مرے ارماں وصیت لکھ رہے ہیں

نوشین فاطمہ عبدالحق — مئی 19، 2017 2:13 شام
ہوا کا آپ سے دل لگ گیا تو ؟
دیا میرے ہی آنچل سے بجھا تو ؟
مرے ارماں وصیت لکھ رہے ہیں
تجھے پکڑیں گے ان کا خوں ہوا تو
ہمارے بچوں کا ایسا ہی چکر
ہماری ناک کے نیچے چلا تو ؟
کریں گے ذکر تیرے حسن کا اب
کوئی مصرع اگر موزوں ہوا تو
یہ شعلہ تو چھپا لو گے بجھا کر
دھواں گر چاند کی ضو میں اٹھا تو؟
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 19، 2017 2:15 شام
ڈھیروں داد۔بہت اعلی
نوشین فاطمہ عبدالحق — مئی 19، 2017 2:18 شام
ڈھیروں داد۔بہت اعلی
بہت شکریہ
اسد اقبال — مئی 24، 2017 7:24 صبح
بہت عمدہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D9%85%D8%A7%DA%BA-%D9%88%D8%B5%DB%8C%D8%AA-%D9%84%DA%A9%DA%BE-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.96573/