مجھے ہے فخر ، جنت کی بشارت ایک عورت ہے

نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 6:00 صبح
دھنک سے روپ میں گھر گھر کی زینت ایک عورت ہے
بھری دنیا میں خوشیوں کی ضمانت ایک عورت ہے
یہ اک انمول موتی ہے اسے رکھو چھپا کر تم
خدا ہی کی عطا کردہ امانت ایک عورت ہے
لطافت اور خوشبو سے ہوئی تخلیق عورت کی
محبت اور نزاکت کی عمارت ایک عورت ہے
تجھے چاہت ہے جنت کی تو دامن تھام لے ماں کا
مجھے ہے فخر جنت کی بشارت ایک عورت ہے
کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے
گلوں اور پتیوں سے بھی کہیں بڑھ کر یہ نازک ہے
کہا جاتا ہے تصویر نزاکت ایک عورت ہے
محبت کے عناصر اس کی مٹی ہی میں شامل ہیں
سنو نوشی ! وفاؤں کی علامت ایک عورت ہے۔
لئیق احمد — جون 15، 2015 6:23 صبح
کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے
بہت خوب
ادب دوست — جون 15، 2015 6:40 صبح
واہ۔ واہ۔
مثبت انداز فکر اور سہل انداز
بہت بہت داد قبول کیجئے۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 7:58 صبح
شکریہ
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 8:00 صبح
واہ۔ واہ۔
مثبت انداز فکر اور سہل انداز
بہت بہت داد قبول کیجئے۔
:)
شکرا۔
فاروق احمد بھٹی — جون 15، 2015 8:02 صبح
بہت خوب اشعار ہیں
ادب دوست — جون 15، 2015 8:03 صبح

اسے عربی میں شکراََ تصور کیا جائے یا اردو میں شِکرا :p:p
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 8:04 صبح
شکریہ۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 8:05 صبح
اسے عربی میں شکراََ تصور کیا جائے یا اردو میں شِکرا :p:p
جو آپ کا ذوق باذوق تسلیم کرے۔اور طبع سلیم پر موافق اترے۔
ادب دوست — جون 15، 2015 8:09 صبح
جو آپ کا ذوق باذوق تسلیم کرے۔اور طبع سلیم پر موافق اترے۔

ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے ۔ :)
ادبی شِکرا ۔۔۔ :D:D بھئی بہت خوب ۔۔
نظام الدین — جون 15، 2015 11:16 صبح
بہت خوب
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 16، 2015 2:44 شام
شکریہ
کاشف اسرار احمد — جون 16، 2015 11:09 شام
تجھے چاہت ہے جنت کی تو دامن تھام لے ماں کا
مجھے ہے فخر جنت کی بشارت ایک عورت ہے
واہ ۔۔۔ عمدہ ۔۔ کیا کہنے جناب ۔۔:)
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 16، 2015 11:16 شام
تمام احباب کا شکریہ :)
ندیم مراد — جولائی 3، 2015 10:20 شام
واہ جی واہ کیا خوبصورت غزل ہے
مگر ایک پہلو اجاگر نہیں ہوایہ جنت سے نکلوایا کس نے تھا(ہی ہی ہی)
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 4، 2015 3:28 صبح
واہ جی واہ کیا خوبصورت غزل ہے
مگر ایک پہلو اجاگر نہیں ہوایہ جنت سے نکلوایا کس نے تھا(ہی ہی ہی)
شکریہ۔
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%DB%81%DB%92-%D9%81%D8%AE%D8%B1-%D8%8C-%D8%AC%D9%86%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%B4%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B9%D9%88%D8%B1%D8%AA-%DB%81%DB%92.82788/