فوزیہ رباب — مئی 9، 2016 8:08 شام
لوگ کرتے ہیں فقط وقت گزاری، پاگل!
کوئی کرتا ہی نہیں بات ہماری، پاگل!
اس نے اک بار کہا "کوئی نہیں تم جیسا"
خود کو بھی لگنے لگی تب سے میں پیاری پاگل
تو بھی ہنس ہنس کے کیا کرتا تھا باتیں اور میں
تیری باتوں میں چلی آئی بچاری پاگل
ایک مدت سے تری راہ میں آ بیٹھی ہے
عشق میں تیرے ہوئی راجکماری پاگل
میں نے پوچھا کہ کوئی مجھ سے زیادہ ہے حسیں
آئینہ ہنس کے یہ بولا اری جا___ری پاگل
یوں نہیں ہے کہ فقط نین ہوئے ہیں میرے
دیکھ کر تجھ کو ہوئی سارے کی ساری پاگل
اس نے پوچھا کہ مری ہو ناں؟ تو پھر میں بولی
ہاں تمہاری، میں تمہاری، میں تمہاری پاگل
میں رباب اس سے زیادہ تجھے اب کیا دیتی
زندگی میں نے ترے نام پہ واری، پاگل
فوزیہ رباب
عدنان عمر — مئی 9، 2016 8:32 شام
یوں نہیں ہے کہ فقط نین ہوئے ہیں میرے
دیکھ کر تجھ کو ہوئی سارے کی ساری پاگل
بہت خوب۔
فوزیہ رباب — مئی 9، 2016 8:36 شام
بہت شکریہ محترم سدا سلامت رہیں

عدنان عمر — مئی 9، 2016 8:56 شام
بہت شکریہ محترم سدا سلامت رہیں
جزاک اللہ
عباد اللہ — مئی 9، 2016 9:06 شام
عمدہ ہے
یاز — مئی 9، 2016 10:26 شام
عمدہ اور رواں غزل ہے جی۔
یاز — مئی 9، 2016 10:27 شام
لیکن اگر یہ آپ کی اپنی غزل ہے تو اس کو پسندیدہ کلام کی بجائے اپنی شاعری سے متعلق زمرے میں پوسٹ کریں۔
عبدالقیوم چوہدری — مئی 10، 2016 12:47 صبح
خوبصورت غزل۔ زبردست
میں رباب اس زیادہ تجھے اب کیا دیتی
زندگی میں نے ترے نام پہ واری، پاگل
پہلی لائین میں اس کے بعد 'سے' ہونا چاہیے ۔۔۔!
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 10، 2016 2:29 صبح
خوبصورت
ابن رضا — مئی 10، 2016 6:48 صبح
خوب پاگل ہے
توقیر عالم — مئی 10، 2016 7:00 صبح
پاگل کو بھی اور ٹھیک کو بھی پاگل بنا دیا
ھاھاھاھاھاھاھاھا
اکمل زیدی — مئی 10، 2016 7:41 صبح
لگتی نہیں کہیں سے بھی مبتلائے خرد
ہوش مند کی سی ہیں باتیں تمہاری پاگل


حسن ترمذی — مئی 10، 2016 8:00 صبح
بہت خوب ۔
فاتح — مئی 10، 2016 8:44 صبح
واہ واہ کیا کہنے۔
ویسے عموماً ہم شعرا اپنی شاعری "پسندیدہ کلام" کی بجائے "
آپ کی شاعری (پابند بحور شاعری)" کے زمرے میں ارسال کرتے ہیں۔
اکمل زیدی — مئی 10، 2016 8:46 صبح
واہ واہ کیا کہنے۔
ویسے عموماً ہم شعرا اپنی شاعری "پسندیدہ کلام" کی بجائے "
آپ کی شاعری (پابند بحور شاعری)" کے زمرے میں ارسال کرتے ہیں۔
سر جی کہاں ہیں آپ . . بڑے دنوں بعد درشن دئیے
فاتح — مئی 10، 2016 9:03 صبح
سر جی کہاں ہیں آپ . . بڑے دنوں بعد درشن دئیے
گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
اکمل زیدی — مئی 10، 2016 10:35 صبح
گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
واہ جی واہ . .کیا بات ہے ۔ ۔ ۔
غمِ ہائے روزگار میں الجھا ہوا ہوں میں
اس پر ستم یہ ہے اُسے یاد آ رہا ہوں میں
اکمل زیدی — مئی 11، 2016 5:53 صبح
لگتی نہیں کہیں سے بھی مبتلائے خرد
ہوش مند کی سی ہیں باتیں تمہاری پاگل

حیرت ہے اتنا اچھا برجستہ شعری reply کیا اور کسی نے توجہ ہی نہیں دی .۔۔۔

عبدالقیوم چوہدری — مئی 11، 2016 6:18 صبح
حیرت ہے اتنا اچھا برجستہ شعری reply کیا اور کسی نے توجہ ہی نہیں دی .۔۔۔
ویسے کیا کرنا ہے توجہ کا ؟
اکمل زیدی بهائی

اکمل زیدی — مئی 11، 2016 6:28 صبح
ویسے کیا کرنا ہے توجہ کا ؟
اکمل زیدی بهائی
واہ جی واہ چنگی گل کی تی اے ۔ ۔ ۔

۔ ۔ ۔