مرا یہ واہمہ بالکل بجا ہے

احمد وصال — فروری 2، 2019 4:17 صبح
ترے کھونے کا جو دھڑکا لگا ہے
مرا یہ واہمہ بالکل بجا ہے
خزاں سے جو مرا پالا پڑا ہے
ہر ایک شے سے یہ رشتہ دیرپا ہے
جو شادابی زمیں پہ چار سو ہے
مرے پرکھوں کے محنت کا صلہ ہے
کٹے گی کس طرح یہ ہجر کی شب
اگرچہ طاق میں جلتا دیا ہے
اسے مجھ سے محبت ہو گئی ہے
یقیناً یہ بھی کوئی معجزہ ہے
اکیلا بیٹھ کر گاوں سے باہر
کوئی برسوں سے رستہ تک رہا ہے
یہ کیسی منفرد خوشبو ہے لائی
مدینہ شہر سے آئی ہوا ہے
وہ خط لکھنا تمھیں پھر پھاڑ دینا
ابھی تک وہ پرانا مشغلہ ہے
یہاں بکتا ہے مثلِ جنس ایماں
یہاں پر ہر قدم میلہ لگا ہے
کروں رخصت اسے احمد میں کیسے؟
مجھے درپیش کیسا مرحلہ ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 2، 2019 4:21 صبح
یہاں بکتا ہے مثلِ جنس ایماں
یہاں پر ہر قدم میلہ لگا ہے
بے شک یہی حقیقت حال ہے،
بہت عمدہ اور شاندار غزل ۔
احمد وصال — فروری 2، 2019 5:43 صبح
بے شک یہی حقیقت حال ہے،
بہت عمدہ اور شاندار غزل ۔
بہت محبت اور دعائیں محترم
ممنونم
الف عین — فروری 3، 2019 3:50 صبح
سادہ و پرکار غزل، واہ....
فرحان محمد خان — فروری 3، 2019 5:26 صبح
بہت خوب بھائی زبردست
احمد وصال — فروری 15، 2019 5:12 صبح
سادہ و پرکار غزل، واہ....
بہت محبت اور دعائیں محترم
محمداحمد — فروری 15، 2019 6:15 صبح
خزاں سے جو مرا پالا پڑا ہے
ہر ایک شے سے یہ رشتہ دیرپا ہے
جو شادابی زمیں پہ چار سو ہے
مرے پرکھوں کے محنت کا صلہ ہے
بہت خوب!
اکیلا بیٹھ کر گاوں سے باہر
کوئی برسوں سے رستہ تک رہا ہے
کیا کہنے!
کروں رخصت اسے احمد میں کیسے؟
مجھے درپیش کیسا مرحلہ ہے
بہت خوب!
یعنی ہمارا اور آپ کا تخلص ایک ہی ہے۔ :)
ان اشعار میں ٹائپو ہے۔ درست کر لیجے ۔
بالخصوص ٹائٹل میں۔
کٹھے گی کس طرح یہ ہجر کی شب
اگرچہ طاق میں جلتا دیا ہے
کٹے گی
ترے کھونے کا جو دھڑکا لگا ہے
مرا یہ واہمہ بلکل بجا ہے

بالکل بجا ہے۔
احمد وصال — فروری 16، 2019 7:05 صبح
بہت خوب!
کیا کہنے!
بہت خوب!
۔
یعنی ہمارا اور آپ کا تخلص ایک ہی ہے۔ :)
ان اشعار میں ٹائپو ہے۔ درست کر لیجے ۔
بالخصوص ٹائٹل میں۔
کٹے گی
بالکل بجا ہے۔
بہت خوب!
کیا کہنے!
بہت خوب!
یعنی ہمارا اور آپ کا تخلص ایک ہی ہے۔ :)
ان اشعار میں ٹائپو ہے۔ درست کر لیجے ۔
بالخصوص ٹائٹل میں۔
کٹے گی
بالکل بجا ہے۔

