مات دینے کا ارادہ کر لیا ۔۔۔۔۔۔ آغا نثار

آغا نثار — مئی 29، 2010 8:16 صبح
مات دینے کا ارادہ کر لیا
شاہ کے آگے پیادہ کر لیا
ایک لقمہ اور دو خالی شکم
سو اسی کو آدھا آدھا کرلیا
آج دریا کی روانی دیکھ کر
پار جانے کا ارادہ کر لیا
پاس جو کچھ تھا دیا خیرات میں
ہم نے یوں کم کو زیادہ کر لیا
واپس آ سکتا نہ تھا پھر بھی نثار
لوٹ کر آنے کا وعدہ کر لیا
آغا نثار
ایس فصیح ربانی — مئی 29، 2010 2:53 شام
آغا نثار صاحب
بہت اچھی غزل ہے، یہ شعر میھے بہت پسند آیا
آج دریا کی روانی دیکھ کر
پار جانے کا ارادہ کر لیا
الف عین — مئی 29، 2010 5:56 شام
اچھی غزل ہے، مبارک ہو، اسی طرح اپنی شاعری شریک محفل کرتے رہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A7%D8%AA-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AF%DB%81-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A2%D8%BA%D8%A7-%D9%86%D8%AB%D8%A7%D8%B1.30068/