محبتوں کے جام

لئیق احمد — دسمبر 11، 2013 11:58 صبح
محبتوں کے نا ہم کو پلاؤ جام ابھی
کہیں نہ قرب سے عادت خراب ہوجائے
نشہ نہ دید کا ہوجائے ہم کو اس درجہ
فراق ہو کہ یہ جیون عذاب ہوجائے
تمہاری دید سے ہم دور ہی بھلے رہتے
یہی تھا ڈر کہ نہ ہم پہ عتاب ہو جائے
کہو نا تم کچھ بھی سچ سے ہم کو خطرہ ہے
کہیں نا گلشن الفت سراب ہو جائے
تم اپنے دل سے کوئی ایسی بات کہ دو لئیق
جو ہر سوال کا عمدہ جواب ہو جائے!
قیصرانی — دسمبر 11، 2013 11:59 صبح
خوب :)
لئیق احمد — دسمبر 11، 2013 2:25 شام
شکریہ جناب آپ نے میری خاطر اپنا اصول توڑ کر ایک رومانوی غزل کی تعریف کی۔
قیصرانی — دسمبر 11، 2013 2:55 شام
شکریہ جناب آپ نے میری خاطر اپنا اصول توڑ کر ایک رومانوی غزل کی تعریف کی۔
نہیں، اگر سمجھ آ جائے تو تعریف کرنی پڑتی ہے :)
لئیق احمد — دسمبر 11، 2013 4:06 شام
نہیں، اگر سمجھ آ جائے تو تعریف کرنی پڑتی ہے :)
کہیں یہ غزل آپ کے دل کی آواز تو نہیں ؟
قیصرانی — دسمبر 11، 2013 5:23 شام
کہیں یہ غزل آپ کے دل کی آواز تو نہیں ؟
جی نہیں :)
لئیق احمد — دسمبر 11، 2013 6:15 شام
لیکن مجھے امید ہے اس غزل کے کسی نا کسی شعر نے آپ کو کہیں نا کہیں سے ضرور چھوا ہوگا۔ :)
قیصرانی — دسمبر 11، 2013 6:59 شام
لیکن مجھے امید ہے اس غزل کے کسی نا کسی شعر نے آپ کو کہیں نا کہیں سے ضرور چھوا ہوگا۔ :)
اب ہر بات بھری بزم میں کہہ دوں کیا؟ ابھی شاعری نہیں آئی مجھے :p
لئیق احمد — دسمبر 12، 2013 5:12 صبح
یہ غزل میں نے کسی خاص شخصیت کو زہن میں رکھ کر نہیں کہی، یہ اس زمانے کی بات ہے جب مجھے یوں لگتا تھا جیسے میں ایک بیگار کیمپ میں قید ہوں اور زندگی بہت مشکل میں آگئی ہے۔ :)
ابن رضا — دسمبر 13، 2013 1:29 شام
لیئق بھائی اس غزل کا مطلع کہاں ہے وہ بھی شامل کریں۔
لئیق احمد — دسمبر 13، 2013 1:32 شام
لیئق بھائی اس غزل کا مطلع کہاں ہے وہ بھی شامل کریں۔
پہلا شعر محبتوں کے نا ہم کو پلاؤ جام ابھی
کہیں نہ قرب سے عادت خراب ہوجائے
یہی مطلع ہے
لئیق احمد — دسمبر 21، 2014 6:48 صبح
محفل کی سنہری یادیں ! ! !
محمد علم اللہ — اگست 13، 2015 8:44 صبح
ہاہا
لئیق بھائی بھی شاعری کرتے ہیں ۔
اس کی پردہ داری اب تک کیوں تھی بھائی ۔
:(
لئیق احمد — اگست 13، 2015 8:56 صبح
ہاہا
لئیق بھائی بھی شاعری کرتے ہیں ۔
اس کی پردہ داری اب تک کیوں تھی بھائی ۔
:(
پردہ داری نہیں تھی۔ بس اب شاعری ہوتی نہیں مجھ
کچھ پرانے اشعار وقتاً فوقتاً میں لکھتا رہتا ہوں۔ اور نئے بھی بعض اوقات لکھتا رہتا ہوں۔
آپ کو یہ غزل کیسی لگی؟
محمد علم اللہ — اگست 13، 2015 8:57 صبح
پردہ داری نہیں تھی۔ بس اب شاعری ہوتی نہیں مجھ
کچھ پرانے اشعار وقتاً فوقتاً میں لکھتا رہتا ہوں۔ اور نئے بھی بعض اوقات لکھتا رہتا ہوں۔
آپ کو یہ غزل کیسی لگی؟
اپنی تعریف کیوں کرواتے ہیں :)
لئیق احمد — اگست 13، 2015 9:02 صبح
اپنی تعریف کیوں کرواتے ہیں
یقین کریں بہت مزا آتا ہے اپنی تعریف سن کر آپ بھی کبھی تجربہ کر کے دیکھیں :)
انسانی فطرت ہے بھائی کوئی بھی اس سے پاک نہیں۔ بس تسلیم کرنے کا فرق ہے
محمد علم اللہ — اگست 13، 2015 9:29 صبح
یقین کریں بہت مزا آتا ہے اپنی تعریف سن کر آپ بھی کبھی تجربہ کر کے دیکھیں :)
انسانی فطرت ہے بھائی کوئی بھی اس سے پاک نہیں۔ بس تسلیم کرنے کا فرق ہے
سو سویٹ:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%85.70049/