مجھے مرنے کی چاہت ہے

محمد اطھر طاھر — اکتوبر 18، 2016 4:02 شام
تجھے میں بھول جاؤں تو
یہ مشکل بھی نہیں لیکن
طبیعت کو اذیت میں
مجھے رکھنے کی عادت ہے
بنا تیرے بھی جینے کے
ہنر سے خوب واقف ہوں
مگر اس پیار میں جاناں
مجھے مرنے کی چاہت ہے

از قلم محمد اطہر طاہر
ہارون آباد

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D9%85%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA-%DB%81%DB%92.92574/