لب پہ آئے تو کچھ دعا مانگوں

عظیم — دسمبر 1، 2016 7:15 صبح

لب پہ آئے تو کچھ دعا مانگوں
آپ جب مل گئے تو کیا مانگوں
سر پہ سایہ ہے تیری زلفوں کا
اب بھی اپنے لئے گھٹا مانگوں ؟
دل تو یہ چاہتا ہے رو رو کر
اپنے ہر جرم کی سزا مانگوں
جاؤں جا کر طبیب سے اپنے
دل کے ہر درد کی دوا مانگوں
شہر حکمت کے بادشاہو میں
مانگتا ہوں بتاؤ کیا مانگوں
کوئی میرا عظیم کیونکر ہو
کس لئے ساتھ اور کا مانگوں
دسمبر 16 ، 2014
الف عین — دسمبر 2، 2016 4:38 صبح
مانگو کیا مانگتے ہو، اپنی زمین میں کہنے کا کچھ تو انعام واجب ہے تمہارے لیے!!
عظیم — دسمبر 2، 2016 4:44 صبح
میں تو ڈر رہا تھا بابا کہ کہیں کوئی گستاخی نہ ہو گئی ہو ۔ لیکن اس خیال کے ساتھ کے آپ کی غزل میں سات اشعار ہیں اور اس میں چھ ۔ پوسٹ کر دی ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%84%D8%A8-%D9%BE%DB%81-%D8%A2%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%AF%D8%B9%D8%A7-%D9%85%D8%A7%D9%86%DA%AF%D9%88%DA%BA.93346/