"مجھے تم سے محبّت ہے" - (نظم)

عؔلی خان — مئی 26، 2013 6:39 شام
*~* "مجھے تم سے محبّت ہے"*~*
"مجھے تم سے محبّت ہے"
کسی کو اتنا کہنا
یا ---------- کسی سے اتنا سن لینا
کبھی کافی نہیں ہوتا
محبّت کے لیے اس دور میں بہت کچھ چاہیے جاناں !
اور ----------- بنگلہ، کار، اچھّی جاب
ضرورت کی تو چیزیں ہیں
اگر یہ پاس نہ ہوں ----------- تو
"مجھے تم سے محبّت ہے"
کا یہ فرسودہ سا جملہ
بہت فرسودہ لگتا ہے
محض اِک دھوکہ لگتا ہے
محبّت ویسے بھی ------- احساس کرنے ------- خیال رکھنے ------- کا نام ہی تو ہے
( اگر تم یہ سمجھتی ہو
"محبّت اندھی ہوتی ہے"
تو اتنا جان لو جاناں !
یہ دیوانوں کی باتیں ہیں
پروانوں کی باتیں ہیں )
ابھی تو ساری یہ چیزیں تمھیں مَیں دے نہیں سکتا
اور ------------- میرا کیا ہے مستقبل ؟
ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا
بَس اتنا جانتا ہوں کہ
ابھی کچھ بننے کی خاطر
سَمے درکار ہے مجھ کو
کہ اپنوں کی مَدد لینے سے بھی اِنکار ہے مجھ کو
اگر تم لوٹنا چاہو !
تو اب بھی وقت ہے جاناں !
جو مجھ کو بھولنا چاہو
تو اب بھی وقت ہے جاناں !
مگر جب زندگی میں پھر
کسی سے پیار کرنا تم
بھلا دینا مجھے ------- لیکن
بَس اِتنا یاد رکھنا تم
"مجھے تم سے محبّت ہے"
کسی کو اتنا کہنا
یا ---------- کسی سے اتنا سن لینا
کبھی کافی نہیں ہوتا
محبّت کے لیے اس دور میں
بہت کچھ چاہیے جاناں !
بہت کچھ ------ چاہیے ------- جاناں !
© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
فارقلیط رحمانی — مئی 26، 2013 6:44 شام
علی خان صاحب !
السلام علیکم!
مجھے تم سے محبت ہے،
لیکن کیا کریں
"مجھے تم سے محبّت ہے"
کسی کو اتنا کہنا
یا ---------- کسی سے اتنا سن لینا
کبھی کافی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیئرنگ کے لیے شکریہ جناب
عؔلی خان — مئی 26، 2013 6:45 شام
آپ کی کرم نوازی کا بہت بہت شکریہ۔ :)
ملائکہ — مئی 26، 2013 7:04 شام
علی یہ آج کے دور کی ایک تلخ حقیقت ہے ۔۔۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر کسی سے محبت کی جائے تو اسکی ذمہ داری تو لینی ہی پڑتی ہے۔۔۔۔
عؔلی خان — مئی 26، 2013 7:07 شام
آپ نے بالکل صحیح اور درُست فرمایا۔ نظم پسند کرنے کا شکریہ۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%AA%D9%85-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D9%91%D8%AA-%DB%81%DB%92-%D9%86%D8%B8%D9%85.64278/