ماں کی دعا

سلیمان جاذب — دسمبر 17، 2008 1:06 شام
ماں کی دعا
اگرچہ مری زندگی پر خطا ہے
مگر پھر بھی اعزاز کی ا نتہا ہے
مرے پاس کیا ہے، میں کچھ بھی نہیں ہوں
یہ سب میری غم خوار ماں کی دعا ہے
محمداحمد — دسمبر 17، 2008 1:19 شام
سلیمان جاذب صاحب،
ماشاء اللہ بہت اچھا قطعہ ہے آپ کی اور بھی غزلیں پڑھیں ہیں، اچھا لکھتے ہیں آپ۔
ناچیز کی جانب سے نذرانہء تحسین حاضرِ خدمت ہے۔
خوش رہیے۔
سلیمان جاذب — دسمبر 17، 2008 2:54 شام
جہاں میں ایک تم ہی منفرد نہیں احمد
یہاں تو کوئی بھی مثلِ دگر نہیں ملتا
بڑی مہربانی احمد بھائی
الف عین — دسمبر 17، 2008 2:57 شام
بہت خوب۔ اچھا قطعہ ہے۔
محمد نعمان — دسمبر 18، 2008 4:10 صبح
بہت خوب سلیمان بھیا، خوب لکھتے ہیں
بھیجتے رہئیے
دل خوش ہو جاتا ہے کسی کی تخلیق پڑھ کر
جیتے رہیئے ہزار سال اور ہر سال کے دن ہوں پچاس ہزار
سلیمان جاذب — دسمبر 18، 2008 7:47 صبح
انشااللہ کوشش جاری رکھوں گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B9%D8%A7.17421/