ماہِ سعید آ گیا ماہِ سلام آ گیا…..

صفی حیدر — اپریل 27، 2020 10:20 صبح
ماہِ سعید آ گیا ماہِ سلام آ گیا
قلبِ حزیں کے واسطے لطفِ تمام آ گیا
کون ہے روزگار میں لوٹے جو رحمتِ خُدا
دینے کو ماہِ پاک یہ دعوتِ عام آ گیا
ڈر کے اندھیرے چھٹ گئے پھیل گئی ہے روشنی
خاورِ رحمتِ خدا جو لبِ بام آ گیا
بیت رہی ہے دل پہ جو اس کے حضور پیش ہو
عرضِ نیاز کیجیے وقتِ کلام آ گیا
آہ و فغاں کی تھی صدا رنج و الم کی تھی فضا
عرش سے رحمتیں لیے رب کا پیام آ گیا
عشقِ خدا میں جو کرے خوفِ وبا کا خاتمہ
راہِ حیات میں صفی ایسا مقام آ گیا
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2020 10:15 شام
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ۔
صفی حیدر — مئی 2، 2020 10:34 صبح
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ۔
بہت شکریہ سر .. آپ کی دی ہوئی اصلاح کی بدولت ہیں… امید ہے آپ رہنمائی سے نوازتے رہیں گے… اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے…

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A7%DB%81%D9%90-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A2-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%A7%DB%81%D9%90-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%A2-%DA%AF%DB%8C%D8%A7%E2%80%A6.111546/