مرے دل میں عشقِ رسول ہو۔ ۔ ۔ نعت

محمود احمد غزنوی — فروری 26، 2010 7:31 شام
مرے دل میں عشقِ رسول ہو ، مجھے فکرِ سود و زیاں نہیں
غمِ مصطفٰی جو نہ ہو اگر،کسی غم سے مجھ کو اماں نہیں
مجھے خواہشوں میں لُبھا دیا، یہ نفَس ہے کتنی بُری بلا۔ ۔ ۔
کروں سامنا میں حضور کا؟ مرے دل میں تاب و تواں نہیں۔ ۔ ۔
یہ قسم کہ سر نہ اٹھاؤں گا،یہ بھرم کہ لب نہ ہلاؤں گا۔ ۔ ۔ ۔
یہ یقیں کہ سب یہیں پاؤں گا، کوئی بات ان سے نہاں نہیں
مرے دل نظر میں سمائیے، مجھے آپ اپنا بنائیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کہ سوائے آپکے یا نبی، کوئی اور جانِ جہاں نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ بشیر ہیں، وہ نذیر ہیں ، وہ سراج ہیں وہ منیر ہیں۔ ۔ ۔ ۔
یہ کہا ہے ربِّ قدیر نے، یہ ہمارا طرزِ بیاں نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ حبیبِ ربّ العالمیں، وہ ہیں رحمۃ للعالمیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہی زندگی کی ہیں روشنی، وہ نہیں تو بزمِ جہاں نہیں
رہِ مصطفٰی ہے رہِ خدا، وہ ملیں تو سمجھو خدا ملا۔ ۔ ۔ ۔
میں ہوں طالبِ درِ مصطفٰی، میں اسیرِ کوئے بُتاں نہیں۔ ۔ ۔​
آبی ٹوکول — فروری 26، 2010 7:56 شام
جذاک اللہ بھائی بہت خوب
یہ قسم کہ سر نہ اٹھاؤں گا،یہ بھرم کہ لب نہ ہلاؤں گا۔ ۔ ۔ ۔
یہ یقیں کہ سب یہیں پاؤں گا، کوئی بات ان سے نہاں نہیں
مرے دل نظر میں سمائیے، مجھے آپ اپنا بنائیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کہ سوائے آپکے یا نبی، کوئی اور جانِ جہاں نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ بشیر ہیں، وہ نظیر ہیں ، وہ سراج ہیں وہ منیر ہیں۔ ۔ ۔ ۔
یہ کہا ہے ربِّ قدیر نے، یہ ہمارا طرزِ بیاں نہیں۔
یہاں لفظ نظیر ہے یا نذیر ؟؟؟؟؟
محمود احمد غزنوی — فروری 27، 2010 3:16 صبح
ْ^^^شکریہ عابد بھائی۔ ۔ ۔ٹائپنگ کی غلطی درست کر دی ہے۔:)
مغزل — فروری 27، 2010 10:43 صبح
ماشا اللہ ، اللہ برکتیں نصیب فرمائے ، آمین ۔
الف عین — فروری 27، 2010 2:14 شام
بہت اچھی نعت ہے غزنوی، بس ذرا
وہ حبیبِ ربّ العالمیں، وہ ہیں رحمۃ للعالمیں
بحر سے خارج ہے۔
فرحان دانش — فروری 27، 2010 2:17 شام
سبحان اللہ
فاتح — فروری 28، 2010 8:16 صبح
بہت اچھی نعت ہے غزنوی، بس ذرا
وہ حبیبِ ربّ العالمیں، وہ ہیں رحمۃ للعالمیں
بحر سے خارج ہے۔
کیا واقعی؟
اس مصرع کے متعلق کیا رائے ہے آپ کی؟
مجھے خواہشوں میں لُبھا دیا، یہ نفَس ہے کتنی بُری بلا
حسن نظامی — فروری 28، 2010 1:56 شام
یہاں نفَس ( سانس) باندھا گیا ہے یا نفس ۔۔۔۔۔۔۔ (روح جان) اگر نفس باندھا گیا ہے تو مفہوم واضح ہوتا ہے
لیکن اگر نفَس باندھا گیا ہے تو ۔ مجھے سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D8%B4%D9%82%D9%90-%D8%B1%D8%B3%D9%88%D9%84-%DB%81%D9%88%DB%94-%DB%94-%DB%94-%D9%86%D8%B9%D8%AA.28783/