مر کر نصیب ہو گیا شداد کو اِرم

آب حیات — مارچ 10، 2006 7:05 صبح
مر کر نصیب ہو گیا شداد کو اِرم
وا نین ہیں ابتک میرے پہنے ہوئے کفن
مانند خزاں رسیدہ گل کے خاک پہ پڑے
آتا نہیں بلبل کوئی کرتا نہیں دفن
کیا زادِ راہ سے میری منزل عیاں نہیں
کچھ آبلے، عصا اور اِک بوسیدہ پیراہن
ہر قطرہ لہو ہے بیاں زیست کا لیئے
ہوگی یہ خاک کتنے فسانوں کا نشیمن
دھوکہ ہے تغیّر تیرے خیال کا ناداں
ہے ایک حقیقت گو بظاہر ہے انجمن
محشر ہے خیالات کا بپا میرے من میں
قلم کو بس الفاظ نے پہنایا ہے رسن
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 10:01 صبح
مر کر نصیب ہو گیا شداد کو اِرم
اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہی ہوں کہ ارم مذکر ہوتا ہے یا مؤنث ہوتی ہے؟
محمد تابش صدیقی — جولائی 7، 2018 10:10 صبح
اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہی ہوں کہ ارم مذکر ہوتا ہے یا مؤنث ہوتی ہے؟
Screenshot_2018-07-07-14-10-12-28.png
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 10:12 صبح
پھر لڑکوں کا نام ارم کیوں نہیں رکھا جاتا اور لڑکیوں کا کیوں رکھا جاتا ہے؟
محمد تابش صدیقی — جولائی 7، 2018 10:14 صبح
پھر لڑکوں کا نام ارم کیوں نہیں رکھا جاتا اور لڑکیوں کا کیوں رکھا جاتا ہے؟
ایسے بہت سے الفاظ ہیں جو بحیثیت لفظ مذکر یا مؤنث ہیں، مگر مؤنث یا مذکر نام کے طور پر مستعمل ہیں۔
تابش ہی کو کے لیجیے۔ :)
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 10:19 صبح
ایسے بہت سے الفاظ ہیں جو بحیثیت لفظ مذکر یا مؤنث ہیں، مگر مؤنث یا مذکر نام کے طور پر مستعمل ہیں۔
تابش ہی کو کے لیجیے۔ :)
واہ واہ کیا مثال دی ہے! جگ جگ جئیں!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%86%D8%B5%DB%8C%D8%A8-%DB%81%D9%88-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%B4%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D9%90%D8%B1%D9%85.1480/