لوٹ لے جتنی لوٹنی ہے دھوپ - منیبؔ احمد

منیب الف — دسمبر 5، 2018 9:22 صبح
لوٹ لے جتنی لوٹنی ہے دھوپ
قبر کے بیچ چھوٹنی ہے دھوپ
تو بہت سائباں بناتا ہے
کیا ترے سر پہ ٹوٹنی ہے دھوپ؟
سورج اگنے کا انتظار نہ کر
تیرے سینے سے پھوٹنی ہے دھوپ
جل بجھا آفتاب غصے سے
اب تو جلدی ہی روٹھنی ہے دھوپ
بسکہ صحرائے زندگی میں منیبؔ
ریت ہے، میں ہوں، اونٹنی ہے، دھوپ​

محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 5، 2018 9:33 صبح
ماشاءاللہ ،
زبردست بہت پیارا کلام ۔
منیب الف — دسمبر 5، 2018 9:40 صبح
ماشاءاللہ ،
زبردست بہت پیارا کلام ۔
بہت شکریہ عدنان بھائی :rose:
فرحان محمد خان — دسمبر 5، 2018 10:20 صبح
اچھی غزل ہے بھائی
منیب الف — دسمبر 5، 2018 2:41 شام
شکرگزار ہوں فرحان بھائی :)
منیب الف — دسمبر 5، 2018 4:48 شام
یاسر شاہ بھائی!
یہ دوسری کاوش منتظر تنقید ہے۔
آپ کو جلد فرصت ملے گی، امید ہے!
عبدالرحمن آزاد — دسمبر 5، 2018 5:08 شام
واااہ بہترین
منیب الف — دسمبر 5، 2018 5:10 شام
بہت شکریہ عبدالرحمن آزاد بھائی :)
یاسر شاہ — دسمبر 5، 2018 6:09 شام
منیب بھائی مجھے تو آپ کی غزل پسند آئی -تنقید کا کوئی خاص مقام مجھے تو نظر نہیں آیا لہذا حاصلِ معائنہ "nil finding"-
یہ شعر بطور خاص پسند آیا :
بسکہ صحرائے زندگی میں منیبؔ
ریت ہے، میں ہوں، اونٹنی ہے، دھوپ

ایک مشوره البتہ دوں گا -آپ کی آواز ویسے ہی اچھی ہے ' سنگیت کی کیا ضرورت -
یاسر
سردار محمد نعیم — دسمبر 5، 2018 6:51 شام
واہ واہ بہت خوب۔
منیب الف — دسمبر 6، 2018 3:05 صبح
بہت شکریہ سردار محمد نعیم بھائی :)
منیب الف — دسمبر 6، 2018 3:14 صبح
ایک مشوره البتہ دوں گا -آپ کی آواز ویسے ہی اچھی ہے ' سنگیت کی کیا ضرورت -
میں بھی ایک مشورہ آپ کو دوں گا۔
تبصرے آپ اچھے کرتے ہیں اور ہر تبصرے کے ساتھ آپ کی آئی ڈی بھی نظر آتی ہے،
پھر ہر بار آخر میں
لکھنے کی کیا ضرورت ;)
الف عین — دسمبر 6، 2018 7:22 صبح
اچھی غزل ہے لیکن دو باتیں تنقیدی طور پر
روٹھنی قافیہ غلط ہے
اور
آخری شعر میں 'ہے' کے بغیر 'دھوپ' پسند نہیں آیا
منیب الف — دسمبر 6، 2018 11:36 صبح
اچھی غزل ہے لیکن دو باتیں تنقیدی طور پر
روٹھنی قافیہ غلط ہے
اور
آخری شعر میں 'ہے' کے بغیر 'دھوپ' پسند نہیں آیا
بہت شکریہ، استاد محترم!
مفید تنقید آپ نے فرمائی۔
آخری دو شعر کچھ مجبوراً ہی لکھے ہیں کہ پانچ شعر ہو جائیں :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%84%D9%88%D9%B9-%D9%84%DB%92-%D8%AC%D8%AA%D9%86%DB%8C-%D9%84%D9%88%D9%B9%D9%86%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%AF%DA%BE%D9%88%D9%BE-%D9%85%D9%86%DB%8C%D8%A8%D8%94-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.104547/