قدامت پرست

نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 22، 2017 3:05 شام
تھوڑا سا مزاح , ہلکا سا طنز , اس بار مزاج سے ہٹ کر :)
تاریک شب تو بھائی ! قدامت پرست ہے
کالا نقاب لائی , قدامت پرست ہے
شوہر کے والدین ہیں اب تک اسی کے ساتھ
اس گھر بہو جو آئی قدامت پرست ہے
صاحب سے رہ کے دور سبھی کام کرتی ہے
یہ کام والی مائی قدامت پرست ہے
اتنے کرخت خول میں چھپ کر یہ آگیا
اخروٹ انتہائی قدامت پرست ہے
بیگم کے والدین کو ماں باپ کہتا ہے
یہ مولوی جوائی قدامت پرست ہے
ننگا پڑا تھا دودھ اسے بھی چھپا دیا
کمبخت یہ ملائی قدامت پرست ہے
مجھ کو نظر اٹھا کے کبھی دیکھتا نہیں
ہمسائی کا وہ بھائی قدامت پرست ہے
رونالڈو سے بال بناؤں میں کس طرح
بدقسمتی سے نائی قدامت پرست ہے
جاتی ہے اک سے دوسرے ہم صنف پھول پر
تتلی بھی اہ دہائی قدامت پرست ہے ۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 22، 2017 3:09 شام
واہ. بہت خوب.
منفرد خیالات ہیں.:)
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 22، 2017 3:13 شام
واہ بھئی بہت اعلی۔لاجواب
محمد عظیم الدین — اپریل 22، 2017 3:35 شام
صاحب سے رہ کے دور سبھی کام کرتی ہے
یہ کام والی مائی قدامت پرست ہے

کیسے بناؤں بال میں رونالڈو کی طرح
بدقسمتی سے نائی قدامت پرست ہے
کیا کہنے، بہت خوب
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 22، 2017 4:49 شام
ننگا پڑا تھا دودھ اسے بھی چھپا دیا
کمبخت یہ ملائی قدامت پرست ہے

کیسے بناؤں بال میں رونالڈو کی طرح
بدقسمتی سے نائی قدامت پرست ہے
آپ کا یہ منفرد انداز بھی بہت اچھا لگا ۔ اور خیالات کی تو خاص طور پہ داد دینی پڑے گی ۔
عاطف ملک — اپریل 22، 2017 5:06 شام
پنکی کے Mom,Dad نے Reject کر دیا
تہمت یہی لگائی،۔۔۔۔۔۔:p:p:p
واہ
بہت ہی خوب اشعار لائی ہیں ہمیشہ کی طرح۔
مجھ کو نظر اٹھا کے کبھی دیکھتا نہیں
ہمسائی کا وہ بھائی قدامت پرست ہے
کیسے بناؤں بال میں رونالڈو کی طرح
بدقسمتی سے نائی قدامت پرست ہے
یہ تو کچھ زیادہ ہی spot on قدامت پرستی ہو گئی۔
ڈھیر ساری داد قبول کیجیے :)
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 23، 2017 8:04 صبح
واہ. بہت خوب.
منفرد خیالات ہیں.:)
بہت شکریہ
سلامت رہیں۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 23، 2017 8:05 صبح
واہ بھئی بہت اعلی۔لاجواب
آداب
سلامتی ہو
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 23، 2017 8:06 صبح
بہت نوازش
جیتے رہیں
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 23، 2017 8:06 صبح
پنکی کے Mom,Dad نے Reject کر دیا
تہمت یہی لگائی،۔۔۔۔۔۔:p:p:p
واہ
بہت ہی خوب اشعار لائی ہیں ہمیشہ کی طرح۔
یہ تو کچھ زیادہ ہی spot on قدامت پرستی ہو گئی۔
ڈھیر ساری داد قبول کیجیے :)
ڈھیر سارا شکریہ
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 23، 2017 8:09 صبح
آپ کا یہ منفرد انداز بھی بہت اچھا لگا ۔ اور کیالا کی تو خاص طور پہ داد دینی پڑے گی ۔[/QUOTE
بہت شکریہ
سلامت رہیں
کیالا مطلب؟
نوشین فاطمہ عبدالحق — اپریل 23، 2017 8:09 صبح
آپ کا یہ منفرد انداز بھی بہت اچھا لگا ۔ اور کیالا کی تو خاص طور پہ داد دینی پڑے گی ۔
بہت شکریہ
سلامت رہیں
کیالا مطلب؟
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 23، 2017 8:15 صبح
بہت شکریہ
سلامت رہیں
کیالا مطلب؟
ٹائپنگ ایرر۔ خیالات لکھنا تھا
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 23، 2017 8:26 صبح
جیتی رہیں۔سدا شادوآباد رہیں۔
عاطف ملک — اپریل 23، 2017 8:28 صبح
گرہ لگانے کی عادت سی ہے مجھے۔
امید ہے آپ برا نہیں منائیں گی۔
ڈھیر ساری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کیلیے۔
ایچ اے خان — اپریل 23، 2017 10:15 صبح

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85%D8%AA-%D9%BE%D8%B1%D8%B3%D8%AA.95975/