لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے

ظہیراحمدظہیر — فروری 3، 2016 5:17 شام
لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے
بادِ صرصر بڑی برہم ہے خدا خیر کرے
سرِ تکیہ کوئی ہمدم بھی نہیں آج کی شب
آج تو درد بھی پیہم ہے خدا خیر کرے
لذّتِ دردِ نہاں سے نہیں واقف جو ذرا
وہ مرا چارہ گرِ غم ہے خدا خیر کرے
خوئے لغزش بھی نہیں جاتی مرے رہبر کی
جادہء راہ بھی پُرخم ہے خدا خیر کرے
جانے اغیار کی سازش ہے یا اپنوں کا ستم
شہر ِ یاراں کا جو عالَم ہے خدا خیر کرے
کوئے قاتل کی رہی ہے جو کبھی خاک ظہیر
وہ مرے زخم کا مرہم ہے خدا خیر کرے
ظہیر احمد ظہیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۱۹۹۵
ظہیراحمدظہیر — فروری 3، 2016 5:18 شام
فاتح محمد تابش صدیقی کاشف اختر سید عاطف علی
محمد تابش صدیقی — فروری 3، 2016 5:22 شام
کیا خوب انداز سے خدشات اٹھائے ہیں۔
لذّتِ دردِ نہاں سے نہیں واقف جو ذرا
وہ مرا چارہ گرِ غم ہے خدا خیر کرے
خوئے لغزش بھی نہیں جاتی مرے رہبر کی
جادہء راہ بھی پُرخم ہے خدا خیر کرے
حمیرا عدنان — فروری 3، 2016 5:59 شام
کوئے قاتل کی رہی ہے جو کبھی خاک ظہیر
وہ مرے زخم کا مرہم ہے خدا خیر کرے
واہہہ بہت خوب ظہیر بھائی
سید اسد معروف — فروری 4، 2016 5:25 صبح
بہت عمدہ ۔ خدا خیر کرے۔ خوبصورت قافیہ ہے!!
محمد بلال اعظم — فروری 4، 2016 5:49 شام
حضور کیا غزل ہے!
کیا تخلیق ہے!
ردیف قافیہ مضامین
سبحان اللہ
سبحان اللہ
ابن رضا — فروری 16، 2016 1:37 شام
کمال ہی کر دیا آپ نے تو۔ بہت خوب۔ بہت داد قبول کیجیے
لاریب مرزا — فروری 16، 2016 2:33 شام
بہت خوب!!
سید عاطف علی — فروری 16، 2016 2:51 شام
بہت خوب۔ واہ۔
کاشف اسرار احمد — فروری 18، 2016 10:48 صبح
ماشا اللہ۔ خوب غزل ہے !
رہ وفا — فروری 19، 2016 8:03 صبح
واااہ ظہیر صاحب ڈھیروں داد قبول کیجیے
یوں تو ساری غزل کمال ہے لیکن درج ذیل اشعار بہت پسند آئے:bashful:
لذّتِ دردِ نہاں سے نہیں واقف جو ذرا​
وہ مرا چارہ گرِ غم ہے خدا خیر کرے
خوئے لغزش بھی نہیں جاتی مرے رہبر کی​
جادہء راہ بھی پُرخم ہے خدا خیر کرے
بہت خوب​
محمد خرم یاسین — فروری 20، 2016 4:15 صبح
لَو چراغوں کی بہت کم ہے خدا خیر کرے
بادِ صرصر بڑی برہم ہے خدا خیر کرے
سرِ تکیہ کوئی ہمدم بھی نہیں آج کی شب
آج تو درد بھی پیہم ہے خدا خیر کرے
لذّتِ دردِ نہاں سے نہیں واقف جو ذرا
وہ مرا چارہ گرِ غم ہے خدا خیر کرے
خوئے لغزش بھی نہیں جاتی مرے رہبر کی
جادہء راہ بھی پُرخم ہے خدا خیر کرے
جانے اغیار کی سازش ہے یا اپنوں کا ستم
شہر ِ یاراں کا جو عالَم ہے خدا خیر کرے
کوئے قاتل کی رہی ہے جو کبھی خاک ظہیر
وہ مرے زخم کا مرہم ہے خدا خیر کرے
ظہیر احمد ظہیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۱۹۹۵
واہ
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 20، 2016 4:48 صبح
ہماری جسارت یہاں ملاحظہ فرمائیے
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...ورت-کلام-کی-پیروڈیز.52809/page-8#post-1750021
زلفی شاہ — فروری 20، 2016 5:38 صبح
عمدہ
محمد وارث — فروری 20، 2016 5:53 صبح
خوب غزل ہے جناب، کیا کہنے۔
سید ذیشان — فروری 20، 2016 5:56 صبح
بہت خوب!
