قصے یہ ہجر کے چھوڑیں اب۔۔۔

زھرا علوی — جون 27، 2008 9:33 شام
اپنے کالج میں فیرویل پر کہی چھوووووووووٹی سی سادہ سی نظم:)
قصے یہ ہجر کے چھوڑیں اب
کچھ باتیں وصل پہ ہو جائیں
کوئی رخصت لینے والا ہے
پل بھر کو اس کے ہو جائیں
لیے ازم سفر کسی منزل کا
اک قافلہ ہے تیار کھڑا
ہےکوچ کا منطر آنکھوں میں
یہ وقت ہے کیسا آن پڑا
سب دور نگر کے باسی ہیں
یہاں رہنے کا سامان نہیں
مظہر اسی ایک حقیقت کا
کوئی لمحہ بھی انجان نہیں
حالات کی گہری دلدل میں
گردن تک جب دھنس جائیں گے
تم ہم کو بھول ہی جاؤ گے
ہم تم کو بھول ہی جائیں گے
گو جب بھی رتوں کی گردش سے
موسم یہی لوٹ کے آئیں گے
"کچھ لمحے" بھول کے زنداں میں
سر پٹخ ُپٹخ چلائیں گے
کیا چین سے تم جی پاؤ گے
کیا چین سے ہم رہ پائیں گے
تم ہمکو بھول نہ پاؤ گے
ہم تمکو بھول نہ پائیں گے۔۔۔
ایم اے راجا — جون 27، 2008 11:19 شام
بہت خوب، شکریہ ایسی خوبصورت نظم شیئر کرنے کا۔
الف عین — جون 28، 2008 11:20 صبح
اچھی نظم ہے زہرا۔۔ داد قبول کرو
زھرا علوی — جون 28، 2008 9:44 شام
شکریہ انکل۔۔۔۔
زھرا علوی — جون 28، 2008 9:45 شام
بہت خوب، شکریہ ایسی خوبصورت نظم شیئر کرنے کا۔

بہت شکریہ راجا صاحب۔۔۔۔
ابن سعید — جون 28، 2008 9:57 شام
بیٹا یہ میری نگاہ سے کیوں نہیں گزری آخر اب تک؟ خیر باقی کے تبصرے آف لائن انشاء اللہ۔ :)
زھرا علوی — جون 28، 2008 10:05 شام
بیٹا یہ میری نگاہ سے کیوں نہیں گزری آخر اب تک؟ خیر باقی کے تبصرے آف لائن انشاء اللہ۔ :)

:):):):) کوئی بات نہیں بھائی
زرقا مفتی — جون 29، 2008 8:22 صبح
اچھی نظم ہے
زہرا جی داد قبول کیجئے
فاتح — جون 29، 2008 2:52 شام
انتہائی خوبصورت نظم ہے۔ سبحان اللہ
زھرا علوی — جون 29، 2008 8:18 شام
انتہائی خوبصورت نظم ہے۔ سبحان اللہ

بہت بہت شکریہ داد کا فاتح صاحب۔۔۔:):)
محمد کاشف مجید — جون 29، 2008 8:41 شام
بہت خوب، میری طرف سے بھی داد قبول فرمائیں
زھرا علوی — جون 29، 2008 9:00 شام
بہت خوب، میری طرف سے بھی داد قبول فرمائیں

بہت شکریہ کاشف
ذرہ نوازی ہے آپ سب لوگوں کی کہ اتنی عام سی نظم کو بھی ایسے اچھے سے سراہتے اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔۔۔:)
محمد وارث — جون 30، 2008 7:18 صبح
اچھی نظم ہے زھرا علوی صاحبہ!
ہما — جون 30، 2008 8:05 صبح
بُہت خوبصورت ۔۔۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B5%DB%92-%DB%8C%DB%81-%DB%81%D8%AC%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%DA%86%DA%BE%D9%88%DA%91%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%A8%DB%94%DB%94%DB%94.13518/