مختصر

یازر — جنوری 27، 2013 4:22 صبح
عرض ہے بس یہی،میری جاں مختصر
اک نگاہِ کرم مہرباں مختصر​
جل گئے غم کی تپتی ہوئی دھوپ میں​
ہم پہ خوشیوں کا تھا سائباں مختصر​
یہ ستم چھوڑ دو ، مجھ سے باتیں کرو​
بات چاہے کرو میری جاں مختصر​
ساتھ دینے کا سب نے تھا وعدہ کیا​
ہو گیا کیوں بھلا کارواں مختصر​
ہم بہاروں سے مل کر بہت شاد تھے​
کر گئی سب نظارے خزاں مختصر​
ہجر نے اس قدر توڑ ڈالا مجھے​
میں جو بکھرا ، لگی کہکشاں مختصر​
دید کو تیری یازر ، ترستے رہے​
یوں تو کہنے کو تھیں دوریاں مختصر​
`````` ک م یازر `````````​
یازر — جنوری 27، 2013 5:21 صبح
http://www.facebook.com/photo.php?v=441844129204865
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 5:34 صبح
خوب یازر بھائی۔ بہت سی داد قبول فرمائیے اس خوبصورت شاعری کے لیئے۔ :)
آپ غالباً نئے ہیں۔ اک آدھا تعارف ہی پھینک دیجیئے تعارف کے زمرے میں۔ ذرا احباب کو جاننے پہچاننے میں سہولت رہے گی :)
یازر — جنوری 27، 2013 5:47 صبح
ممنون ہوں خیال صاحب ۔
الف عین — جنوری 27، 2013 6:10 صبح
خوش آمدید یازر، مزید تعارف کرائیں۔
غزل تو اچھی ہے ماشاء اللہ
یازر — جنوری 27، 2013 6:29 صبح
پسند فرمانے کا شکریہ الف عین صاحب ۔ اگرچہ " تو" کی اضافت کے ساتھ آپ نے پسند فرمائی ۔
مختصر تعارف میں اپنی پروفائل میں لکھ چکا ہوں ۔ میرا تعلق فیصل آباد پاکستان سے ہے سعودی عرب میں ڈیزائنر ہوں ۔ اس سے پہلے کے احباب مجھے اپنی بیگمات کے لئے نئے ڈریسز ڈیزائن کرنے کا کہیں میں بتادوں کہ میں آرکیٹیکچرل ڈیزائنر Architectural ہوں ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%B5%D8%B1.59235/