محبت میں جیا جو وہ مرا ہے ۔ سعید الرحمن سعید

سعیدالرحمن سعید — فروری 1، 2016 8:19 شام
محبت میں جیا جو وہ مرا ہے
غزالِ دشت ازل سے با وفا ہے
چلا ہوں میں خموشی کے سفر پر
سقوطِ عشق میرا ہمنوا ہے
تلاشِ یار میں ہے در بدر دل
وہ بوئے گل ہے یا بادِ صبا ہے
اٹھائے ہیں حلیفوں نے بھی پتھر
تماشہ عشق میں یہ بھی ہوا ہے
امیرِ شہر سے پوچھے یہ کوئی
غم ِ دوراں ہے کیا اور بھوک کیا ہے
سفیرِ امن قاتل بھیڑیے ہیں
منافق کی بڑی معصوم ادا ہے
سعید اپنا عدو ہے اک زمانہ
سوائے عشق کیا اپنی خطا ہے
سعید الرحمن سعیدؔ
کاشف اختر — فروری 2، 2016 4:54 صبح
سعید اپنا عدو ہے ہے اک زمانہ
سوائے عشق اپنی کیا خطا ہے
بہت خوب! واہ واہ۔واہ. ! کیا کہنے سعید بھائی!
نایاب — فروری 2، 2016 5:24 صبح
تلاشِ یار میں دل در بدر ہے
وہ بوئے گل ہے یا بادِ صبا ہے
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
سعیدالرحمن سعید — فروری 2، 2016 7:14 صبح
سعید اپنا عدو ہے ہے اک زمانہ
سوائے عشق اپنی کیا خطا ہے
بہت خوب! واہ واہ۔واہ. ! کیا کہنے سعید بھائی!
شکریہ کاشف بھائی۔
سعیدالرحمن سعید — فروری 2، 2016 7:14 صبح
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
بہت شکریہ نایاب بھائی
سید اسد معروف — فروری 2، 2016 7:48 صبح
سعید اپنا عدو ہے ہے اک زمانہ
سوائے عشق اپنی کیا خطا ہے
بہت خوب! واہ واہ۔واہ. ! کیا کہنے سعید بھائی!
کیا یہ خطا کافی نہیں ہے ؟؟:question:
محمد تابش صدیقی — فروری 2، 2016 7:52 صبح
تلاشِ یار میں دل در بدر ہے
وہ بوئے گل ہے یا بادِ صبا ہے
اٹھائے ہیں حلیفوں نے بھی پتھر
تماشہ عشق میں یہ بھی ہوا ہے
بہت خوب سعید بھائی
ابن رضا — فروری 2، 2016 7:57 صبح
خوب است ۔بہت سی داد
الشفاء — فروری 2، 2016 8:02 صبح
واہ۔ بہت خوب۔۔۔
یہ سقوط ہی ہے یا سکوت ہے ۔۔۔:)
چلا ہوں میں خموشی کے سفر پر
سقوطِ عشق میرا ہمنوا ہے
سعیدالرحمن سعید — فروری 2، 2016 8:09 صبح
بہت خوب سعید بھائی
شکریہ تابش بھائی۔ آپکی محبت کا ممنون ہوں
سعیدالرحمن سعید — فروری 2، 2016 8:10 صبح
خوب است ۔بہت سی داد
شکریہ بھائی ابنِ رضا
سعیدالرحمن سعید — فروری 2، 2016 8:21 صبح
واہ۔ بہت خوب۔۔۔
یہ سقوط ہی ہے یا سکوت ہے ۔۔۔:)
شکریہ الشفا بھائی صاحب۔ پیارے بھائی یہ سقوط ہے۔ ویسے عشق میں سکوت اور سقوط ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔اس مصرع میں دونوں الفاظ ہی فٹ ہو سکتے ہیں ۔
نور وجدان — فروری 2، 2016 10:03 صبح
واہ سعید صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ایک خوبصورت غزل ہے ۔۔آپ اس کو فیس بک پر لکھتے ہیں غالبا ۔۔۔ایک کام کیا کیجیئے کہ اس کا رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر آف کرکے انگلش ایڈیٹر کھول کر وہاں جو بھی فونٹ ہے اس کو ہٹا کے جمیل نوری نستعلق لکھ دیا کریں ۔ اس طرح آپ کی شاعری کو ہم اچھے فونٹ میں پڑھ سکیں گے :) میں نے کل جو فیس بک سے تحریر شئیر کی ہے اس کو اس طریقے سے اس فانٹ میں بدلا ہے ۔
