مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں

زبیر مرزا — اگست 17، 2012 3:01 صبح
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
ملک و ملت کے لیے تقریر کرنی ہے
روپیہ بنانے کی بھی توتدبیر کرنی ہے
مجھے نئے فیشن کے کپڑے لینے ہیں
ذرا میں فیس بُک پہ اسٹیس اپ ڈیٹ تو کرلوں
باڈی بلڈنگ شوق ہے میرا اپنا ویٹ توکرلوں
گرمیوں کی چھٹیوں کو بھی انجوائے کرنا ہے
تو تم ایسا کرو ابھی کچھ دیر صبر کرلو
ایسے کاموں میں جلدی اچھی نہیں ہوتی
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
کوئی بتلارہا تھا آئی -پیڈ تھری آیا ہے
میں نے بھی اس کے لیے پیسا بچایا ہے
ارے بھئی توکچھ دیر کو سوجاؤ
طبیعت سنبھل جائے گی تھوڑی تو
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
ابھی تو رمضان ہی گذرا ہے ذرا ہمت تو آنے دو
میں دے دوں گا خون پھرکبھی ذراطاقت تو آنے دو
خدرا چندے کی بابت ابھی تو کچھ نہیں کہنا
عید پر فقط سات ہزارکا سستا سوٹ تھا پہنا
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
ارے کوئی تھلیسمیا سی بھی مرتا ہے
یہ ڈاکٹرتو بس یونہی جھوٹ بکتا ہے
ہمارے حکمران نالائق ہیں کچھ نہیں کرتے
میں ایس -ایم -ایس پرنیا لطفیہ سینڈ کرلوں
تم ذرا دیر صبر تو کرلو
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
مزمل شیخ بسمل — اگست 17، 2012 8:16 صبح
کیا بات ہے زحال بھائی۔ آج آپ بھی پابندِ بحور میں ؟ ;)
بہت اچھی نظم ہے جناب۔
محمد بلال اعظم — اگست 17، 2012 9:07 صبح
ارے واہ زحال بھائی کیا خوب نظم کہی ہے اور میں مزمل بھائی کی بات سے متفق ہوں۔
نظم سے زیادہ حیرانی آپ کو اس سیکشن میں دیکھ کے ہو رہی ہے، آپ نے کبھی بھی اس بات کا اشارہ نہیں دیا کہ آپ شاعری بھی کرتے ہیں۔
قرۃالعین اعوان — اگست 17، 2012 7:49 شام
واہ!
بہت لطیف طنز
نایاب — اگست 17، 2012 8:05 شام
زحال بھائی کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت لطیف طنز کا حامل بہت گہرا کلام
محمد امین — اگست 17، 2012 8:19 شام
ایک عظیم مقصد کے لیے بہت خوب نظم۔۔۔ مجھے منیر نیازی یاد آگئے :) :) کوئی بوجھے ذرا مجھے کونسی نظم یاد آئی ہے اس سے۔۔
زبیر مرزا — اگست 17، 2012 11:46 شام
ایک عظیم مقصد کے لیے بہت خوب نظم۔۔۔ مجھے منیر نیازی یاد آگئے :) :) کوئی بوجھے ذرا مجھے کونسی نظم یاد آئی ہے اس سے۔۔
ہمیشہ دیرکریتا ہوں میں :)
تمام احباب کی پسندیدگی اورحوصلہ افزائی کا شکریہ -
حسیب نذیر گِل — اگست 18، 2012 12:32 صبح
واہ زحال مرزا بھائی آپ تو چھپے رستم نکلے
مہدی نقوی حجاز — اگست 18، 2012 1:34 صبح
واہ جی واہ۔۔۔۔ یہ چھپے رستم نہیں سہراب ہیں ۔۔ ابھی ان کی عمر ہی کتنی ہے :D

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%A7%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D9%81%DB%8C-%D8%B6%D8%B1%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.53592/