محبت ہی مری ابدی سزا ہے

رہ وفا — فروری 13، 2016 8:02 صبح
دوستو اپنی غزل سے چند منتخب اشعار

جو دولت درد کی وہ دے گیا ہے
اسے سنبھال کر رکھا ہوا ہے
ابھی آباد ہے گلشن جنوں کا
تری یادوں سے جو مہکا ہوا ہے
مجھےسجاد اس میں قید رکھو
محبت ہی مری ابدی سزا ہے
ظہیراحمدظہیر — فروری 15، 2016 5:03 صبح
بھائی! اشعار اچھے ہیں ۔ بہت خوب !! مطلع کا دوسرا مصرع وزن میں نہیں ہے ۔ اسے دیکھ لیجیے۔
سید اسد معروف — فروری 15، 2016 7:38 صبح
بھائی! اشعار اچھے ہیں ۔ بہت خوب !! مطلع کا دوسرا مصرع وزن میں نہیں ہے ۔ اسے دیکھ لیجیے۔
ظہیر بھائی کیوں؟ رکھا پہ تشدید نہیں ہو سکتی؟؟
سید اسد معروف — فروری 15، 2016 7:42 صبح
بہت خوب۔
الف عین — فروری 15، 2016 9:38 صبح
ظہیر بھائی کیوں؟ رکھا پہ تشدید نہیں ہو سکتی؟؟
ہو سکتی ہے، لیکن شاید اعتراض ’رکھا‘ پر نیں، سنبھال‘ پر کیا گیا ہے۔ جو واقعی غلط ہے، یہ محض ’’سبال‘ تقطیع ہو گا۔
’ابدی‘ پر اعتراض نہیں کیا گیا لیکن وہ بھی غلط ہے۔ یہ محض اَبدی بندھا ہے، با پر جزم، جبکہ درست اَ بَ دی،۔ اصلاح سخن میں ہوتا تو میں مشورہ دیتا کہ اس مکمل شعر کو یوں کر دیں تو بہت بہتر ہو جائے۔
مجھے سجاد ’اسی‘ میں قید رکھیو
ابد سے عشق ہی میری سزا ہے
رہ وفا — فروری 15، 2016 11:24 صبح
بہت شکریہ استاد جی
ویسے غلطی ایک اور بھی ہوگئی
ابد کی جگہ ازل ہونا چاہئیے
ابن رضا — فروری 16، 2016 12:55 شام
خوب ہے
الف عین — فروری 16، 2016 1:38 شام
بہت شکریہ استاد جی
ویسے غلطی ایک اور بھی ہوگئی
ابد کی جگہ ازل ہونا چاہئیے
تب بھی بات وہی رہتی ہے، اَزَلی تقطیع نہیں ہوتی، ز پر سکون درست نہیں۔
ابن رضا — فروری 16، 2016 1:41 شام
تب بھی بات وہی رہتی ہے، اَزَلی تقطیع نہیں ہوتی، ز پر سکون درست نہیں۔

سر آپ کی اصلاح کے بعد شاعر کا مطلب شاید یہ تھا
مجھے سجاد ’اسی‘ میں قید رکھیو
ازل سے عشق ہی میری سزا ہے​
ظہیراحمدظہیر — فروری 18، 2016 10:44 شام
ظہیر بھائی کیوں؟ رکھا پہ تشدید نہیں ہو سکتی؟؟
اسد بھائی ۔ آپ کے سوال کا جواب اعجازصاحب نے دے دیا ہے ۔ اشارہ سنبھال کے وزن کی طرف تھا۔
رہ وفا — فروری 19، 2016 6:01 شام
بھائی! اشعار اچھے ہیں ۔ بہت خوب !! مطلع کا دوسرا مصرع وزن میں نہیں ہے ۔ اسے دیکھ لیجیے۔
ظہیر بھائی
وزن پورا کرنے کے لئے آپکا تعاون درکار ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%DB%81%DB%8C-%D9%85%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D8%A8%D8%AF%DB%8C-%D8%B3%D8%B2%D8%A7-%DB%81%DB%92.87947/