھی چلے
تری نگہ کے تیر سہنا عشق میں جو عام ہے
بدن کی قید میں جوپارہ تھا ، وہ اب چٹک گیا
بکھرنا روشنی کا ُاس کے ملک کا نظام ہے
فلک تلک رسائی نورؔ کو ملی بھٹک بھٹک
یہ بعد موت کے لگا بڑا مجھے مقام ہے
اسد اقبال — جون 24، 2017 7:30 صبح
اچھی کاوش ہے
نور وجدان — جون 28، 2017 1:33 شام
شکریہ ۔
صابرہ امین — ستمبر 8، 2020 8:06 صبح
فراق و وصل سے پرے یہ ایسا اک مقام ہے
نظر نہ آئے وہ ، جو رہتا مجھ میں ہم کلام ہے
نظر مکاں سے لامکاں تلک جو میری ہے گئی
عجب ہی رنگ و بو کا چار سو وہ انتظام ہے
یہ بیچ راہ کا ہے کھیل، کب تلک یہ بھی چلے
تری نگہ کے تیر سہنا عشق میں جو عام ہے
بدن کی قید میں جوپارہ تھا ، وہ اب چٹک گیا
بکھرنا روشنی کا ُاس کے ملک کا نظام ہے
فلک تلک رسائی نورؔ کو ملی بھٹک بھٹک
یہ بعد موت کے لگا بڑا مجھے مقام ہے
عمدہ خیالات ہیں نور ۔ ۔ ما شا اللہ
نور وجدان — ستمبر 10، 2020 3:03 شام
عمدہ خیالات ہیں نور ۔ ۔ ما شا اللہ
شکریہ بہنا ♥

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%82-%D9%88-%D9%88%D8%B5%D9%84-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%D8%B1%DB%92-%DB%8C%DB%81-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%D8%A7%DA%A9-%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%85-%DB%81%DB%92.97267/