محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 30، 2013 3:16 شام
قمر جب جگمگاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
کوئی جب مسکراتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
خزاں میں گرتے پتوں سے شناسائی سی لگتی ہے
چمن جب لہلہاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
پریشاں دل کے جیسی ٹہنیوں والے شجر پر جب
پرندہ چہچہاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
نگاہیں بند دروازے کو یکدم تکنے لگتی ہیں
کوئی جب کھٹکھٹاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
گزشتہ دور میں تعبیر جس کی ہوچکی پوری
نظر وہ خواب آتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
بروئے آئینہ اس آسمانی آنکھ کے اندر
جب آنسو جھلملاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
کوئی ملنے کو آجائے تو وہ بھی یاد آتے ہیں
اسامہ! کوئی جاتا ہے تو ان کی یاد آتی ہے
نایاب — دسمبر 30، 2013 3:45 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
اس کی خوشبو آنے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 30، 2013 3:46 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
اس کی خوشبو آنے لگی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
توجہ فرمائی پر ممنون ہوں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
مزمل شیخ بسمل — دسمبر 31، 2013 12:31 شام
بہت عمدہ مفتی صاحب

محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 31، 2013 3:40 شام
بہت عمدہ
مفتی صاحب
حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں استاد محترم۔۔۔۔

مزمل شیخ بسمل — دسمبر 31، 2013 3:45 شام
حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں استاد محترم۔۔۔ ۔
اللہ کا خوف کیجئے جناب۔ ہم کسی کے استاد کیا ہوتے کہ ابھی طالب علم ہیں۔ آپ سے اور سب محفلین سے، بلکہ ہر دوسرے شخص سے محض سیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ سکھانے کی عمر ہے نہ اتنا علم۔ کیوں ہمیں اساتذہ سے پٹوانا چاہتے ہیں آپ؟


محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 31، 2013 3:52 شام
اللہ کا خوف کیجئے جناب۔ ہم کسی کے استاد کیا ہوتے کہ ابھی طالب علم ہیں۔ آپ سے اور سب محفلین سے، بلکہ ہر دوسرے شخص سے محض سیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ سکھانے کی عمر ہے نہ اتنا علم۔ کیوں ہمیں اساتذہ سے پٹوانا چاہتے ہیں آپ؟

بات وہی ہے۔۔۔۔۔

بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال
مزمل شیخ بسمل — دسمبر 31، 2013 3:56 شام
بات وہی ہے۔۔۔ ۔۔

بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال
آپ کی محبت اور حسن ظن ہے۔
دعا کی درخواست ہے۔ ورنہ عقل تو انسان کو اندھا کردیتی ہے۔

عبد الرحمن — دسمبر 31، 2013 4:18 شام
میں نہ جانے کیسے پیچھے رہ گیا؟؟؟
ہمیشہ کی طرح بہت عمدہ کلام!
اللھم زد فزد!
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 31، 2013 4:26 شام
میں نہ جانے کیسے پیچھے رہ گیا؟؟؟
ہمیشہ کی طرح بہت عمدہ کلام!
اللھم زد فزد!
جزاک اللہ خیرا۔ بھائی!
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 31، 2013 4:27 شام
آپ کی محبت اور حسن ظن ہے۔
دعا کی درخواست ہے۔ ورنہ عقل تو انسان کو اندھا کردیتی ہے۔
اللہ ہمیشہ خوش رکھے اور دن دگنی رات چوگنی علمی و عملی ترقی سے سرفراز فرمائے۔
