مبارک مسکراہٹیں (ایک خوبصورت نعت)

محمد اسامہ سَرسَری — فروری 12، 2013 5:53 شام
سرکارِ دوجہاں(ﷺ) کی مبارک مسکراہٹیں:redrose::redrose::redrose:
مسکراتے گہر آؤ مل کر چنیں:redrose:
مسکراکر پڑھیں ، مسکراکر سنیں:redrose:
کس وجہ سے ، کہاں ، کس پہ اور کس گھڑی؟
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
سب سے آخر میں نکلے گا جو آگ سے
دے گا جنت خدا مسکرا کر اُسے
راوی اس بات کے مسکرائے سبھی
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
شامِ عرفات میں مغفرت کی دعا
کر رہے تھے ہمارے لیے مجتبٰی(ﷺ)
اُس گھڑی دیکھ کر زاری ابلیس کی
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
دودھ کا پیالہ برکات سے بھر دیا
اہلِ صفّہ کو سیراب جب کردیا
بوہریرہؓ سے فرمایا: ”لے تو بھی پی“
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
شاہی جوڑا کیا زیب تن آپ(ﷺ) نے
تب کسی نے کہے کچھ شعر سامنے
سن کے پیارے نبی(ﷺ) خوش ہوئے خوب ہی
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
سب جھکاتے نظر ، آتے جب مصطفٰی(ﷺ)
حضرتِ بوبکرؓ اور عمرؓ کے سوا
وہ اِنھیں ، یہ اُنھیں دیکھتے جب کبھی
:redrose:مسکراتے نبی ، مسکراتے نبی:redrose:
پڑھ رہے تھے نماز ایک دن مصطفٰی(ﷺ)
گزرے جبریلِ روحِ امیں باصفا
مسکراہٹ سی جبریل کو آگئی
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
جنگِ احزاب میں جب نبی(ﷺ) نے سنا
قصّہ حضرت حذیفہ کی جاسوسی کا
پیارے دندان سے اِک چمک سی اٹھی
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
بنتِ احمد(ﷺ) کا جب رب نے چاہا نکاح
شجرِ طوبی سے پروانے گرنے لگے
فاطمہؓ اور علیؓ کی بشارت ملی
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
آخری دن تھا حضرت(ﷺ) کا دنیا میں جب
دیکھا ، اصحاب سب پڑھ رہے ہیں نماز
ہر جگہ روشنی آئی اے سَرسَری!
:redrose:مسکرائے نبی ، مسکرائے نبی:redrose:
نایاب — فروری 12، 2013 5:59 شام
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک پر ان گنت درودو سلام
اک پرنور شراکت پر ازحد شکریہ محترم سرسری بھائی
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 12، 2013 6:00 شام
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک پر ان گنت درودو سلام
اک پرنور شراکت پر ازحد شکریہ محترم سرسری بھائی
جزاکم اللہ خیرا۔
مہ جبین — فروری 12، 2013 6:23 شام
سبحان اللہ
مسکرائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
مسکرائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
جزاک اللہ محمد اسامہ سَرسَری
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 12، 2013 6:29 شام
سبحان اللہ
مسکرائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
مسکرائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
جزاک اللہ محمد اسامہ سَرسَری
تعریف کا شکریہ، جزاکِ اللہ خیرا۔
ماہا عطا — فروری 13، 2013 8:03 شام
subhan Allah....Allah apko iski jaza dy...hmsha khush rhen...jazakallah khair
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2013 1:20 شام
subhan Allah....Allah apko iski jaza dy...hmsha khush rhen...jazakallah khair
پسندیدگی کا شکریہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%A9-%D9%85%D8%B3%DA%A9%D8%B1%D8%A7%DB%81%D9%B9%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AE%D9%88%D8%A8%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D9%86%D8%B9%D8%AA.59824/