سعیدالرحمن سعید — فروری 2، 2016 12:05 شام
واہ سعید صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ایک خوبصورت غزل ہے ۔۔آپ اس کو فیس بک پر لکھتے ہیں غالبا ۔۔۔ایک کام کیا کیجیئے کہ اس کا رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر آف کرکے انگلش ایڈیٹر کھول کر وہاں جو بھی فونٹ ہے اس کو ہٹا کے جمیل نوری نستعلق لکھ دیا کریں ۔ اس طرح آپ کی شاعری کو ہم اچھے فونٹ میں پڑھ سکیں گے :) میں نے کل جو فیس بک سے تحریر شئیر کی ہے اس کو اس طریقے سے اس فانٹ میں بدلا ہے ۔
شکریہ پیاری سعدیہ بہنا۔ میں اس سلسلے میں اناڑی شناڑی بندہ ہوں لیکن آپ سے سیکھنے کیلیے آپ استانی جی بنانا ضروری ہے
نور وجدان — فروری 2، 2016 1:23 شام
شکریہ پیاری سعدیہ بہنا۔ میں اس سلسلے میں اناڑی شناڑی بندہ ہوں لیکن آپ سے سیکھنے کیلیے آپ استانی جی بنانا ضروری ہے

اس جواب ایک ایک سائید پر ''بی '' لکھا ہے اور دوسری طرف ایڈیٹر کا نشان ہے ۔ بس اس کو کلک کرلیں ۔ بھائی میں تو کچھ بھی نہیں جانتی بس کل یونہی خیال آگیا کہ اس طرح کرکے دیکھوں کہ فونٹ بدلوں ۔۔ میں خود اناڑی ہوں ۔۔
محبت میں جیا جو وہ مرا ہے
غزالِ دشت ازل سے با وفا ہے
چلا ہوں میں خموشی کے سفر پر
سقوطِ عشق میرا ہمنوا ہے
تلاشِ یار میں دل در بدر ہے
وہ بوئے گل ہے یا بادِ صبا ہے
اٹھائے ہیں حلیفوں نے بھی پتھر
تماشہ عشق میں یہ بھی ہوا ہے
امیرِ شہر سے پوچھے یہ کوئی
غم ِ دوراں ہے کیا اور بھوک کیا ہے
سفیرِ امن قاتل بھیڑیے ہیں
منافق کی بڑی معصوم ادا ہے
سعید اپنا عدو ہے اک زمانہ
سوائے عشق کیا اپنی خطا ہے
سعید الرحمن سعیدؔ​
ربیع م — فروری 2، 2016 3:24 شام
بہت عمدہ ماشاءاللہ
عمراعظم — فروری 2، 2016 4:05 شام
امیرِ شہر سے پوچھے یہ کوئی
غم ِ دوراں ہے کیا اور بھوک کیا ہے
سفیرِ امن قاتل بھیڑیے ہیں
منافق کی بڑی معصوم ادا ہے
واہ ! بہت اعلیٰ۔
حمیرا عدنان — فروری 2، 2016 7:00 شام
بہت خوب بھائی
سعیدالرحمن سعید — فروری 2، 2016 7:08 شام
بہت عمدہ ماشاءاللہ
شکرگزار ہوں بدر بھائی
سعیدالرحمن سعید — فروری 2، 2016 7:08 شام
امیرِ شہر سے پوچھے یہ کوئی
غم ِ دوراں ہے کیا اور بھوک کیا ہے
سفیرِ امن قاتل بھیڑیے ہیں
منافق کی بڑی معصوم ادا ہے
واہ ! بہت اعلیٰ۔
بہت شکریہ بھائی عمر اعظم
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%D9%88-%D9%88%DB%81-%D9%85%D8%B1%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DB%94-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%86-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF.87670/