لوگ پابندِ سلاسل ہیں مگر خاموش ہیں ۔۔۔۔عمران شناور

عمران شناور — مئی 5، 2012 10:23 صبح
اہلِ محفل کی نذر تازہ غزل
لوگ پابندِ سلاسل ہیں مگر خاموش ہیں
بے حسی چھائی ہے ایسی گھر کے گھر خاموش ہیں
دیکھتے ہیں ایک دوجے کو تماشے کی طرح
ان پہ کرتی ہی نہیں آہیں اثر‘ خاموش ہیں
اپنے ہی گھر میں نہیں ملتی اماں تو کیا کریں
پھر رہے ہیں مدتوں سے دربدر‘ خاموش ہیں
ہم حریفِ جاں کو اس سے بڑھ کے دے دیتے جواب
کوئی تو حکمت ہے اس میں ہم اگر خاموش ہیں
ٹوٹنے سے بچ بھی سکتے تھے یہاں سب آئنے
جانے کیوں اس شہر کے آئینہ گر خاموش ہیں
پیش خیمہ ہے شناور یہ کسی طوفان کا
سب پرندے اڑ گئے ہیں اور شجر خاموش ہیں
عمران شناور
فرخ منظور — مئی 5، 2012 10:36 صبح
خوبصورت غزل ہے عمران صاحب۔ داد قبول کریں!
محمداحمد — مئی 5، 2012 11:45 صبح
بہت خوب عمدہ غزل ہے بھائی ۔۔۔!
اور مقطع لاجواب ہے۔
محمد وارث — مئی 5، 2012 12:24 شام
خوب غزل ہے عمران صاحب اور مقطع واقعی لاجواب ہے۔ کیا کہنے
الف عین — مئی 5، 2012 4:34 شام
بہت خوب عمران۔ واقعی عمدہ غزل ہے۔
غ۔ن۔غ — مئی 5، 2012 5:56 شام
پیش خیمہ ہے شناور یہ کسی طوفان کا
سب پرندے اڑ گئے ہیں اور شجر خاموش ہیں
بہت خوب ۔ ۔ ۔
داد پیشِ خدمت ہے ۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 7، 2012 3:02 صبح
خونصورت غزل عمران شناور بھائی۔ داد قبول فرمائیے
ابوشامل — مئی 7، 2012 7:48 صبح
"ہم حریفِ جاں کو اس سے بڑھ کے دے دیتے جواب
کوئی تو حکمت ہے اس میں ہم اگر خاموش ہیں"
واہ! کیا کہنے
مغزل — مئی 7، 2012 8:36 صبح
پیش خیمہ ہے شناور یہ کسی طوفان کا
سب پرندے اڑ گئے ہیں اور شجر خاموش ہیں
کیا کہنے واہ بہت عمدہ بہت خوب ۔ ۔ ۔ عمران بھائی داد پیشِ خدمت ہے ۔ :angel: گر قبول افتد
عمران شناور — مئی 9، 2012 11:55 صبح
خوبصورت غزل ہے عمران صاحب۔ داد قبول کریں!
فرخ منظور صاحب بہت شکریہ
عمران شناور — مئی 9، 2012 11:55 صبح
بہت خوب عمدہ غزل ہے بھائی ۔۔۔ !
اور مقطع لاجواب ہے۔
احمد بھائی بہت شکریہ
عمران شناور — مئی 9، 2012 11:56 صبح
خوب غزل ہے عمران صاحب اور مقطع واقعی لاجواب ہے۔ کیا کہنے
وارث صاحب بہت شکریہ
عمران شناور — مئی 9، 2012 11:57 صبح
بہت خوب عمران۔ واقعی عمدہ غزل ہے۔
اعجاز صاحب بہت شکریہ!
عمران شناور — مئی 9، 2012 11:57 صبح
پیش خیمہ ہے شناور یہ کسی طوفان کا
سب پرندے اڑ گئے ہیں اور شجر خاموش ہیں
بہت خوب ۔ ۔ ۔
داد پیشِ خدمت ہے ۔
پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ
عمران شناور — مئی 9، 2012 11:58 صبح
خونصورت غزل عمران شناور بھائی۔ داد قبول فرمائیے
خلیل الرحمن صاحب بہت شکریہ
عمران شناور — مئی 9، 2012 11:59 صبح
"ہم حریفِ جاں کو اس سے بڑھ کے دے دیتے جواب
کوئی تو حکمت ہے اس میں ہم اگر خاموش ہیں"
واہ! کیا کہنے
ابوشامل صاحب! بہت شکریہ
عمران شناور — مئی 9، 2012 12:01 شام
پیش خیمہ ہے شناور یہ کسی طوفان کا

سب پرندے اڑ گئے ہیں اور شجر خاموش ہیں

کیا کہنے واہ بہت عمدہ بہت خوب ۔ ۔ ۔ عمران بھائی داد پیشِ خدمت ہے ۔ :angel: گر قبول افتد
محمود بھائی! بہت شکریہ!
عمران شناور — جولائی 13، 2012 7:19 صبح
بہت سے احباب غائب ہیں یہاں :surprise:
مزمل شیخ بسمل — جولائی 15، 2012 9:26 صبح
عمدہ جناب
عمران شناور — ستمبر 11، 2012 2:29 شام
مزمل شیخ بسمل صاحب بہت شکریہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%84%D9%88%DA%AF-%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%D9%90-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D8%B3%D9%84-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DA%AF%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%B4-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%B4%D9%86%D8%A7%D9%88%D8%B1.51294/