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 21، 2019 5:00 صبح
کیا خوب انداز سے خدشات اٹھائے ہیں۔
واہہہ بہت خوب ظہیر بھائی
بہت عمدہ ۔ خدا خیر کرے۔ خوبصورت قافیہ ہے!!
حضور کیا غزل ہے!
کیا تخلیق ہے!
ردیف قافیہ مضامین
سبحان اللہ
سبحان اللہ
کمال ہی کر دیا آپ نے تو۔ بہت خوب۔ بہت داد قبول کیجیے
ماشا اللہ۔ خوب غزل ہے !
واااہ ظہیر صاحب ڈھیروں داد قبول کیجیے
یوں تو ساری غزل کمال ہے لیکن درج ذیل اشعار بہت پسند آئے:bashful:
لذّتِ دردِ نہاں سے نہیں واقف جو ذرا
وہ مرا چارہ گرِ غم ہے خدا خیر کرے
خوئے لغزش بھی نہیں جاتی مرے رہبر کی
جادہء راہ بھی پُرخم ہے خدا خیر کرے
بہت خوب​
خوب غزل ہے جناب، کیا کہنے۔

پچھلے چند دنوں سے جو خبریں وطن سے آرہی ہیں انہیں سن کر اور دیکھ کر اِس پرانی غزل کے چند اشعار یاد آگئے جو تین سال پہلے پوسٹ کئے تھے ۔ اب اس صفحہ پر آکر دیکھا تو بہت شرمندگی ہوئی کہ اتنے سارے احباب نے تبصرے کئے ہوئے ہیں اور میں ابھی تک شکریہ ادا نہ کرسکا۔ نجانے جواب دینا کیسے رہ گیا ۔ انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ تمام دوستوں کا فرداً فرداً بہت بہت شکریہ ۔ اللہ آپ تمام اچھے لوگوں کو اپنی امان میں رکھے ، شاد و آباد رکھے ، خوش رکھے! آمین ۔
عاطف ملک — دسمبر 21، 2019 5:29 صبح
خوئے لغزش بھی نہیں جاتی مرے رہبر کی
جادہء راہ بھی پُرخم ہے خدا خیر کرے
جانے اغیار کی سازش ہے یا اپنوں کا ستم
شہر ِ یاراں کا جو عالَم ہے خدا خیر کرے
بہت خوب جناب
واقعی آج کل کے حالات کی عکاسی لگ رہی ہے
جاسمن — دسمبر 21، 2019 5:54 صبح
واہ واہ!
بہت خوبصورت غزل۔ عمدہ اشعار۔
عرفان سعید — دسمبر 21، 2019 6:44 صبح
خوئے لغزش بھی نہیں جاتی مرے رہبر کی
جادہء راہ بھی پُرخم ہے خدا خیر کرے
بہت اعلی !
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%84%D9%8E%D9%88-%DA%86%D8%B1%D8%A7%D8%BA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DB%81%D8%AA-%DA%A9%D9%85-%DB%81%DB%92-%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%D8%AE%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%DB%92.87716/