مبارک ھو

anwarjamal — اکتوبر 5، 2012 7:45 شام
دوا نہ کام کرے تو دعا مبارک ھو​
مریض ِ غم کو یہی آسرا مبارک ھو​
ہزار ہوں گے مدد گار اور بھی لیکن​
جو با شعور ہیں ان کو خدا مبارک ھو​
وہ اپنے آپ پہ عاشق ہوا ھے ، میں اس پر​
مجھے نظر اور اسے آئینہ مبارک ھو​
چمن کے پھول سے آتی ھے بوئے زلف مجھے​
مجھے بہار کا موسم سدا مبارک ھو​
خدا کے گھر کی طرف جانے والوں کو انور​
ہزاروں میل کا یہ فاصلہ مبارک ھو​
انور جمال انور​
نایاب — اکتوبر 5، 2012 7:48 شام
واہہہہہہہہہہہ بہت خوب
خدا کے گھر کی طرف جانے والوں کو انور
ہزاروں میل کا یہ فاصلہ مبارک ھو
الف عین — اکتوبر 6، 2012 5:29 صبح
خوب انور جمال
anwarjamal — اکتوبر 6، 2012 7:59 صبح
شکریہ استاد محترم ،،
اسد قریشی — اکتوبر 8، 2012 6:58 صبح
بہت خوب!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%A9-%DA%BE%D9%88.55125/