مار ڈالا تری محبت نے

راحیل فاروق — اپریل 21، 2017 1:57 شام
مار ڈالا تری محبت نے
جان لے لی وفورِ نعمت نے
کتنے جذبوں کے سر خرید لیے
دل کی دنیا میں غم کی دولت نے
خون کا رنگ آنکھ میں پکڑا
عشق کی بےنشان عظمت نے
جب نہ سمجھا تو سب غلط سمجھا
دل کو کافر کیا ہدایت نے
کیوں عزازیلِ وقت کیا گزری
کیا دیا آپ کو عبادت نے
عشق افسانوی ہی اچھا تھا
دلکشی چھین لی حقیقت نے
آگ دکھلا کے دل کو اپنے تئیں
مات دے دی ہے ضو کو ظلمت نے
ہم بھی اہلِ کرم ہیں اہلِ کرم
بھیک منگوائی ہے ضرورت نے
مسکراہٹ کمال ہے راحیلؔ
کیا کیا دل کے ساتھ حضرت نے
راحیلؔ فاروق
۲۱ اپریل ۲۰۱۷ء
محمد تابش صدیقی — اپریل 21، 2017 2:06 شام
بہت عمدہ راحیل بھائی.
کتنے جذبوں کے سر خرید لیے
دل کی دنیا میں غم کی دولت نے

آگ دکھلا کے دل کو اپنے تئیں
مات دے دی ہے ضو کو ظلمت نے

مسکراہٹ کمال ہے راحیلؔ
کیا کیا دل کے ساتھ حضرت نے
محمد عظیم الدین — اپریل 21، 2017 2:39 شام
عشق افسانوی ہی اچھا تھا
دلکشی چھین لی حقیقت نے

ہم بھی اہلِ کرم ہیں اہلِ کرم
بھیک منگوائی ہے ضرورت نے
بہت خوب
عاطف ملک — اپریل 21، 2017 2:44 شام
عشق افسانوی ہی اچھا تھا
دلکشی چھین لی حقیقت نے
اف۔۔۔۔۔کیا بات ہے
کتنے جذبوں کے سر خرید لیے
دل کی دنیا میں غم کی دولت نے

آگ دکھلا کے دل کو اپنے تئیں
مات دے دی ہے ضو کو ظلمت نے
اور مقطع تو راحیل کا ہے!
زبردست بھیا!
بہت خوب :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 21، 2017 2:59 شام
بہت خوب​
الف عین — اپریل 21، 2017 5:45 شام
ماشاء اللہ۔ بہت خوب
طارق سعید — اپریل 26، 2017 2:33 شام
کیا خوب واہ۔۔۔مقطع حاصل غزل ہے
مسکراہٹ کمال ہے راحیلؔ
کیا کیا دل کے ساتھ حضرت نے
مریم افتخار — اپریل 26، 2017 4:06 شام
واہ!!!
سین خے — اپریل 26، 2017 5:10 شام
بہت ہی عمدہ!!! لاجواب!!! (y)(y)(y)
فرقان احمد — اپریل 26، 2017 5:32 شام
کتنے جذبوں کے سر خرید لیے
دل کی دنیا میں غم کی دولت نے

عشق افسانوی ہی اچھا تھا
دلکشی چھین لی حقیقت نے

واہ!
جاسمن — اپریل 27، 2017 4:59 شام
کیا کیا دل کے ساتھ حضرت نے
بہت خوب!
کمال ۔
با ادب — اپریل 28، 2017 9:34 صبح
عشق افسانوی ہی اچھا تھا
دلکشی چھین لی حقیقت نے
بہت کمال ..بے حد خوب
با ادب — اپریل 28، 2017 9:36 صبح
جب نہ سمجھا تو سب غلط سمجھا
دل کو کافر کیا ہدایت نے
مجھ جیسے کم فہم کو اس شعر کی تشریح اگر بیان کر دیں تو کمال.ہو جائے. خود جو.سمجھ آیا وی ہم بعد میں عرض کئیے دیتے ہیں
با ادب — اپریل 28، 2017 9:37 صبح
جان لے لی وفورِ نعمت نے
یہ.مصرع اتنا کمال.ہے کہ اس پہ آپ.کو ادبی ایوارڈ سے نوازا جانا چاہئیے. لاجواب.
با ادب — اپریل 28، 2017 9:40 صبح
آگ دکھلا کے دل کو اپنے تئیں
مات دے دی ہے ضو کو ظلمت نے
ضو یعنی روشنی بمعنی آگ. اور ظلمت کیا.دل کی تاریکی ہے؟
اگر کچھ غلط ہے تو جان لیجئیے میں نے اردو ادب میں سند نہیں حاصل کر رکھی.
عائشہ صدیقہ — اپریل 29، 2017 7:53 صبح
[QUOTE="راحیل فاروق, post: 1899449, member: 5548"
مسکراہٹ کمال ہے راحیلؔ
کیا کیا دل کے ساتھ حضرت نے
کمال کا شعر ہے​
محمد تابش صدیقی — اپریل 29، 2017 7:55 صبح
راحیل بھائی کے ہر شعر کو لوگ کمال کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں.
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 29، 2017 7:57 صبح
راحیل بھائی کے ہر شعر کو لوگ کمال کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں.
راحیل بھائی کی یہی تو خوبی ہے۔اپنا کیا دوسرے کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔
عائشہ صدیقہ — اپریل 29، 2017 7:58 صبح
راحیل بھائی کے ہر شعر کو لوگ کمال کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں.
تو کیا آپ کے کھاتے میں ڈالنے چاہیے :D
عائشہ صدیقہ — اپریل 29، 2017 7:59 صبح
راحیل بھائی کی یہی تو خوبی ہے۔اپنا کیا دوسرے کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔
ہا ہا ہا ہا
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A7%D8%B1-%DA%88%D8%A7%D9%84%D8%A7-%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D9%86%DB%92.95947/