مت سمجھو کہ ہجرت کے طلسمات میں گم ہیں

ظہیراحمدظہیر — ستمبر 26، 2016 5:39 صبح
غزل
مت سمجھو کہ ہجرت کے طلسمات میں گم ہیں
ہم لوگ وفاؤں کے تضادات میں گم ہیں
رستوں میں نہیں سات سمندر کی یہ دوری
یہ سات سمندر تو مری ذات میں گم ہیں
ہم لے کے کہاں جائیں محبت کا سوال اب
دل والے بھی اپنے ہی مفادات میں گم ہیں
کشکولِ انا کو بھی چٹختا کوئی دیکھے
سب اہلِ کرم لذتِ خیرات میں گم ہیں
الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں
معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ اکتوبر ۲۰۰۶​
سید عاطف علی — ستمبر 26، 2016 5:53 صبح
واہ کیا خوب کہا ۔
لذتِ خیرات۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 26، 2016 5:53 صبح
کیا کہنے ظہیر بھائی۔ بہت خوب۔
ہم لے کے کہاں جائیں محبت کا سوال اب
دل والے بھی اپنے ہی مفادات میں گم ہیں

کشکولِ انا کو بھی چٹختا کوئی دیکھے
سب اہلِ کرم لذتِ خیرات میں گم ہیں
لاریب مرزا — دسمبر 21، 2017 10:10 صبح
واہ!! خوب!!
ہادیہ — دسمبر 21، 2017 10:22 صبح
ہم لے کے کہاں جائیں محبت کا سوال اب
دل والے بھی اپنے ہی مفادات میں گم ہیں

کشکولِ انا کو بھی چٹختا کوئی دیکھے
سب اہلِ کرم لذتِ خیرات میں گم ہیں

الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں
معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
واہ۔۔۔۔ بہت عمدہ۔۔ اعلیٰ
الف عین — دسمبر 22، 2017 10:26 صبح
اچھی غزل ہے۔ واہ
نیرنگ خیال — اکتوبر 25، 2022 5:43 شام
کشکولِ انا کو بھی چٹختا کوئی دیکھے
سب اہلِ کرم لذتِ خیرات میں گم ہیں
الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں
معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
واہ۔۔۔ کیا ہی اعلی اور عمدہ غزل ہے۔۔۔ لاجواب۔۔۔
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 25، 2022 9:58 شام
واہ۔۔۔ کیا ہی اعلی اور عمدہ غزل ہے۔۔۔ لاجواب۔۔۔
بہت شکریہ ، نین بھائی ! اللّٰہ کریم آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے!
یہ آپ نے گڑا مردہ اکھاڑدیا ہے ۔ سو اس کاسار ا عذاب ثواب ، داد بیداد آپ کی گردن پر!
نیرنگ خیال — اکتوبر 26، 2022 4:33 صبح
بہت شکریہ ، نین بھائی ! اللّٰہ کریم آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے!
یہ آپ نے گڑا مردہ اکھاڑدیا ہے ۔ سو اس کاسار ا عذاب ثواب ، داد بیداد آپ کی گردن پر!
میں تو کہتا ہوں یہ گڑا مردہ ہی مجھے دے دیں۔۔۔۔ گناہ ثواب کا کیا کرنا۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔
ظہیر بھائی آپ سراپا محبت ہیں۔ اللہ پاک آپ کو خوش و خرم رکھے۔ آمین
علی وقار — اکتوبر 26، 2022 5:14 صبح
غزل
مت سمجھو کہ ہجرت کے طلسمات میں گم ہیں
ہم لوگ وفاؤں کے تضادات میں گم ہیں
رستوں میں نہیں سات سمندر کی یہ دوری
یہ سات سمندر تو مری ذات میں گم ہیں
ہم لے کے کہاں جائیں محبت کا سوال اب
دل والے بھی اپنے ہی مفادات میں گم ہیں
کشکولِ انا کو بھی چٹختا کوئی دیکھے
سب اہلِ کرم لذتِ خیرات میں گم ہیں
الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں
معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ اکتوبر ۲۰۰۶​
کمال!
سید لبید غزنوی — اکتوبر 26، 2022 10:00 صبح
دل والے بھی اپنے ہی مفادات میں گم ہیں
واہ بہت خوب۔۔۔!
سیما علی — اکتوبر 26، 2022 2:53 شام
الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں
معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
واہ واہ کیا کہنے !!
بہترین !!!!
ظہیر بھائی سلامت رہیے !!
سیما علی — اکتوبر 26، 2022 2:54 شام
میں تو کہتا ہوں یہ گڑا مردہ ہی مجھے دے دیں۔۔۔۔ گناہ ثواب کا کیا کرنا۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔
ظہیر بھائی آپ سراپا محبت ہیں۔ اللہ پاک آپ کو خوش و خرم رکھے۔ آمین
آمین الہی آمین
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 26، 2022 5:44 شام


واہ واہ کیا کہنے !!
بہترین !!!!
ظہیر بھائی سلامت رہیے !!
بہت بہت شکریہ خاتون و حضرات! آپ دوستوں اور کرم فرماؤں کی ذرہ نوازی ہے کہ میرے ہر اچھے برے کلام کو اس محبت سے نوازتے ہیں ۔ اللّہ کریم آپ کو خوش و خرم رکھے ، آباد رکھے! آمین ۔
محمداحمد — اکتوبر 29، 2022 8:35 صبح
رستوں میں نہیں سات سمندر کی یہ دوری
یہ سات سمندر تو مری ذات میں گم ہیں
کیا کہنے!
ہم لے کے کہاں جائیں محبت کا سوال اب
دل والے بھی اپنے ہی مفادات میں گم ہیں
آہ
کشکولِ انا کو بھی چٹختا کوئی دیکھے
سب اہلِ کرم لذتِ خیرات میں گم ہیں
کیا بات ہے!
الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں
معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
بہت خوب!
بہت ہی خوب ظہیر بھائی!
بہت سی داد!

جواب میں تاخیر کے لئے معذرت! گمان ہے کہ جب آپ نے یہ غزل پیش کی ہوگی تو اُن دنوں ہم کوچے میں "مصروف" ہوں گے۔ :) :)
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 29، 2022 4:03 شام
کیا کہنے!
آہ
کیا بات ہے!
بہت خوب!
بہت ہی خوب ظہیر بھائی!
بہت سی داد!

جواب میں تاخیر کے لئے معذرت! گمان ہے کہ جب آپ نے یہ غزل پیش کی ہوگی تو اُن دنوں ہم کوچے میں "مصروف" ہوں گے۔ :) :)
احمد بھائی ، ۲۰۰۶ کی یہ غزل یہاں ۲۰۱۶ میں پوسٹ کی تھی۔ محفل میں شمولیت کے کچھ دنوں بعد کا واقعہ ہے۔ ان دنوں میں روزانہ کئی کئی غزلیں ایک ساتھ پوسٹ کرتا تھا ۔ ارادہ یہ تھا کہ جلد ازجلد اس کلام کام سے فارغ ہوکر کوئی اور ڈھنگ کا کام کیا جائے ۔ ستم ظریف دیکھیے کہ اس ڈھنگ کے کام کی نوبت ابھی تک نہیں آئی۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AA-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D9%88-%DA%A9%DB%81-%DB%81%D8%AC%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B7%D9%84%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D9%85-%DB%81%DB%8C%DA%BA.92122/