فقط اک سال بدلے گا؟

امجد علی راجا — جنوری 16، 2020 8:01 شام
استاد محترم الف عین کی خصوصی مہربانی سے نئے سال کے موقع پر کہی گئی غزل قابل اشاعت ہوئی۔
کوئی تلوار بدلے گا تو کوئی ڈھال بدلے گا
کھلاڑی ہر کوئی اپنی پرانی چال بدلے گا
شکاری گھات بدلے گا پرانے جال بدلے گا
کوئی بدلے گا چہرہ اور کوئی کھال بدلے گا
کوئی اتنا بتادو قوم کا کچھ حال بدلے گا؟
نہ پھر بدلے گا کچھ بھی، بس فقط اک سال بدلے گا
اڑیں گے فکر کے پنچھی، تدبر جستجو ہوگی
اٹھیں گے سوچ سے پہرے تو خوابوں کی نمو ہوگی
ہٹے پردے بصارت سے تو منزل روبرو ہوگی
ہماری خودشناسی سے قبا اپنی رفو ہوگی
تمہارا حال بدلے گا، ہمارا حال بدلے گا؟
نہ پھر بدلے گا کچھ بھی، بس فقط اک سال بدلے گا
شعور و آگہی کی گود میں تعلیم پائیں گے؟
تخیل کی زمیں پر اک نئی دنیا بسائیں گے؟
خلا سے ڈھونڈ کر ہر کہکشاں دھرتی پہ لائیں گے؟
زمانے سے ہم آگے ہیں یہ دنیا کو دکھائیں گے؟
بدل دیں گے کہانی، وقت جب بھی چال بدلے گا
نہ پھر بدلے گا کچھ بھی، بس فقط اک سال بدلے گا
بھلا قانون بالادست ہوگا، معتبر ہوگا؟
کبھی ان مجرموں کو بھی سزا ملنے کا ڈر ہو گا؟
کرپشن ختم، میرٹ بھی یقینی طور پر ہوگا؟
معاشی انقلاب آئے گا پھر گردش میں زر ہوگا؟
میسر ہوگی خوشحالی، ہر اک بدحال بدلے گا؟
نہ پھر بدلے گا کچھ بھی، بس فقط اک سال بدلے گا
ہر اک محتاج کے سر پر تحفظ کی ردا ہوگی؟
صدائے حق لگے جب بھی حمایت برملا ہوگی؟
ملے انصاف سب کو، کیا یہ صورت رونما ہوگی؟
امیروں کو بھی ہوگی یا غریبوں کو سزا ہوگی؟
کوئی حاکم، کوئی قارون یا دجال بدلے گا؟
نہ پھر بدلے گا کچھ بھی، بس فقط اک سال بدلے گا
صحافی سچ لکھیں گے، میڈیا کردار بدلے گا؟
کوئی تبدیلی لائے گا مرا فنکار بدلے گا؟
تدبر ہو نہ جس میں وہ سبھی اشعار بدلے گا؟
سبھی بدلیں گے راجا تب کہیں سنسار بدلے گا
وہی دنیا بدل پائے گا جو اعمال بدلے گا
نہ پھر بدلے گا کچھ بھی، بس فقط اک سال بدلے گا​
ظہیراحمدظہیر — جنوری 16، 2020 8:36 شام
بہت خوب امجد بھائی ! اچھی نظم ہے!
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 16، 2020 10:40 شام
ماشاء اللہ اچھی نظم ہے۔ گوکہ دور حاضر کے قارئین کے مزاج کے حساب سے کچھ زیادہ طویل ہے مگر آپ نے طوالت کے باوجود روانی برقرار رکھی ہے اور قاری دلچسپی آخر تک برقرار رہتی ہے۔ ماشاءاللہ
دعاگو،
راحل۔
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 17، 2020 1:09 صبح

خوب صورت نظم۔
امجد علی راجا — جنوری 17، 2020 8:33 صبح
بہت خوب امجد بھائی ! اچھی نظم ہے!
حوصلہ افزائی کے لئے شکر یہ بھیا
محمد تابش صدیقی — جنوری 17، 2020 8:39 صبح
بہت خوب امجد بھائی
امجد علی راجا — جنوری 17، 2020 8:40 صبح
ماشاء اللہ اچھی نظم ہے۔ گوکہ دور حاضر کے قارئین کے مزاج کے حساب سے کچھ زیادہ طویل ہے مگر آپ نے طوالت کے باوجود روانی برقرار رکھی ہے اور قاری دلچسپی آخر تک برقرار رہتی ہے۔ ماشاءاللہ
دعاگو،
راحل۔
بہت شکر یہ راحل بھیا۔ واقعی نظم طویل ہوگئی لیکن سچ کہوں تو دل کی بھڑاس ابھی بھی پوری طرح نہیں نکلی
ہمارے معاشرے کے مسائل ہی اتنے ہیں کہ ان کا مکمل بیان ممکن ہی نہیں۔ اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائیں کہ ہم اگلی نسل کے لئے کچھ مسائل تو کم کرسکیں۔
امجد علی راجا — جنوری 17، 2020 8:41 صبح
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ خلیل الرحمن بھیا۔
امجد علی راجا — جنوری 17، 2020 8:42 صبح
بہت خوب امجد بھائی
بہت شکر یہ تابش بھیا۔
فرحان محمد خان — جنوری 19، 2020 6:13 شام
کیا عمدہ نظم واہ
امجد علی راجا — جنوری 21، 2020 7:13 صبح
شکریہ فرحان بھیا
امجد علی راجا — جنوری 21، 2020 7:18 صبح
امجد میانداد باباجی ذوالقرنین سید زبیر سید شہزاد ناصر الشفاء شوکت پرویز شیزان متلاشی محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمداحمد مزمل شیخ بسمل مقدس مہ جبین نیرنگ خیال یوسف-2 بھلکڑ نایاب شمشاد افلاطون عینی شاہ ماہا عطا خرم شہزاد خرم عاطف بٹ زبیر مرزا فاتح نویدظفرکیانی منیب احمد فاتح نمرہ محمد تابش صدیقی جاسمن محمد عدنان اکبری نقیبی محمد وارث محمد ریحان قریشی فرحان محمد خان عرفان قادر راحیل فاروق نوید ناظم محمد خلیل الرحمٰن @عابدعلی خاکسار صادق انصاری کاشف اسرار احمد عاطف ملک انتہا صفی حیدر عظیم فرقان احمد وسیم خان امان اللہ زرگر ساگر حیدر عباسی فیضان قیصر عاطف ملک ہادیہ عابد علی خاکسار امان

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D9%82%D8%B7-%D8%A7%DA%A9-%D8%B3%D8%A7%D9%84-%D8%A8%D8%AF%D9%84%DB%92-%DA%AF%D8%A7%D8%9F.110005/