La Alma — جنوری 25، 2021 7:58 شام
قطعہ
شرارِ دل لکھ!!بجنبشِ خامہ اب کسی روز
جمودِ ہستی کے نام اک نامہ اب کسی روز
سکوتِ اظہار میں تغیر کی آرزو ہے
اٹھے مری چُپ سے کوئی ہنگامہ اب کسی روز
سید عاطف علی — جنوری 25، 2021 8:08 شام
واہ ۔ لا المی جی ! بہت خوب ضرب لگائی ہے سکوت و جمود پر ۔ شاد آباد رہیئے ۔
La Alma — جنوری 26، 2021 6:11 صبح
واہ ۔ لا المی جی ! بہت خوب ضرب لگائی ہے سکوت و جمود پر ۔ شاد آباد رہیئے ۔
پسندیدگی کے لیے مشکور ہوں۔ آپ بھی خوش رہیے۔
ظہیراحمدظہیر — جنوری 26، 2021 4:49 شام
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں لاالمیٰ ۔
بہت دنوں بعد آپ کی آمد ہوئی۔ اس قطعہ سے اپنی غیرحاضری قطع کرنے پر داد وصولئے ۔

La Alma — جنوری 27، 2021 12:20 شام
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں لاالمیٰ ۔
بہت دنوں بعد آپ کی آمد ہوئی۔ اس قطعہ سے اپنی غیرحاضری قطع کرنے پر داد وصولئے ۔
بہت شکریہ!
“ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا”
اصل میں ہماری قطع و برید سے کچھ بچتا تو حاضری ہوتی۔ یہ قطعہ ہی ہے جس نے سلسلہ منقطع نہیں ہونے دیا

سید عاطف علی — جنوری 27، 2021 12:24 شام
چلیے، دیر آید درست آید ۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 27، 2021 12:34 شام
بہت خوب بہن
La Alma — جنوری 27، 2021 5:30 شام
ثمین زارا — جنوری 27، 2021 9:00 شام
قطعہ
شرارِ دل لکھ!!بجنبشِ خامہ اب کسی روز
جمودِ ہستی کے نام اک نامہ اب کسی روز
سکوتِ اظہار میں تغیر کی آرزو ہے
اٹھے مری چُپ سے کوئی ہنگامہ اب کسی روز
بہت خوب ۔ واہ
محمداحمد — جنوری 28، 2021 3:51 صبح
La Alma — جنوری 28، 2021 6:12 صبح
La Alma — جنوری 28، 2021 6:12 صبح
جاسمن — جولائی 29، 2021 5:31 صبح
واہ بھئی واہ!
بہت خوب!
خوبصورت قطعہ۔