جی محترم سلامتی ہو۔۔
احمد وصال — فروری 16، 2019 7:09 صبح
بہت خوب!
کیا کہنے!
بہت خوب!
یعنی ہمارا اور آپ کا تخلص ایک ہی ہے۔ :)
ان اشعار میں ٹائپو ہے۔ درست کر لیجے ۔
بالخصوص ٹائٹل میں۔
کٹے گی
بالکل بجا ہے۔
تدوین کا آپشن نہیں کھل رہا
۔کہاں ہے
احمد وصال — فروری 18، 2019 5:16 صبح
ترے کھونے کا جو دھڑکا لگا ہے
مرا یہ واہمہ بالکل بجا ہے
خزاں سے جو مرا پالا پڑا ہے
ہر ایک شے سے یہ رشتہ دیرپا ہے
جو شادابی زمیں پہ چار سو ہے
مرے پرکھوں کے محنت کا صلہ ہے
کٹے گی کس طرح یہ ہجر کی شب
اگرچہ طاق میں جلتا دیا ہے
اسے مجھ سے محبت ہو گئی ہے
یقیناً یہ بھی کوئی معجزہ ہے
اکیلا بیٹھ کر گاوں سے باہر
کوئی برسوں سے رستہ تک رہا ہے
یہ کیسی منفرد خوشبو ہے لائی
مدینہ شہر سے آئی ہوا ہے
وہ خط لکھنا تمھیں پھر پھاڑ دینا
ابھی تک وہ پرانا مشغلہ ہے
یہاں بکتا ہے مثلِ جنس ایماں
یہاں پر ہر قدم میلہ لگا ہے
کروں رخصت اسے احمد میں کیسے؟
مجھے درپیش کیسا مرحلہ ہے
احمد وصال — فروری 18، 2019 5:20 صبح
کوئی رہنمائی فرمائے
عرفان سعید — فروری 18، 2019 5:21 صبح
وہ خط لکھنا تمھیں پھر پھاڑ دینا
ابھی تک وہ پرانا مشغلہ ہے
واہ واہ! بہت خوب!
احمد وصال — فروری 18، 2019 5:22 صبح
ب
بہت محبت اور دعائیں محترم
سلامتی ہو
احمد وصال — فروری 18، 2019 5:24 صبح
اصل مراسلے میں "تدوین" کیسے کی جاتی ہے۔
رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
عرفان سعید — فروری 18، 2019 5:36 صبح
اصل مراسلے میں "تدوین" کیسے کی جاتی ہے۔
رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
چونکہ مراسلہ بھیجے کچھ دن ہو چکے ہیں، اس لیے آپ کے پاس تدوین کا اختیار نہیں ہے۔
آپ انتظامیہ سے رابطہ کر کے تدوین کروا سکتے ہیں
جاسمن
محمد خلیل الرحمٰن
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی — فروری 18، 2019 5:40 صبح
اصل مراسلے میں "تدوین" کیسے کی جاتی ہے۔
رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
آپ نشاندہی کر دیجیے۔ تدوین کر دی جائے گی۔
محمداحمد — فروری 18، 2019 5:43 صبح
آپ نشاندہی کر دیجیے۔ تدوین کر دی جائے گی۔

بہت خوب!
کیا کہنے!
بہت خوب!
یعنی ہمارا اور آپ کا تخلص ایک ہی ہے۔ :)
ان اشعار میں ٹائپو ہے۔ درست کر لیجے ۔
بالخصوص ٹائٹل میں۔
کٹے گی
بالکل بجا ہے۔
محمداحمد — فروری 18، 2019 5:55 صبح
احمد وصال صاحب،
تابش بھائی نے تدوین کر دی ہے۔
مزید یہ کہ جب آپ پوسٹ کےساتھ ٹیگز لگائیں تو اردو والے کامے کے بجائے انگریزی والے کامے لگائیے۔ اس سے آپ کا ہر ٹیگ انفرادی تصور ہوگا۔
احمد وصال — فروری 18، 2019 6:01 صبح
ممنونم
احمد وصال صاحب،
تابش بھائی نے تدوین کر دی ہے۔
مزید یہ کہ جب آپ پوسٹ کےساتھ ٹیگز لگائیں تو اردو والے کامے کے بجائے انگریزی والے کامے لگائیے۔ اس سے آپ کا ہر ٹیگ انفرادی تصور ہوگا۔
ممنونم احمد بھائئ۔
آئندہ خیال رکھوں گا
احمد وصال — فروری 18، 2019 6:01 صبح
آپ نشاندہی کر دیجیے۔ تدوین کر دی جائے گی۔

آپ نے تدوین کر دی ۔
سپاس گزار ہوں محترم
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%D8%A7-%DB%8C%DB%81-%D9%88%D8%A7%DB%81%D9%85%DB%81-%D8%A8%D8%A7%D9%84%DA%A9%D9%84-%D8%A8%D8%AC%D8%A7-%DB%81%DB%92.105311/