قطعات

عرفان علوی — جنوری 16، 2022 2:26 صبح
احباب گرامی ، سلام عرض ہے!
محفل میں آج کل غیر معمولی خاموشی ہے . یہ سوچ کر کہ ’کچھ تو ہلچل ہو مرے شہر كے سنّاٹوں میں ،‘ میں چند پُرانے قطعات پیش کر رہا ہوں . دیکھیے شاید کسی قابل ہوں .
قدرت کا فیصلہ ہے، کچھ بھی نہ منجمد ہو
وقتِ رواں کی رو میں ہر شئے پگھل رہی ہے
ہَم ہی میں عیب تھا جو تا عمر ہَم نہ بدلے
ورنہ تو رفتہ رفتہ دنیا بَدَل رہی ہے
نیّتِ مطلب پرستی کو چھپانے كے لیے
اپنے مقصد کو ذرا ابہام دے دیتے ہیں لوگ
آج کی دنیا میں سچّی دوستی نایاب ہے
مصلحت کو دوستی کا نام دے دیتے ہیں لوگ
ممکن ہے عزمِ مردِ جواں سے ہر ایک کام
چاہے جو تُو تو اِس کی بھی صورت نکال دے
تاروں کو توڑ لائے فلک سے زمین پر
دریا ؤں کو سمیٹ كے کوزے میں ڈال دے
نیازمند ،
عرفان عابدؔ
سید عاطف علی — جنوری 16، 2022 7:10 صبح
بہت خوب عرفان عابد بھائی۔ عمدہ قطعات ہیں۔
خورشیداحمدخورشید — جنوری 16، 2022 7:41 صبح
ہمیشہ کی طرح زبردست!!!!
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 16، 2022 8:50 صبح
ماشاء اللہ ۔۔۔ حسبِ سابق عمدہ کلام۔
صابرہ امین — جنوری 16، 2022 2:47 شام
بہت خوبصورت قطعات۔ ماشااللہ ۔۔مشاعرے کى ياد تازہ ہو گئى۔۔
جاسمن — جنوری 16، 2022 4:56 شام
بہت ہی خوبصورت۔ بہت خوب!
خاص طور پہ پہلا قطعہ۔
عرفان علوی — جنوری 16، 2022 11:31 شام
بہت خوب عرفان عابد بھائی۔ عمدہ قطعات ہیں۔
عاطف بھائی ، نوازش کا شکریہ ! اب آپ بھی کچھ عنایت کیجیے . :)
عرفان علوی — جنوری 16، 2022 11:32 شام
ہمیشہ کی طرح زبردست!!!!
خورشید بھائی ، مہربانی !
عرفان علوی — جنوری 16، 2022 11:36 شام
ماشاء اللہ ۔۔۔ حسبِ سابق عمدہ کلام۔
راحل صاحب ، کرم فرمائی كے لیے ممنون ہوں . بھائی ، آپ کہاں غائب تھے ؟ اب آئے ہیں تو کچھ تازہ كلام بھی ہو جائے ! :)
عرفان علوی — جنوری 16، 2022 11:39 شام
بہت خوبصورت قطعات۔ ماشااللہ ۔۔مشاعرے کى ياد تازہ ہو گئى۔۔
صابرہ صاحبہ ، نوازش کا بہت بہت شکریہ ! کچھ آپ بھی عنایت فرمائیے . :)
عرفان علوی — جنوری 16، 2022 11:44 شام
بہت ہی خوبصورت۔ بہت خوب!
خاص طور پہ پہلا قطعہ۔
جاسمن صاحبہ ، آپ بہت دنوں بعد تشریف لائیں . امید ہے مزاج بَخَیْر ہونگے . پذیرائی كے لیے احسان مند ہوں .
جاسمن — جنوری 17، 2022 2:43 شام
الحمدللہ :)
صابرہ امین — جنوری 17، 2022 3:36 شام
صابرہ صاحبہ ، نوازش کا بہت بہت شکریہ ! کچھ آپ بھی عنایت فرمائیے . :)
سر آپ کے حسن ظن کا تہہ دل سے شکريہ ۔ ابھى تو ہميں ہمارى شاعرى اصلاح سخن کے لائق ہى معلوم ہوتى ہے۔ وہاں گاہے بگاہے پيش کرتے رہتے ہيں_
:noxxx::noxxx:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%D8%A7%D8%AA.117995/